سینیٹ کا اجلاس: مقبوضہ کشمیر پر بھارتی غاصبانہ قبضے کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "سینیٹ کا اجلاس: مقبوضہ کشمیر پر بھارتی غاصبانہ قبضے کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- سینیٹ کا اجلاس پریذائیڈنگ افسر سینیٹر شہادت اعوان کی زیر صدارت منعقد ہوا۔
- امیرمقام کی قرارداد میں کہا گیا کہ 27 اکتوبر کو بھارت نے کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کیا، بھارت کے مقبوضہ کشمیر پر جبری قبضے کی مذمت کرتے ہیں، یہ ایوان بھارتی قبضے کو ناجائز قرارد دیتا۔
- قرارداد میں کہا گیا کہ یہ ایوان کشمیری عوام کو اپنے مستقبل کے چناؤ کے حق کی حمایت کرتا ہے، ایوان اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے۔تا ہے کہ کشمیر پر اپنی قراردادوں پر عمل کرائے۔
اسلام آباد (قومی بیورو): سینیٹ نے مقبوضہ کشمیر پر بھارتی غاصبانہ قبضے کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی، ایوان نے اقراء گلوبل یونیورسٹی، کتب پر پلاسٹک کور روکنے، اسپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی اور ضابطہ فوج داری ترمیمی بلز بھی منظور کرلیے۔
سینیٹ کا اجلاس پریذائیڈنگ افسر سینیٹر شہادت اعوان کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر برائے امور کشمیر امیر مقام نے مقبوضہ کشمیر پر بھارتی غاصبانہ قبضے کے خلاف قرارداد پیش۔
امیرمقام کی قرارداد میں کہا گیا کہ 27 اکتوبر کو بھارت نے کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کیا، بھارت کے مقبوضہ کشمیر پر جبری قبضے کی مذمت کرتے ہیں، یہ ایوان بھارتی قبضے کو ناجائز قرارد دیتا۔
قرارداد میں کہا گیا کہ یہ ایوان کشمیری عوام کو اپنے مستقبل کے چناؤ کے حق کی حمایت کرتا ہے، ایوان اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے۔تا ہے کہ کشمیر پر اپنی قراردادوں پر عمل کرائے، یہ ایوان مطالبہ کیا ہے۔تا ہے کہ حکومت پاکستان کشمیریوں کی سفارتی و اخلاقی حمایت جاری رکھے۔
بعدازاں ایوان نے کشمیر کے حق میں قرارداد کی متفقہ طور پر منظوری دےدی۔
ایوان نے اقرا گلوبل یونیورسٹی، کتب پر پلاسٹک کور روکنے، اسپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی اور ضابطہ فوج داری ترمیمی بلز بھی منظور ہوئے جبکہ اقبالیات کے فروغ اور سرکاری انتظامیہ کو نوآبادیاتی نظام سے نجات دلانے کے بل متعلقہ قائمہ کمیٹیوں کو بھجوا دیے گئے۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
ڈاکٹر عاصم رضا
ایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی اموردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔



