کراچی ایئر پورٹ پر کارروائی، عراق جانے والے 3 مسافر آف لوڈ

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "کراچی ایئر پورٹ پر کارروائی، عراق جانے والے 3 مسافر آف لوڈ"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- ترجمان وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے مطابق تینوں مسافر عراق کے ورک ویزوں پر سفر کر رہے تھے۔
- ترجمان نے کہا ہے کہ تینوں مسافروں کے ای پروٹیکٹر رجسٹریشن سرٹیفکیٹس مشکوک اور جعلی نکلے، ان ای پروٹیکٹر دستاویزات میں تنخواہ، آجر کا فون نمبر اور ای میل درج نہیں تھا۔
- تمام افراد کو ایڈوانس ہوٹل بکنگ، اخراجات کی رقم نہ ہونے اور دیگر وجوہات پر آف لوڈ کیا گیا۔
- ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ مسافروں نے گجرات کے ایجنٹ سے 4 لاکھ روپے کے عوض جعلی ای پروٹیکٹر بنوائے تھے۔
اسلام آباد (قومی بیورو): کراچی ایئر پورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن حکام نے کارروائی کر کے عراق جانے والے 3 مسافروں کو آف لوڈ کر دیا۔
ترجمان وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے مطابق تینوں مسافر عراق کے ورک ویزوں پر سفر کر رہے تھے۔
ترجمان نے کہا ہے کہ تینوں مسافروں کے ای پروٹیکٹر رجسٹریشن سرٹیفکیٹس مشکوک اور جعلی نکلے، ان ای پروٹیکٹر دستاویزات میں تنخواہ، آجر کا فون نمبر اور ای میل درج نہیں تھا۔
تمام افراد کو ایڈوانس ہوٹل بکنگ، اخراجات کی رقم نہ ہونے اور دیگر وجوہات پر آف لوڈ کیا گیا۔
ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ مسافروں نے گجرات کے ایجنٹ سے 4 لاکھ روپے کے عوض جعلی ای پروٹیکٹر بنوائے تھے۔
ایف آئی اے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ آف لوڈ کیے گئے تینوں مسافروں کو مزید تحقیقات کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل منتقل کر دیا گیا ہے۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
عائشہ نورانی
نمائندہ خصوصی (ثقافت، شوبز و روشن پاکستان)دی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔



