بدھ، 11 نومبر 2026ء1 جمادی الثانی، 1448 ہجریھ
بریکنگ نیوز
ایران پر دوبارہ حملہ ہوا تو پہلے سے پانچ گنا بڑا ہوگا، ٹرمپ کی دھمکیایک کے بعد ایک سرپرائز آئے گا، ایرانی کمانڈر کا نئی میزائل سٹی کے افتتاح پر دشمن کو دھمکیجمادی الثانی کا چاند نظر نہیں آیا، رویت ہلال کمیٹی کا اعلاننیشنل ہائی وے اتھارٹی (NHA) میں اسسٹنٹ ڈائریکٹرز، ڈپٹی ڈائریکٹرز اور سائٹ انجینئرز کی بھرتیموٹروے پولیس (NHMP) میں جونیئر پٹرول آفیسر (BPS-07)، اسسٹنٹ اور اسٹینو ٹائپسٹ کی اسامیاںپاک فوج میں بطور سپاہی شاندار بھرتی 2026 — سیالکوٹ، پسرور، نارووال، شکرگڑھ اور گوجرانوالہ میں موبائل رجسٹریشن شیڈولورلڈ لبرٹی فنانشل: ٹرمپ خاندان کا کرپٹو کاروبار، پاکستان سے روابط اور ڈیموکریٹس کا تحقیقات کا عندیہ’رامائن‘ نے پہلے ہی دن باکس آفس پر متعدد ریکارڈ اپنے نام کرلیےپیٹ ہیگستھ کے مواخذے کی تحریک ناکام، ’صدر ٹرمپ کی اہم سیاسی کامیابی‘اختیارات کیلئے لڑیں گے، فائل پھینک کر نہیں جائیں گے: حافظ نعیم الرحمٰنایران پر دوبارہ حملہ ہوا تو پہلے سے پانچ گنا بڑا ہوگا، ٹرمپ کی دھمکیایک کے بعد ایک سرپرائز آئے گا، ایرانی کمانڈر کا نئی میزائل سٹی کے افتتاح پر دشمن کو دھمکیجمادی الثانی کا چاند نظر نہیں آیا، رویت ہلال کمیٹی کا اعلاننیشنل ہائی وے اتھارٹی (NHA) میں اسسٹنٹ ڈائریکٹرز، ڈپٹی ڈائریکٹرز اور سائٹ انجینئرز کی بھرتیموٹروے پولیس (NHMP) میں جونیئر پٹرول آفیسر (BPS-07)، اسسٹنٹ اور اسٹینو ٹائپسٹ کی اسامیاںپاک فوج میں بطور سپاہی شاندار بھرتی 2026 — سیالکوٹ، پسرور، نارووال، شکرگڑھ اور گوجرانوالہ میں موبائل رجسٹریشن شیڈولورلڈ لبرٹی فنانشل: ٹرمپ خاندان کا کرپٹو کاروبار، پاکستان سے روابط اور ڈیموکریٹس کا تحقیقات کا عندیہ’رامائن‘ نے پہلے ہی دن باکس آفس پر متعدد ریکارڈ اپنے نام کرلیےپیٹ ہیگستھ کے مواخذے کی تحریک ناکام، ’صدر ٹرمپ کی اہم سیاسی کامیابی‘اختیارات کیلئے لڑیں گے، فائل پھینک کر نہیں جائیں گے: حافظ نعیم الرحمٰنایران پر دوبارہ حملہ ہوا تو پہلے سے پانچ گنا بڑا ہوگا، ٹرمپ کی دھمکیایک کے بعد ایک سرپرائز آئے گا، ایرانی کمانڈر کا نئی میزائل سٹی کے افتتاح پر دشمن کو دھمکیجمادی الثانی کا چاند نظر نہیں آیا، رویت ہلال کمیٹی کا اعلاننیشنل ہائی وے اتھارٹی (NHA) میں اسسٹنٹ ڈائریکٹرز، ڈپٹی ڈائریکٹرز اور سائٹ انجینئرز کی بھرتیموٹروے پولیس (NHMP) میں جونیئر پٹرول آفیسر (BPS-07)، اسسٹنٹ اور اسٹینو ٹائپسٹ کی اسامیاںپاک فوج میں بطور سپاہی شاندار بھرتی 2026 — سیالکوٹ، پسرور، نارووال، شکرگڑھ اور گوجرانوالہ میں موبائل رجسٹریشن شیڈولورلڈ لبرٹی فنانشل: ٹرمپ خاندان کا کرپٹو کاروبار، پاکستان سے روابط اور ڈیموکریٹس کا تحقیقات کا عندیہ’رامائن‘ نے پہلے ہی دن باکس آفس پر متعدد ریکارڈ اپنے نام کرلیےپیٹ ہیگستھ کے مواخذے کی تحریک ناکام، ’صدر ٹرمپ کی اہم سیاسی کامیابی‘اختیارات کیلئے لڑیں گے، فائل پھینک کر نہیں جائیں گے: حافظ نعیم الرحمٰنایران پر دوبارہ حملہ ہوا تو پہلے سے پانچ گنا بڑا ہوگا، ٹرمپ کی دھمکیایک کے بعد ایک سرپرائز آئے گا، ایرانی کمانڈر کا نئی میزائل سٹی کے افتتاح پر دشمن کو دھمکیجمادی الثانی کا چاند نظر نہیں آیا، رویت ہلال کمیٹی کا اعلاننیشنل ہائی وے اتھارٹی (NHA) میں اسسٹنٹ ڈائریکٹرز، ڈپٹی ڈائریکٹرز اور سائٹ انجینئرز کی بھرتیموٹروے پولیس (NHMP) میں جونیئر پٹرول آفیسر (BPS-07)، اسسٹنٹ اور اسٹینو ٹائپسٹ کی اسامیاںپاک فوج میں بطور سپاہی شاندار بھرتی 2026 — سیالکوٹ، پسرور، نارووال، شکرگڑھ اور گوجرانوالہ میں موبائل رجسٹریشن شیڈولورلڈ لبرٹی فنانشل: ٹرمپ خاندان کا کرپٹو کاروبار، پاکستان سے روابط اور ڈیموکریٹس کا تحقیقات کا عندیہ’رامائن‘ نے پہلے ہی دن باکس آفس پر متعدد ریکارڈ اپنے نام کرلیےپیٹ ہیگستھ کے مواخذے کی تحریک ناکام، ’صدر ٹرمپ کی اہم سیاسی کامیابی‘اختیارات کیلئے لڑیں گے، فائل پھینک کر نہیں جائیں گے: حافظ نعیم الرحمٰن
بین الاقوامی•31 اکتوبر 2026•وقت اشاعت: دوپہر 12:05
🇬🇧 English

’اسی لیے پاکستان خوشی کے انڈیکس میں اُوپر ہے‘: ہانگ کانگ سکسز میں انڈیا کو ہرانے پر شہباز شریف کی ’پُر جوش مبارکباد‘ طنز و مزاح کی زد میں

ڈاکٹر عاصم رضاایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی امور
’اسی لیے پاکستان خوشی کے انڈیکس میں اُوپر ہے‘: ہانگ کانگ سکسز میں انڈیا کو ہرانے پر شہباز شریف کی ’پُر جوش مبارکباد‘ طنز و مزاح کی زد میں
Google NotebookLM Style

آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)

میزبان (دی اردو پوسٹ آڈیو ڈیسک)

السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "’اسی لیے پاکستان خوشی کے انڈیکس میں اُوپر ہے‘: ہانگ کانگ سکسز میں انڈیا کو ہرانے پر شہباز شریف کی ’پُر جوش مبارکباد‘ طنز و مزاح کی زد میں"۔

انداز: قدرتی اردو براڈکاسٹ

📌 اہم نکات (خلاصہ):

  • یہ مقابلہ ہانگ کانگ سکسز 2026 میں ہوا، جو آئی سی سی کے بڑے ٹورنامنٹس کے بجائے چھ، چھ کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیموں کے درمیان کھیلا جانے والا ایک خصوصی مقابلہ ہے۔
  • پاکستان نے جمعے کو مونگ کوک کے مشن روڈ گراؤنڈ میں انڈہا کو چار وکٹوں سے شکست دی۔
  • تاہم یہ نتیجہ بین الاقوامی کرکٹ کی اعلیٰ ترین سطح پر دونوں ٹیموں کے درمیان ہونے والے معمول کے مقابلوں سے کافی مختلف تھا۔
  • پاکستان کی اس فتح پر وزیرِ اعظم شہباز شریف نے جوش و خروش کے ساتھ ردِعمل دیا اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ٹیم کو مبارک باد دی۔

دی اردو پوسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک): انڈیا اور پاکستان کے درمیان کرکٹ کا مقابلہ اپنی سنسنی اور سخت رقابت کے لیے پہچانا جاتا ہے۔ لیکن دونوں ٹیموں کے درمیان حالیہ میچ ایک بالکل مختلف ماحول میں کھیلا گیا۔

یہ مقابلہ ہانگ کانگ سکسز 2026 میں ہوا، جو آئی سی سی کے بڑے ٹورنامنٹس کے بجائے چھ، چھ کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیموں کے درمیان کھیلا جانے والا ایک خصوصی مقابلہ ہے۔

پاکستان نے جمعے کو مونگ کوک کے مشن روڈ گراؤنڈ میں انڈہا کو چار وکٹوں سے شکست دی۔

تاہم یہ نتیجہ بین الاقوامی کرکٹ کی اعلیٰ ترین سطح پر دونوں ٹیموں کے درمیان ہونے والے معمول کے مقابلوں سے کافی مختلف تھا۔

پاکستان کی اس فتح پر وزیرِ اعظم شہباز شریف نے جوش و خروش کے ساتھ ردِعمل دیا اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ٹیم کو مبارک باد دی۔

شہباز شریف نے ایکس پر لکھا: ’ہانگ کانگ سکسز 2026 کے پہلے مقابلے میں انڈیا کے خلاف شاندار چار وکٹوں سے فتح پر ہمارے کھلاڑیوں کو مبارک باد! یہ کرکٹ کا ایک اچھا مقابلہ تھا۔‘۔

اور تو اور انھوں نے اُنھوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی کی کوششوں کا بھی شکریہ ادا کر ڈالا۔

شہباز شریف نے کھلاڑیوں کی تیاری اور اس کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہا۔

تاہم، وزیرِ اعظم کی جانب سے بظاہر ایک غیر اہم فتح پر عوامی سطح پر جشن منانا سب کو پسند نہیں آیا۔

کرکٹ شائقین نے انھیں یاد دلانے کا موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیا کہ یہ صرف ہانگ کانگ سکسز تھا، ورلڈ کپ نہیں۔

ہانگ کانگ سکسز کرکٹ کا ایک منفرد، مختصر اور انتہائی تیز رفتار ٹورنامنٹ ہے، جس میں روایتی کرکٹ کی طرح 11 نہیں بلکہ صرف 6 کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیمیں حصہ لیتی ہیں۔

اس ٹورنامنٹ کا انعقاد ہانگ کانگ میں کیا جاتا ہے اور اسے کرکٹ ہانگ کانگ کے زیر انتظام کھیلا جاتا ہے جو کرکٹ کا سرکاری انتظامی ادارہ ہے۔

اس ٹورنامنٹ کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (ICC) کی منظوری بھی حاصل ہے۔

اس فارمیٹ میں ہر ٹیم کو صرف 6 اوورز کھیلنے کا موقع ملتا ہے، جس کی وجہ سے کھیل نہایت تیز رفتار اور سنسنی خیز ہوتا ہے۔ بلے باز شروع سے ہی جارحانہ انداز اپناتے ہیں اور چھکوں چوکوں کی بھرمار دیکھنے کو ملتی ہے۔ اکثر ٹیمیں صرف 6 اوورز میں 100 یا اس سے زیادہ رنز بنا لیتی ہیں۔

اس ٹورنامنٹ کے قوانین بھی عام کرکٹ سے مختلف ہیں۔ اگر کوئی بلے باز 50 رنز بنا لے تو اسے ریٹائر ہونا پڑتا ہے، جبکہ ہر فیلڈر کو وکٹ کیپر کے علاوہ کم از کم ایک اوور کرانا ہوتا ہے۔ اس فارمیٹ کا مقصد کھیل کو زیادہ تیز، دلچسپ اور شائقین کے لیے پرجوش بنانا ہے۔

ہانگ کانگ سکسز کا آغاز 1992 میں ہوا تھا اور اس میں پاکستان، انڈیا، آسٹریلیا، انگلینڈ، جنوبی افریقہ اور سری لنکا سمیت کئی بڑی کرکٹ ٹیمیں شرکت کر چکی ہیں۔ یہ ٹورنامنٹ چند سال کے وقفے کے بعد 2024 میں دوبارہ شروع ہوا اور اب بھی کرکٹ کے منفرد اور تفریحی مقابلوں میں شمار کیا جاتا ہے۔

سادہ الفاظ میں، ہانگ کانگ سکسز کرکٹ کا ایک مختصر اور انتہائی جارحانہ فارمیٹ ہے، جہاں ہر گیند اہم ہوتی ہے اور شائقین کو کم وقت میں بھرپور تفریح دیکھنے کو ملتی ہے۔

دلچسپ ترین ردِعمل میں سے ایک سابق انڈین کرکٹر اجے جڈیجا کے پیروڈی اکاؤنٹ کی جانب سے آیا۔

اس اکاؤنٹ نے طنزیہ انداز میں پاکستان کو مبینہ ’ہانگ کانگ سکسز ورلڈ کپ‘ جیتنے پر مبارک باد دی۔

پیروڈی اکاؤنٹ نے لکھا: ’انڈیا کے خلاف ہانگ کانگ سکسز ورلڈ کپ کا مقابلہ جیتنے پر مبارک باد۔ اب فتح کی پریڈ کا وقت ہے۔‘۔

سینئر سپورٹس صحافی وکرانت گپتا بھی شہباز شریف کی پوسٹ دیکھ کر حیران رہ گئے۔

اُنھوں نے سوالیہ انداز میں لکھا کہ ’کیا واقعی؟‘۔

ایک افغان صارف اجمل زدران نے لکھا: ’ایک وقت ایسا آئے گا جب یہ ٹاس جیتنے پر بھی ٹویٹ کریں گے۔‘۔

ایک پاکستانی صارف نے بھی شہباز شریف کی مبارک باد پر طنز کیا۔

لاہوری گائے نامی صارف نے لکھا: ’براہِ کرم ہمیں شرمندہ کرنا بند کریں۔‘۔

اُنھوں نے لکھا کہ ’گذشتہ پانچ سال میں آئی سی سی کے ہر مقابلے میں انڈیا کے خلاف پاکستان کو بری طرح شکست ہوئی ہے اور اب ہانگ کانگ سکسز کی ایسی فتح کا جشن منا رہے ہیں جس کی کوئی اہمیت نہیں۔‘۔

خیال رہے کہ ون ڈے اور ٹی 20 ورلڈ کپ مقابلوں میں انڈیا کا پاکستان کے خلاف ریکارڈ مضبوط رہا ہے۔ ون ڈے ورلڈ کپ میں انڈیا نے پاکستان کو آٹھ مرتبہ شکست دی ہے جبکہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچز میں بھی انڈیا نے آٹھ مرتبہ پاکستان کو شکست دی۔

پاکستان کو واحد کامیابی سنہ 2021 کے ٹی 20 ورلڈ کپ میں ملی تھی، جب بابر اعظم کی قیادت میں پاکستان کی ٹیم نے دبئی میں انڈیا کو 10 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

سپورٹس صحافی گورو کالرا نے بھی اس پر ردِعمل دیا۔

اُنھوں نے اس ردِعمل کا موازنہ پیرس اولمپکس 2024 میں نیرج چوپڑا سے آگے نکل کر پاکستان کے ارشد ندیم کے گولڈ میڈل جیتنے کے وقت آنے والے ردِعمل سے کیا۔

کالرا نے لکھا: ’بہت بڑا۔ اتنا ہی بڑا جتنا ارشد کا نیرج کو ہرا کر اولمپک گولڈ جیتنا۔ شاید اس سے بھی بڑا۔ کبھی کبھی لگتا ہے کہ ہم سب کسی سیمولیشن میں جی رہے ہیں۔‘۔

کشمیری کے نام سے ایک صارف نے ایکس پر لکھا کہ ’یہی وجہ ہے کہ پاکستان ہیپینیس انڈیکس‘ میں اُوپر آتا ہے، جب آپ خوش فہمی کی اس حد تک پہنچ جائیں تو معمولی کارکردگی بھی ورلڈ کپ جیسی لگتی ہے۔ ‘۔

ایک اور صحافی بھرت رام راج نے وزیرِ اعظم کی جانب سے اس فتح کا جشن منانے پر سوال اٹھاتے ہوئے لکھا: ’ایک وزیرِ اعظم ہانگ کانگ سکسز کے بارے میں بات کر رہے ہیں۔‘۔

کھیلوں کے اعداد و شمار پر کام کرنے والے صحافی عظیم صدیقی نے لکھا: ’کسی کو وزیرِ اعظم شہباز شریف کو بتانا چاہیے کہ ہانگ کانگ سپر سکسز کوئی سنجیدہ ٹورنامنٹ نہیں ہے۔ براہِ کرم ٹیم کو مبارک باد دینا بند کریں۔‘۔

آخر میں ایک صارف نے مزاحیہ انداز میں تصدیق کی کہ پاکستان کے وزیرِ اعظم کی پوسٹ کوئی پیروڈی نہیں تھی۔

اُنھوں نے لکھا: ’نہیں، یہ کوئی پیروڈی اکاؤنٹ نہیں ہے۔‘۔

ورون کمار رانا نامی صارف نے لکھا کہ ’مجھے تو گوگل کرنا پڑا کہ دیکھوں کہ یہ ہانگ کانگ سکسز ہوتا کیا ہے؟ یہ تو بہت بڑی کامیابی ہے، آپ اس خوشی میں ایک ہفتے کی تعطیلات کا بھی اعلان کر دیں۔‘۔

ہانگ کانگ سکسز کپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے لیے انڈیا کو اپنے گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنا ہوگی۔

گروپ مرحلے میں انڈیا کا ایک میچ سنیچر 31 اکتوبر کو متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے خلاف باقی ہے۔

یو اے ای پہلے ہی پاکستان کو ایک وکٹ سے شکست دے چکا ہے، جبکہ پاکستان نے اس شکست کے بعد واپسی کرتے ہوئے انڈیا کو چار وکٹوں سے ہرایا۔

اسی وجہ سے گروپ سی میں تینوں ٹیمیں مختلف پوزیشنز حاصل کرنے کی دوڑ میں شامل ہیں۔

یو اے ای کے خلاف فتح کی صورت میں انڈیا کو دو پوائنٹس ملیں گے اور تینوں ٹیمیں پوائنٹس کے اعتبار سے برابر ہو جائیں گی۔

ڈاکٹر عاصم رضا

ایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی امور

دی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔

متعلقہ ٹیگز اور موضوعات:

شاید آپ یہ بھی پڑھنا چاہیں (آپ کی دلچسپی کی خاص خبریں)

پاکستان اور دنیا بھر کی اہم اور مقبول خبریں جو قارئین کی توجہ کا مرکز ہیں

تمام خبریں دیکھیں
11 نومبر 2026•2 منٹ پہلے•ڈاکٹر عاصم رضا

ایران پر دوبارہ حملہ ہوا تو پہلے سے پانچ گنا بڑا ہوگا، ٹرمپ کی دھمکی

ایران امریکا کے ساتھ معاہدہ کرنا چاہتا ہے تاہم تہران عوامی سطح پر اس خواہش کا اظہار نہیں کر رہا، امریکی صدر۔

11 نومبر 2026•2 منٹ پہلے•ڈاکٹر عاصم رضا

ایک کے بعد ایک سرپرائز آئے گا، ایرانی کمانڈر کا نئی میزائل سٹی کے افتتاح پر دشمن کو دھمکی

ایران نے اپنے دشمنوں کے خلاف لڑتے ہوئے مثالی کامیابی حاصل کرلی ہے، میجر جنرل علی عبداللہی۔

11 نومبر 2026•2 منٹ پہلے•مریم نقوی

جمادی الثانی کا چاند نظر نہیں آیا، رویت ہلال کمیٹی کا اعلان

ملک بھر میں اجلاس منعقد ہوئے، محکمہ موسمیات، سپارکو، وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے نمائندے بھی شریک ہوئے، ہلال کمیٹی۔

11 نومبر 2026•33 منٹ پہلے•ڈیسک تعلیم و کیریئر

نیشنل ہائی وے اتھارٹی (NHA) میں اسسٹنٹ ڈائریکٹرز، ڈپٹی ڈائریکٹرز اور سائٹ انجینئرز کی بھرتی

(2026-11-15): نیشنل ہائی وے اتھارٹی (NHA) نے ملک بھر میں جاری موٹروے اور ہائی وے انفراسٹرکچر پروجیکٹس کی نگرانی کے لیے کوالیفائیڈ سول انجینئرز، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز اور ڈپٹی ڈائر...

11 نومبر 2026•33 منٹ پہلے•ڈیسک تعلیم و کیریئر

موٹروے پولیس (NHMP) میں جونیئر پٹرول آفیسر (BPS-07)، اسسٹنٹ اور اسٹینو ٹائپسٹ کی اسامیاں

(2026-11-12): نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس (NHMP) نے جونیئر پٹرول آفیسر (BPS-07)، اسسٹنٹ (BPS-15)، اسٹینو ٹائپسٹ (BPS-14)، فوٹو گرافر اور کلرک کے عہدوں پر نئی سرکاری بھرت...

11 نومبر 2026•33 منٹ پہلے•ڈیسک تعلیم و کیریئر

پاک فوج میں بطور سپاہی شاندار بھرتی 2026 — سیالکوٹ، پسرور، نارووال، شکرگڑھ اور گوجرانوالہ میں موبائل رجسٹریشن شیڈول

(2026-11-10): پاک فوج نے بطور سپاہی شاندار بھرتی 2026 کا اعلان کر دیا ہے۔ آرمی ریکروٹمنٹ ٹیم شکرگڑھ، نارووال، پسرور، کامونکی، اروپ اور تتلے عالی میں موبائل رجسٹریشن کرے گی۔ م...