عظمیٰ بخاری کو سیکیورٹی خدشات، عدالت پیش ہوکر بیان ریکارڈ کروانے کا حکم معطل

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "عظمیٰ بخاری کو سیکیورٹی خدشات، عدالت پیش ہوکر بیان ریکارڈ کروانے کا حکم معطل"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عبہر گل خان نے وزیر اطلاعات پنجاب کی درخواست پر سماعت کی اور عدالت نے ٹرائل کورٹ کا عظمی بخاری کو ہیش ہوکر بیان ریکارڈ کروانے کا حکم معطل کرتے ہوئے ٹرائل کورٹ کو کارروائی سے روک دیا ہے۔
- عدالت نے دیگر گواہان کی حد تک کارروائی جاری رکھنے کی ہدایت کی اور ریمارکس دیے کہ کیس کی سماعت کے دوران وزیر اطلاعات کے وکیل علی بخاری نے بتایا کہ درخواست گزار وزیر کے مقدمے پر ماتحت عدالت میں ٹرائل زیرِ التوا ہے۔
- عظمی بخاری کو سیکیورٹی خطرات لاحق ہیں جس کی وجہ سے ٹرائل کورٹ میں پیشی ممکن نہیں۔
- ٹرائل کورٹ نے ویڈیو لنک کے ذریعے بیان ریکارڈ کرنے کی درخواست مسترد کردی، قانون میں ویڈیو لنک کے ذریعے بیان ریکارڈ کروانے کی سہولت دی گئی ہے۔
لاہور (بیورو رپورٹ): لاہور ہائیکورٹ نے ملزمہ فلک جاوید کی جانب سے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی جعلی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرنے کے مقدمے میں صوبائی وزیر کو پیش ہو کر بیان ریکارڈ کرانے کا ماتحت عدالت کا حکم معطل کردیا۔
لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عبہر گل خان نے وزیر اطلاعات پنجاب کی درخواست پر سماعت کی اور عدالت نے ٹرائل کورٹ کا عظمی بخاری کو ہیش ہوکر بیان ریکارڈ کروانے کا حکم معطل کرتے ہوئے ٹرائل کورٹ کو کارروائی سے روک دیا ہے۔
عدالت نے دیگر گواہان کی حد تک کارروائی جاری رکھنے کی ہدایت کی اور ریمارکس دیے کہ کیس کی سماعت کے دوران وزیر اطلاعات کے وکیل علی بخاری نے بتایا کہ درخواست گزار وزیر کے مقدمے پر ماتحت عدالت میں ٹرائل زیرِ التوا ہے۔
عظمی بخاری کو سیکیورٹی خطرات لاحق ہیں جس کی وجہ سے ٹرائل کورٹ میں پیشی ممکن نہیں۔
ٹرائل کورٹ نے ویڈیو لنک کے ذریعے بیان ریکارڈ کرنے کی درخواست مسترد کردی، قانون میں ویڈیو لنک کے ذریعے بیان ریکارڈ کروانے کی سہولت دی گئی ہے۔
اس لیے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے. درخواست میں استدعا کی گئی کہ ٹرائل کورٹ میں ویڈیو لنک کے ذریعے بیان ریکارڈ کرانے کی اجازت دی جائے۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
مریم نقوی
خصوصی نمائندہ برائے سائنس و آئی ٹیدی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔



