سیف سٹی لاہور نے 40 سال سے بچھڑی بنگلہ دیشی خاتون کے اہل خانہ کو تلاش کرلیا

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "سیف سٹی لاہور نے 40 سال سے بچھڑی بنگلہ دیشی خاتون کے اہل خانہ کو تلاش کرلیا"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے مطابق بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والی حلیمہ 2013 میں اسلام آباد میں لاوارث حالت میں ملی تھیں، اردو زبان سے ناواقفیت کے باعث وہ اپنی شناخت، آبائی علاقے اور اہل خانہ سے متعلق مکمل معلومات فراہم کرنے سے قاصر تھیں۔
- اس حوالے سے بتایا گیا کہ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی ’میرا پیارا‘ ٹیم نے حلیمہ کی جانب سے فراہم کردہ محدود معلومات کی بنیاد پر ان کے خاندان کی تلاش کا آغاز کیا، ٹیم نے سوشل میڈیا، مقامی انتظامیہ اور دیگر دستیاب ذرائع سے مسلسل رابطے جاری رکھے اور مختلف معلومات کو یکجا کرکے تلاش کا دائرہ بنگلہ دیش تک وسیع کیا۔
- اتھارٹی کے مطابق حلیمہ کے بتائے گئے آبائی گاؤں اور اہل خانہ کے ناموں کی مدد سے بالآخر سیف سٹی ٹیم بنگلہ دیش میں ان کے بیٹے اور بھتیجے تک پہنچنے میں کامیاب ہو گئی، بعد ازاں مقامی حکام اور اہل خانہ سے رابطہ کرکے فراہم کردہ معلومات کی تصدیق بھی کی گئی۔
اسلام آباد (قومی بیورو): پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے گم شدہ افراد کی تلاش کے منصوبے ’میرا پیارا‘ نے ایک اور نمایاں کامیابی حاصل کر لی جہاں سیف سٹی کی ٹیم نے 40 سال سے اپنے خاندان سے بچھڑی بنگلہ دیشی خاتون حلیمہ کے اہل خانہ کا سراغ لگاتے ہوئے مسلسل کوششوں، محدود معلومات اور مختلف ذرائع سے رابطوں کے نتیجے میں حلیمہ کے بیٹے اور بھتیجے کو بنگلہ دیش میں تلاش کر لیا۔
پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے مطابق بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والی حلیمہ 2013 میں اسلام آباد میں لاوارث حالت میں ملی تھیں، اردو زبان سے ناواقفیت کے باعث وہ اپنی شناخت، آبائی علاقے اور اہل خانہ سے متعلق مکمل معلومات فراہم کرنے سے قاصر تھیں، انہیں عارضی رہائش اور دیکھ بھال کے لیے ایدھی سینٹر منتقل کیا گیا، جہاں وہ کئی سال سے مقیم تھیں۔
اس حوالے سے بتایا گیا کہ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی ’میرا پیارا‘ ٹیم نے حلیمہ کی جانب سے فراہم کردہ محدود معلومات کی بنیاد پر ان کے خاندان کی تلاش کا آغاز کیا، ٹیم نے سوشل میڈیا، مقامی انتظامیہ اور دیگر دستیاب ذرائع سے مسلسل رابطے جاری رکھے اور مختلف معلومات کو یکجا کرکے تلاش کا دائرہ بنگلہ دیش تک وسیع کیا۔
اتھارٹی کے مطابق حلیمہ کے بتائے گئے آبائی گاؤں اور اہل خانہ کے ناموں کی مدد سے بالآخر سیف سٹی ٹیم بنگلہ دیش میں ان کے بیٹے اور بھتیجے تک پہنچنے میں کامیاب ہو گئی، بعد ازاں مقامی حکام اور اہل خانہ سے رابطہ کرکے فراہم کردہ معلومات کی تصدیق بھی کی گئی۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
ڈاکٹر عاصم رضا
ایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی اموردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔



