امریکا سے حساس مذاکرات جاری ہیں، پاکستان اور قطر سرگرم کردار ادا کر رہے ہیں؛ ایران

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "امریکا سے حساس مذاکرات جاری ہیں، پاکستان اور قطر سرگرم کردار ادا کر رہے ہیں؛ ایران"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- ایرانی سرکاری خبر رساں ادارے ارنا کو دیے گئے ویڈیو انٹرویو میں وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتِ حال کی حساسیت اور سنگینی کے باعث مشاورت اور سفارتی تبادلہ خیال انتہائی شدت سے جاری ہے۔
- عباس عراقچی نے قطر اور پاکستان کی ثالثی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک مذاکراتی عمل میں فعال کردار ادا کر رہے ہیں۔
- ایرانی وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ ایران اور امریکا کے درمیان بالواسطہ رابطے جاری ہیں تاہم حالیہ مذاکرات میں کوئی حتمی پیش رفت نہیں ہوئی۔
- عباس عراقچی نے خبردار کیا کہ ایران بیک وقت مذاکرات اور اپنے دفاع کے لیے تیار ہے اگر امریکا نے سفارت کاری کے بجائے دوبارہ فوجی کارروائی کا راستہ اختیار کیا تو ایران اس کا بھرپور جواب دے گا۔
دی اردو پوسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک): ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ ثالثوں کے ذریعے انتہائی اہم اور گہرے سفارتی رابطے جاری ہیں۔
ایرانی سرکاری خبر رساں ادارے ارنا کو دیے گئے ویڈیو انٹرویو میں وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتِ حال کی حساسیت اور سنگینی کے باعث مشاورت اور سفارتی تبادلہ خیال انتہائی شدت سے جاری ہے۔
عباس عراقچی نے قطر اور پاکستان کی ثالثی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک مذاکراتی عمل میں فعال کردار ادا کر رہے ہیں۔ ایران اپنی تجاویز اور شرائط پیش کرچکا ہے اور اب اگلا قدم امریکی حکومت کے ردعمل پر منحصر ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ ایران اور امریکا کے درمیان بالواسطہ رابطے جاری ہیں تاہم حالیہ مذاکرات میں کوئی حتمی پیش رفت نہیں ہوئی۔
عباس عراقچی نے خبردار کیا کہ ایران بیک وقت مذاکرات اور اپنے دفاع کے لیے تیار ہے اگر امریکا نے سفارت کاری کے بجائے دوبارہ فوجی کارروائی کا راستہ اختیار کیا تو ایران اس کا بھرپور جواب دے گا۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
ڈاکٹر عاصم رضا
ایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی اموردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔



