سالک صاحب نوٹس کا جواب دیں، کرپشن کے ثبوت پیش کریں یا معافی مانگیں: عظمیٰ بخاری

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "سالک صاحب نوٹس کا جواب دیں، کرپشن کے ثبوت پیش کریں یا معافی مانگیں: عظمیٰ بخاری"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- چوہدری سالک حسین کےبیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ آپ وفاقی وزیر ہیں حکومت کا حصہ ہیں، ثبوت کے بغیر بےبنیاد الزامات لگانا زیب نہیں دیتا۔
- انہوں نے کہا کہ کل آپ نے ڈی سی گجرات لگانے کی سفارش کا خود اعتراف کیا، آج یوٹرن لے رہے ہیں۔
- وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے لیگل نوٹس کا بھرپور جواب دینے کا اعلان کردیا۔
- عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ آپ کے بھائی نے آپ کے جھوٹے الزامات کو رد کردیا ہے۔
لاہور (بیورو رپورٹ): وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ سالک صاحب وزیراعلیٰ پنجاب کے نوٹس کا جواب دیں۔ کرپشن کے ثبوت پیش کریں یا معافی مانگیں۔
چوہدری سالک حسین کےبیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ آپ وفاقی وزیر ہیں حکومت کا حصہ ہیں، ثبوت کے بغیر بےبنیاد الزامات لگانا زیب نہیں دیتا۔
انہوں نے کہا کہ کل آپ نے ڈی سی گجرات لگانے کی سفارش کا خود اعتراف کیا، آج یوٹرن لے رہے ہیں۔ اسٹیٹس بھی انجوائے کریں اور الزام تراشی بھی کریں، ایسا نہیں چلے گا۔
وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے لیگل نوٹس کا بھرپور جواب دینے کا اعلان کردیا۔
عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ آپ کے بھائی نے آپ کے جھوٹے الزامات کو رد کردیا ہے۔ آپ کو اب جھوٹا الزام لگانے کا جواب دینا ہوگا، یوٹرن سے کام نہیں چلے گا۔
مریم نواز نے دو سال میں کھربوں روپے کے منصوبے شروع کیے اور مکمل کیے ہیں۔ کوئی ناقد بھی مریم نواز پر ایک دھیلے کی کرپشن کا الزام نہیں لگا سکا۔ آپ خود کہہ چکے آپ کے پاس شواہد نہیں ہیں۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
مریم نقوی
خصوصی نمائندہ برائے سائنس و آئی ٹیدی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔



