لاہور اور نئی دہلی میں آلودگی خطرناک حد تک بڑھ گئی

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "لاہور اور نئی دہلی میں آلودگی خطرناک حد تک بڑھ گئی"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- اس خطے میں ہر سال سردیوں کی آمد سے پہلے فضائی آلودگی سنگین مسئلہ بن جاتی ہے۔
- سوئس ادارے آئی کیو ایئر کے مطابق منگل کی صبح لاہور میں فضائی آلودگی کا انڈکس 447 ریکارڈ کیا گیا۔
- لاہور میں پی ایم 2.5 ذرات کی مقدار عالمی ادارہ صحت کی تجویز کردہ سالانہ حد سے 60 گنا زیادہ ریکارڈ کی گئی۔
- پاکستانی حکام کے مطابق درجہ حرارت میں نمایاں کمی اور ہواؤں کی رفتار سست ہونے سے لاہور میں فضائی آلودگی کی صورتحال مزید خراب ہوئی ہے۔
لاہور (بیورو رپورٹ): گوگل پر ڈی ڈبلیو کو ترجیح دیں پاکستان اور بھارت کے متاثرہ خطوں میں فضائی آلودگی شہریوں کی صحت کے لیے ایک بڑا چیلنج بنی ہوئی ہے۔
اس خطے میں ہر سال سردیوں کی آمد سے پہلے فضائی آلودگی سنگین مسئلہ بن جاتی ہے۔ اس دوران سرد اور بھاری ہوا گاڑیوں، تعمیراتی مقامات اور فصلوں کی باقیات جلانے سے پیدا ہونے والے دھوئیں اور مضر ذرات کو فضا میں روک لیتی ہے۔ نتیجتاً آلودگی کی سطح دنیا بھر میں بلند ترین درجے تک پہنچ جاتی ہے اور شہریوں کو سانس اور پھیپھڑوں کی بیماریوں کے سنگین خطرات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
سوئس ادارے آئی کیو ایئر کے مطابق منگل کی صبح لاہور میں فضائی آلودگی کا انڈکس 447 ریکارڈ کیا گیا۔ یہ ادارہ فضا میں موجود مضر مادوں کی مقدار کی بنیاد پر ہوا کے معیار کی پیمائش کرتا ہے۔ اس کے مطابق 50 تک کا انڈکس ہوا کے اچھے معیار اور صحت کے لیے معمولی یا کسی خطرے کی نشاندہی نہیں کرتا۔
لاہور میں پی ایم 2.5 ذرات کی مقدار عالمی ادارہ صحت کی تجویز کردہ سالانہ حد سے 60 گنا زیادہ ریکارڈ کی گئی۔ یہ انتہائی باریک ذرات ڈھائی مائیکرومیٹر یا اس سے بھی کم قطر کے ہوتے ہیں اور سانس کے ذریعے پھیپھڑوں میں داخل ہو سکتے ہیں۔ ان سے جان لیوا بیماریوں اور دل کے مسائل کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
پاکستانی حکام کے مطابق درجہ حرارت میں نمایاں کمی اور ہواؤں کی رفتار سست ہونے سے لاہور میں فضائی آلودگی کی صورتحال مزید خراب ہوئی ہے۔
حکومت نے ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے اینٹوں کے بھٹوں کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔ اس کے علاوہ کسانوں سے مسلسل اپیل کی جا رہی ہے کہ فصلوں کی کٹائی کے بعد زرعی باقیات کو کوڑے کے طور پر آگ نہ لگائیں۔
بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں آئی کیو ایئر کے مطابق فضائی آلودگی کا انڈکس 215 تھا۔ تاہم بھارت کے مرکزی ادارہ برائے انسداد آلودگی نے اپنے پیمانے کے مطابق دارالحکومت میں ہوا کے معیار کو انتہائی خراب قرار دیا اور انڈکس 332 ریکارڈ کیا گیا۔
دونوں اداروں کے اعداد و شمار میں فرق کی وجہ فضائی آلودگی کی پیمائش اور درجہ بندی کے لیے استعمال کیے جانے والے مختلف پیمانے اور طریقہ کار ہیں۔
نئی دہلی میں فضائی آلودگی پر قابو پانے کے لیے پیر سے پابندیوں کے ایک نئے مرحلے پر عمل درآمد شروع ہو گیا ہے۔ ان اقدامات کے تحت زیادہ آلودگی پھیلانے والی گاڑیوں اور تعمیراتی سرگرمیوں پر پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں۔ ہوٹلوں اور کھانے پینے کے مراکز میں کوئلے اور لکڑی کے استعمال کو محدود کیا گیا ہے جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ کی سہولتیں بھی بڑھائی جا رہی ہیں۔
بھارت میں ہندوؤں کا مذہبی تہوار دیوالی رواں برس آٹھ نومبر کو منایا جائے گا۔ اس موقع پر آتش بازی سے فضائی آلودگی میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔
اسی کے پیش نظر بھارتی سپریم کورٹ نے صرف کم فضائی آلودگی پیدا کرنے والی آتش بازی کی اجازت دی ہے۔ یہ آتش بازی ہفتے اور اتوار کو روزانہ صرف تین گھنٹے کے لیے کی جا سکے گی۔
ادھر پاکستان اور بھارت کے متاثرہ خطوں میں فضائی آلودگی کی بڑھتی ہوئی شدت عام شہریوں کی صحت کے لیے ایک بڑا چیلنج بنی ہوئی ہے۔
سموگ کس طرح لاہور میں شہری زندگی متاثر کر رہی ہے To view this video please enable JavaScript, and consider upgrading to a web browser that supports HTML5 video۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
ڈاکٹر عاصم رضا
ایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی اموردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔



