رجنی کانت کی نئی فلم نے نیا ریکارڈ اپنے نام کرلیا

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "رجنی کانت کی نئی فلم نے نیا ریکارڈ اپنے نام کرلیا"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- نلسن دلیپ کمار کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم جیلر 2 نے رجنی کانت کی آبائی ریاست تامل ناڈو میں 200 کروڑ روپے کا گراس کلیکشن حاصل کرلیا ہے، جو اداکار کے طویل فلمی کیریئر میں ایک منفرد اعزاز ہے۔
- بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ’جیلر 2‘ نے ہفتے کے روز بھارت بھر میں 7 ہزار486 شوز سے تقریباً 6.09 کروڑ روپے کا نیٹ بزنس کیا۔
- 17ویں روز کی کمائی کے بعد فلم کا بھارت میں مجموعی نیٹ کلیکشن 441.49 کروڑ روپے تک پہنچ گیا، جبکہ انڈیا گراس کلیکشن تقریباً 516.64 کروڑ روپے ریکارڈ کیا گیا ہے۔
- فلم نے پہلے آ8 دنوں میں 334.35 کروڑ روپے کا بزنس کیا تھا، جس کے بعد دوسرے ہفتے میں مزید 95.55 کروڑ روپے اس کے کھاتے میں آئے۔
دستیاب اعداد و شمار کے مطابق 16ویں روز تک ’جیلر 2‘ نے بھارت اور بیرونِ ملک کی کمائی ملا کر تقریباً 776.95 کروڑ روپے کا عالمی گراس بزنس کرلیا تھا۔
ریاست تامل ناڈو میں 200 کروڑ روپے کا ہندسہ عبور کرنا رجنی کانت کے لیے خاص اہمیت رکھتا ہے۔ اداکار کی متعدد فلمیں ملکی اور عالمی سطح پر کامیاب رہی ہیں، تاہم اس سے قبل ان کی کوئی فلم تمل ناڈو میں 200 کروڑ روپے کے گراس کلیکشن تک نہیں پہنچ سکی تھی۔
رجنی کانت کی سابقہ بلاک بسٹر فلم ’جیلر‘ نے تامل ناڈو میں تقریباً 189.35 کروڑ روپے کا بزنس کیا تھا، تاہم ’جیلر 2‘ نے محض 17 دنوں میں اس ریکارڈ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے 200 کروڑ کلب میں جگہ بنالی ہے۔
فلم کی مسلسل کامیابی کے پیش نظر اب اس کی نظریں ایک اور بڑے ہدف پر مرکوز ہیں۔ معروف فلم ڈسٹری بیوٹر اور تھیٹر مالک تروپور سبرامنیم نے پیش گوئی کی ہے کہ ’جیلر 2‘ دنیا بھر میں 1ہزار کروڑ روپے کا بزنس کرنے والی پہلی تمل فلم بننے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
رجنی کانت سمیت دیگر بھارتی فنکاروں کو بم سے اڑانے کی دھمکی۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
عائشہ نورانی
نمائندہ خصوصی (ثقافت، شوبز و روشن پاکستان)دی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔



