خیبر پختونخوا کی کانیں اور گورنر راج سے متعلق شفافیت پر اٹھتے سوالات

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "خیبر پختونخوا کی کانیں اور گورنر راج سے متعلق شفافیت پر اٹھتے سوالات"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- تاہم ناقدین اس مؤقف سے اختلاف کرتے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد صوبے کے معدنی وسائل پر وفاقی کنٹرول قائم کرنا ہے اور سکیورٹی کو تو محض ایک جواز کے طور پر پیش کیا جا رہا۔
- گورنر راج کے نفاذ کے بعد جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے ایک پریس کانفرنس میں الزام عائد کیا کہ اس اقدام کا مقصد خیبر پختونخوا کے معدنی وسائل پر وفاقی کنٹرول قائم کرنا۔
- اس کے علاوہ پی ٹی آئی اور اے این پی کے رہنما بھی اس فیصلے کو صوبے کے معدنی وسائل پر کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش قرار دے رہے ہیں۔
پشاور (نمائندہ خصوصی): پاکستان کی وفاقی حکومت نے کچھ دنوں قبل ہی صوبہ خیبر پختونخوا کی ریاستی حکومت گرا کر گورنر راج نافذ کر دیا تھا۔
تاہم ناقدین اس مؤقف سے اختلاف کرتے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد صوبے کے معدنی وسائل پر وفاقی کنٹرول قائم کرنا ہے اور سکیورٹی کو تو محض ایک جواز کے طور پر پیش کیا جا رہا۔
گورنر راج کے نفاذ کے بعد جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے ایک پریس کانفرنس میں الزام عائد کیا کہ اس اقدام کا مقصد خیبر پختونخوا کے معدنی وسائل پر وفاقی کنٹرول قائم کرنا۔
اس کے علاوہ پی ٹی آئی اور اے این پی کے رہنما بھی اس فیصلے کو صوبے کے معدنی وسائل پر کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش قرار دے رہے ہیں۔
یہ بات بھی اہم ہے کہ اپریل 2025 میں خیبر پختونخوا کی اسمبلی میں مائنز اینڈ منرلز بل پیش کیا گیا تھا، جسے پی ٹی آئی، اے این پی اور جے یو آئی (ف) سے تعلق رکھنے والے ارکانِ اسمبلی نے صوبے کے معدنی وسائل پر وفاقی حکومت کا کنٹرول بڑھانے کی کوشش قرار دیا تھا۔ تاہم یہ بل منظور نہیں ہو سکا تھا۔
سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اگر وفاقی حکومت کا مطلوبہ بل منظور نہیں ہوا تو گورنر راج نافذ کرکے مرکز خیبر پختونخوا کے معدنی وسائل پر کیا واقعی کنٹرول حاصل کر سکتا ہے اور کیسے؟
جے یو آئی (ف) کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے ڈی ڈبلیو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت گورنر راج اور مشاورتی کونسل کے ذریعے معدنی کانوں کے بلاکس الاٹ کر سکتی۔
انہوں نے کہا، "قانون کے مطابق معدنیات کے محکمے کو فیصلوں کی جانچ پڑتال کرنا ہوتی ہے، لیکن اب چونکہ وفاقی حکومت کا کنٹرول ہے، اس لیے وہ گورنر کی ہدایات کے مطابق کام کریں گے۔"
کامران مرتضیٰ نے کہا، "صوبے میں گورنر راج کے ساتھ حکومت نے سابق فاٹا کے اضلاع میں ایمرجنسی بھی نافذ کی ہے، اور ہمیں قوی شبہ ہے کہ اس کا مقصد معدنی وسائل پر کنٹرول حاصل کرنا ہے، کیونکہ یہ خطہ معدنی دولت سے مالا مال ہے۔"
اہم سوال یہ ہے کہ کیا ان شکوک کی تائید میں سیاسی الزامات سے ہٹ کر بھی کوئی شواہد موجود ہیں؟ کیا کان کنی، لائسنسنگ اور رائلٹی کی ادائیگی کے موجودہ انتظامات شفافیت اور جواب دہی کو یقینی بناتے ہیں، یا نگرانی میں موجود خامیاں طاقتور حلقوں کو کسی جانچ پڑتال کے بغیر کام کرنے کی گنجائش دیتی ہیں؟
صوبائی اسمبلی کی مائنز اینڈ منرلز کمیٹی کے سابق رکن نثار باز کا کہنا ہے کہ اس شعبے میں پہلے ہی شفافیت کا فقدان تھا اور موجودہ صورتِ حال نے طاقتور حلقوں کے لیے بغیر کسی جانچ پڑتال کے کام کرنے کی گنجائش مزید بڑھا دی۔
نثار باز نے شمالی وزیرستان میں مہمند خیل تانبے کی کان کنی کے منصوبے کی مثال دی، جسے ایف ڈبلیو او کا ایک ذیلی ادارہ خیبر پختونخوا کے محکمہ معدنیات کے ساتھ شراکت داری میں چلا رہا۔
ان کے مطابق سرکاری ریکارڈ ظاہر کرتا ہے کہ 2016 سے 2024 کے دوران 9 لاکھ 52 ہزار میٹرک ٹن معدنیات نکالی گئیں، جس پر صوبے کو 34 ارب روپے سے زائد رائلٹی ملنی تھی۔ باز کا دعویٰ ہے کہ اب تک صرف 16 کروڑ روپے ادا کیے گئے ہیں۔
نثار باز نے ایک اور معاملے کی نشاندہی کی جو خیبر پختونخوا کے معدنی منصوبوں میں شفافیت کے حوالے سے سوالات اٹھاتا ہے۔ انہوں نے کہا، "ایف ڈبلیو او نے کانوں سے پیداوار اور واجب الادا رقوم کے بارے میں ہمارے سوالات کا کبھی جواب نہیں دیا۔ محکمہ معدنیات کے حکام نے سٹینڈنگ کمیٹی کو یہ بھی بتایا کہ انہیں کان کے مقام کا دورہ کرنے کی اجازت بھی نہیں دی جاتی۔ تو اسے شفافیت تو نہیں کہہ سکتے۔"
بعض حلقے معدنی منصوبوں میں شفافیت کے حوالے سے خدشات کو بلوچستان میں بڑھتے ہوئے تشدد سے بھی جوڑتے ہیں، جو دہشت گردی سے متاثرہ ایک اور صوبہ۔
کامران مرتضیٰ کا کہنا ہے کہ معدنی وسائل کو نجی کمپنیوں کے سپرد کرنے اور ان سے متعلق ریکارڈ عوام کے سامنے نہ لانے کا عمل بھی بلوچستان میں بدامنی کی ایک بڑی وجہ ہے۔ ان کا اصرار ہے کہ یہ ریکارڈ ہر صورت عوام کے سامنے لایا جانا چاہیے۔
انہیں یہ بھی شبہ ہے کہ آخرکار ان منصوبوں میں شامل کمپنیاں فرضی ناموں سے کام کرتی ہوئی سامنے آ سکتی ہیں، جیسا کہ پاکستان میں ماضی میں ہوتا رہا ہے کہ منشیوں، یعنی نچلے درجے کے کلرکوں، کے کھاتوں سے اربوں روپے برآمد ہوئے۔
کامران مرتضیٰ اور نثار باز دونوں ملک بھر کے معدنی منصوبوں کے مکمل آڈٹ اور ان کمپنیوں کے مالکان اور حصص داروں کے نام سامنے لانے کا مطالبہ کیا ہے۔تے ہیں جنہیں یہ منصوبے دیے گئے ہیں۔
وہ کہتے ہیں کہ یہ بھی واضح ہونا چاہیے کہ یہ منصوبے کن شرائط پر دیے گئے اور ان سے فائدہ اٹھانے والے کاروباری افراد ہیں یا سیاست دان، بیوروکریٹس، جرنیل یا جج، تاکہ عوام کو معلوم ہو سکے کہ ملک میں کون کیا کر رہا۔
باڑہ میں سناٹا، پولیس اور ایف سی کا گشت To view this video please enable JavaScript, and consider upgrading to a web browser that supports HTML5 video۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
ڈاکٹر عاصم رضا
ایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی اموردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔



