’سنتھیٹک آئڈنٹیٹی فراڈ‘: پاکستانی اور انڈین شہریوں کے گروہ نے کینیڈا میں ’لاکھوں ڈالر‘ کا مبینہ فراڈ کیسے کیا؟

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "’سنتھیٹک آئڈنٹیٹی فراڈ‘: پاکستانی اور انڈین شہریوں کے گروہ نے کینیڈا میں ’لاکھوں ڈالر‘ کا مبینہ فراڈ کیسے کیا؟"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- این سی سی آئی اے کی جانب سے 19 اکتوبر کو بتایا گیا تھا کہ تین ایسے پاکستانی شہریوں کو پنجاب کے دارالحکومت لاہور سے گرفتار کیا گیا ہے جو مبینہ طور پر کینیڈا میں مقیم چار انڈین شہریوں کے ساتھ مل کر ’سنتھیٹک آئڈنٹیٹی فراڈ‘ میں ملوث ہیں۔
- سنتھیٹک آئڈنٹیٹی فراڈ ایک ایسا سائبر جرم ہے جس میں حقیقی ذاتی معلومات (جیسے چوری شدہ سوشل سکیورٹی نمبر۔
- اُن کے مطابق اس مبینہ فراڈ میں ملوث تین پاکستانی ملزمان کو عدالت میں پیش کر کے اُن کا 14 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کیا گیا تھا اور ملزمان کے قبضے سے ضبط ہونے والے ڈیجیٹل مواد پر تکنیکی رپورٹس تیار کر لی گئی ہیں جس کی بنیاد پر چالان اب مجاز عدالت میں جمع کروایا جائے گا۔
- ڈپٹی ڈائریکٹر وقاص سعید کے مطابق اس مبینہ بین الاقوامی گروہ کے بارے میں کارروائی اوپن سورس انٹیلیجنس کے ذریعے حاصل کردہ معلومات پر شروع کی گئی، جس کے بعد تکنیکی ذرائع استعمال کرتے ہوئے ملزمان کا سراغ لگایا گیا اور مجاز عدالت سے سرچ اور ضبطی کے وارنٹ حاصل کرنے کے بعد انھیں گرفتار کیا گیا تھا۔
دی اردو پوسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک): پاکستان کی نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے دعویٰ ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں یہ سامنے آیا ہے کہ پاکستانی اور انڈین شہریوں کے ایک گروہ کی جانب سے کینیڈین بینکوں کے ساتھ کیے گئے مبینہ فراڈ کی مالیت ممکنہ طور پر لاکھوں کینیڈین ڈالرز میں ہے جبکہ دھوکے کا شکار ہونے والے متعدد بینکوں میں رائل بینک آف کینیڈا بھی شامل ہے۔
این سی سی آئی اے کی جانب سے 19 اکتوبر کو بتایا گیا تھا کہ تین ایسے پاکستانی شہریوں کو پنجاب کے دارالحکومت لاہور سے گرفتار کیا گیا ہے جو مبینہ طور پر کینیڈا میں مقیم چار انڈین شہریوں کے ساتھ مل کر ’سنتھیٹک آئڈنٹیٹی فراڈ‘ میں ملوث ہیں۔
سنتھیٹک آئڈنٹیٹی فراڈ ایک ایسا سائبر جرم ہے جس میں حقیقی ذاتی معلومات (جیسے چوری شدہ سوشل سکیورٹی نمبر، تاریخ پیدائش یا شناختی دستاویز کا کوئی حصہ) کو مکمل طور پر من گھڑت اور فیک تفصیلات (جیسے جعلی تصویر یا ایڈیس وغیرہ) کے ساتھ ملا کر ایک جعلی اور فرضی شناخت تیار کی جاتی ہے اور پھر اسے استعمال کرتے ہوئے دھوکہ دہی کی جاتی ہے۔
اُن کے مطابق اس مبینہ فراڈ میں ملوث تین پاکستانی ملزمان کو عدالت میں پیش کر کے اُن کا 14 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کیا گیا تھا اور ملزمان کے قبضے سے ضبط ہونے والے ڈیجیٹل مواد پر تکنیکی رپورٹس تیار کر لی گئی ہیں جس کی بنیاد پر چالان اب مجاز عدالت میں جمع کروایا جائے گا۔
ڈپٹی ڈائریکٹر وقاص سعید کے مطابق اس مبینہ بین الاقوامی گروہ کے بارے میں کارروائی اوپن سورس انٹیلیجنس کے ذریعے حاصل کردہ معلومات پر شروع کی گئی، جس کے بعد تکنیکی ذرائع استعمال کرتے ہوئے ملزمان کا سراغ لگایا گیا اور مجاز عدالت سے سرچ اور ضبطی کے وارنٹ حاصل کرنے کے بعد انھیں گرفتار کیا گیا تھا۔
وقاص سعید کے مطابق متعدد شکایات سامنے آنے پر کینیڈین بینکوں نے اس گروہ کے خلاف تحقیقات شروع کیں، جس کے بعد پاکستانی ادارے بھی تحقیقات کا حصہ بنے اور لاہور سے تینوں ملزمان کی گرفتاری عمل میں آئی۔
اس کیس کی ابتدائی تفصیلات چند روز قبل این سی سی آئی اے نے اپنی ایک پریس کانفرنس کے دوران بتائی تھیں جہاں تینوں گرفتار پاکستانی ملزمان کو چہرہ ڈھانپ کر میڈیا کے سامنے بھی پیش کیا گیا تھا۔
اس پریس کانفرنس میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی لاہور کے ایڈیشنل ڈائریکٹرعاطف امیر نے گرفتار پاکستانیوں کی شناخت ظاہر کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ یہ افراد کینیڈا میں مقیم چار انڈین شہریوں کے ساتھ مل کر مبینہ طور ’سینتھٹک آئڈنٹیٹی فراڈ‘ کرتے تھے۔
این سی سی آئی اے کا دعویٰ ہے کہ کینیڈا میں موجود چار انڈین شہری درست اور غلط معلومات کا امتراج کر کے پاسپورٹس اور تصاویر اکٹھی کرتے اور پھر یہ تفصیلات پاکستان میں موجود ان تینوں ملزمان کو بھیجی جاتی تھیں۔
پریس کانفرنس کے دوران عاطف امیر نے بتایا کہ ’پاکستان میں موجود افراد کو جب یہ پاسپورٹ اور تصاویر ملتی تھیں تو وہ اِن دستاویزات کی بنیاد پر کینیڈا میں بینکوں میں اکاؤنٹس کھولتے تھے، اور بینک انتظامیہ کی جانب سے جب ویریفیکیشن کے لیے پکچر ایویڈینس مانگی جاتی تو اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے اُن کے پاس ایک ڈولفن آنٹی نامی سافٹ ویئر تھا، جس کے ذریعے پکچر ویریفیکیشن ہوتی تھی اور بینک اکاؤنٹ کُھل جاتا تھا۔‘۔
انھوں نے دعویٰ کیا کہ ’آپ دیکھیں کہ فیک پاسپورٹ اور دستاویزات کی بنیاد پر یہ ملزمان پاکستان میں بیٹھ کر کینیڈا میں بینک اکاؤنٹ اوپن کر لیتے تھے۔ بینک اکاؤنٹ کھلنے کے بعد یہ کریڈٹ کارڈ آرڈر کرتے تھے۔ بینک کی جانب سے کریڈٹ کارڈ کا اجرا ہوتا جو کینیڈا میں بیٹھے چار انڈینز کے پاس پہنچ جاتا تھا۔ وہ ان کریڈٹ کارڈز کا استعمال کرتے اور جب کارڈ کی لمٹ پوری ہو جاتی تو انھیں پھینک دیا جاتا تھا۔‘۔
این سی سی آئی اے کے مطابق ’جب بینک ریکوری کے لیے ڈھونڈنا شروع کرتے تو انھیں معلوم ہوتا کہ اُن کے ساتھ سنتھیٹک فراڈ کیا گیا ہے۔‘۔
تھانہ این سی سی آئی اے لاہور میں 14 اکتوبر کو درج ہونے والی ایف آئی آر کے مدعی ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر رضوان صابر ہیں۔ ایف آئی آر میں بتایا گیا ہے کہ اس معاملہ کی باقاعدہ انکوائری نو ستمبر کو شروع کی گئی تھی اور ایک ماہ اور پانچ روز کے دوران اوپن سورس انٹیلیجنس میں ملنے والے مواد کی روشنی میں مقدمے کا اندراج کیا گیا۔
ایف آئی آر کے مطابق اس گروہ کی کارروائیوں کی وجہ سے جن افراد کا ڈیٹا استعمال کیا گیا ناصرف انھیں نقصان پہنچا اور اُن مالیاتی اداروں (بینکوں) کو بھی نقصان پہنچا جن کے ساتھ لین دین کیا گیا اور بوگس ڈاکومنٹس اور تفصیلات کی مدد سے اکاؤنٹس کھلوائے گئے۔
ایف آئی آر میں بتایا گیا کہ پاکستانی ملزمان کی گرفتاری لاہور کے علاقے انجینیئرز ٹاؤن سے ہوئی اور اس موقع پر چار لیپ ٹاپ اور موبائل فونز بھی قبضے میں لیے گئے۔
ایف آئی آر کے مطابق برآمد شدہ موبائل فونز اور لیپ ٹاپس کا موقع پر ہی جائزہ لیا گیا، جس کے دوران کینیڈین شہریوں کے پاسپورٹس کی متعدد تصاویر اور نامعلوم افراد کے ساتھ چیٹ (گفتگو) ملی۔
ایف آئی آر میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ’زیرحراست ملزمان نے بتایا کہ وہ گذشتہ 18 ماہ سے اس فراڈ میں ملوث ہیں اور وہ اُن کینڈین شہریوں کے ساتھ رابطے میں ہیں، جو انھیں شہریوں کی جعلی شناختی دستاویزات فراہم کرتا ہے۔ ان دستاویزات میں ایسے پاسپورٹس شامل ہیں جن پر اے آئی سے تیار کردہ تصاویر لگی ہوئی ہیں، اور ان میں فرضی کوائف (جیسے پاسپورٹ وغیرہ) درج ہیں۔ فراہم کردہ دستاویزات کا استعمال کرتے ہوئے وہ عارضی ای میل ایڈریس بنا کر مختلف کینیڈین بینکوں میں اکاؤنٹس کھلواتے ہیں، جن میں ویلز فارگو بینک، آر بی سی بینک وغیرہ شامل ہیں۔‘۔
ایف آئی آر کے مطابق ’اکاؤنٹس کے تصدیقی عمل کو مکمل کرنے کےلیے جعلی تصاویر کی مدد لی جاتی ہے اور اکاؤنٹس کھلنے کے بعد کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈز اُن درج شدہ پتوں پر بھیجے جاتے ہیں، جہاں سے دیپ سنگھ اور دیگر افراد انھیں حاصل کرتے۔‘۔
ایف آئی آر میں مزید دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس مبینہ فراڈ سے حاصل ہونے والی رقوم کو ڈیجیٹل والیٹس، کرپٹو اور حوالہ نیٹ ورکس کے ذریعے پاکستان منتقل کیا جاتا تھا۔
ایف آئی آر کے مطابق یہ تمام تر عمل پاکستان میں بیٹھ کر مکمل کیا جاتا تھا۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
حمزہ فاروق
تجارتی و مالیاتی امور کے ماہر نامہ نگاردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔



