دنیا بھر میں یوٹیوب ویڈیوز دیکھنے میں پاکستان سرفہرست ہے: چیئرمین پی ٹی اے

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "دنیا بھر میں یوٹیوب ویڈیوز دیکھنے میں پاکستان سرفہرست ہے: چیئرمین پی ٹی اے"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل ریٹائرڈ حفیظ الرحمٰن نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اجلاس میں بریفنگ دی۔
- بریفنگ میں چیئرمین پی ٹی اے نے بتایا کہ پاکستان میں ٹک ٹاک کے 10 کروڑ صارفین کے اکاؤنٹس ہیں، 15 کروڑ پاکستانی ٹک ٹاک پر ویڈیوز دیکھتے ہیں، اس وقت 96 ملین پاکستانی یوٹیوب استعمال کر رہے ہیں، پاکستان میں یوٹیوب پر روزانہ 560 ملین لوگ ویڈیوز دیکھتے ہیں۔
- میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمٰن نے بطور چیئرمین پی ٹی اے عہدے سے ہٹائے جانے پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں انٹرا کورٹ اپیل دائر کر دی۔
- انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان میں واٹس ایپ کے 10 کروڑ صارفین کے اکاؤنٹس ہیں، پاکستانی واٹس ایپ پر روزانہ 1 ارب کالز کرتے ہیں اور واٹس ایپ سے روزانہ12 ارب پیغام ارسال ہوتے ہیں۔
دی اردو پوسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک): چیئرمین پی ٹی اے حفیظ الرحمٰن نے کہا ہے کہ پاکستان میں یوٹیوب پر روزانہ 560 ملین لوگ ویڈیوز دیکھتے ہیں اور دنیا میں یوٹیوب ویڈیوز دیکھنے میں پاکستان سرِ فہرست ہے۔
چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل ریٹائرڈ حفیظ الرحمٰن نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اجلاس میں بریفنگ دی۔
بریفنگ میں چیئرمین پی ٹی اے نے بتایا کہ پاکستان میں ٹک ٹاک کے 10 کروڑ صارفین کے اکاؤنٹس ہیں، 15 کروڑ پاکستانی ٹک ٹاک پر ویڈیوز دیکھتے ہیں، اس وقت 96 ملین پاکستانی یوٹیوب استعمال کر رہے ہیں، پاکستان میں یوٹیوب پر روزانہ 560 ملین لوگ ویڈیوز دیکھتے ہیں۔
میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمٰن نے بطور چیئرمین پی ٹی اے عہدے سے ہٹائے جانے پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں انٹرا کورٹ اپیل دائر کر دی۔
انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان میں واٹس ایپ کے 10 کروڑ صارفین کے اکاؤنٹس ہیں، پاکستانی واٹس ایپ پر روزانہ 1 ارب کالز کرتے ہیں اور واٹس ایپ سے روزانہ12 ارب پیغام ارسال ہوتے ہیں۔
وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ نے اجلاس کو بتایا ہے کہ سوشل میڈیا اور اے آئی استعمال سے ڈیٹا کے استعمال میں بہت اضافہ ہوا ہے، نواز شریف کے جانے کے بعد کوئی اسپیکٹرم آکشن نہیں ہوئی تھی، نواز شریف ملک کو 4 جی دے گئے، ہم نے 5 جی کی اسپیکٹرم آکشن۔
ان کا کہنا ہے کہ 18 لاکھ لوگ ملک میں 5 جی استعمال کر رہے ہیں، 24 شہروں میں 5 جی آ رہا ہے اور بہتر سروسز کے اقدامات کر رہے ہیں۔
شزا فاطمہ نے کہا کہ ٹیلی کام سروسز میں خرابی کی کئی وجوہات ہیں، پورا پورا ٹاور چوری ہو جاتا ہے، ڈیزل چوری ہو جاتا ہے اور جنریٹر چوری ہو جاتا ہے۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
سید ذیشان حیدر
بیورو چیف اسلام آباددی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔



