اپوزیشن اتحاد کی فضل الرحمان کے نئے میثاق جمہوریت کے موقف کی حمایت

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "اپوزیشن اتحاد کی فضل الرحمان کے نئے میثاق جمہوریت کے موقف کی حمایت"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان نے وفد کی صورت میں قائد حزب اختلاف سینیٹ علامہ راجا ناصر عباس سے ملاقات۔
- ترجمان اپوزیشن اتحاد کے مطابق ملاقات میں سیاسی صورتحال، آئینی اور جمہوری امور اور اپوزیشن جماعتوں کے تعاون پر گفتگو ہوئی۔
- اس موقع پر شرکاء نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی مذمت کی اور اسے عوام کی حاکمیت کے جمہوری اصولوں کے منافی قرار دیا۔
دی اردو پوسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک): اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان نے مولانا فضل الرحمان کے نئے میثاق جمہوریت کے موقف کی حمایت کردی۔
اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان نے وفد کی صورت میں قائد حزب اختلاف سینیٹ علامہ راجا ناصر عباس سے ملاقات۔
ترجمان اپوزیشن اتحاد کے مطابق ملاقات میں سیاسی صورتحال، آئینی اور جمہوری امور اور اپوزیشن جماعتوں کے تعاون پر گفتگو ہوئی۔
اس موقع پر شرکاء نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی مذمت کی اور اسے عوام کی حاکمیت کے جمہوری اصولوں کے منافی قرار دیا۔
ترجمان کے مطابق ملاقات میں وزیراعلیٰ، اسپیکر صوبائی اسمبلی اور اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کی گرفتاری پر تشویش ظاہر کی گئی۔
ترجمان کے مطابق اپوزیشن رہنماؤں نے سیاسی قیدیوں کی فوری رہائی اور سیاسی آزادیوں کے تحفظ کا مطالبہ کیا۔
ملاقات میں آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) کے انعقاد کے حوالے سے مشاورت کی گئی جبکہ شرکاء نے مولانا فضل الرحمان کے نئے میثاقِ جمہوریت کے مؤقف کی حمایت۔
شرکاء کا کہنا تھا کہ موجودہ بحرانوں سے نکلنے کےلیے سیاسی جماعتیں نئے میثاق جمہوریت کی جانب پیشرفت کریں۔
ترجمان کے مطابق پی ٹی آئی وفد میں بیرسٹر گوہر، اسد قیصر، بیرسٹر علی ظفر، عامر ڈوگر اور زین قریشی شامل تھے جبکہ جے یو آئی وفد میں سینیٹر کامران مرتضیٰ، میر یونس زہری اور عثمان بادینی شامل تھے۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
سید ذیشان حیدر
بیورو چیف اسلام آباددی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔



