ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے نویں جماعت سائنس گروپ کے نتائج کا اعلان کر دیا

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے نویں جماعت سائنس گروپ کے نتائج کا اعلان کر دیا"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- چیئرمین بورڈ پروفیسر مشرف علی راجپوت نے بتایا کہ نتائج میں شفافیت ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے، اس سال کامیابی کا تناسب 69.56 فیصد رہا، انہوں نے تمام پرچوں میں کامیاب طلباء و طالبات کو مبارکباد۔
- اس موقع پر ناظم امتحانات احمد خان چھٹو نے بتایا کہ سائنس گروپ میں ایک لاکھ 80 ہزار 54 طلباء و طالبات رجسٹر ڈ ہوئے جن میں سے ایک لاکھ 77ہزار 923 طلباء وطالبات امتحانات میں شریک ہوئے۔
- غیر حاضر طلباء و طالبات کی تعداد 2 ہزار 131 رہی۔
کراچی (معاشی و سیاسی بیورو): ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے سالانہ امتحانات 2026 جماعت نہم سائنس گروپ ریگولر کے نتائج کا اعلان کیا ہے۔دیا۔
چیئرمین بورڈ پروفیسر مشرف علی راجپوت نے بتایا کہ نتائج میں شفافیت ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے، اس سال کامیابی کا تناسب 69.56 فیصد رہا، انہوں نے تمام پرچوں میں کامیاب طلباء و طالبات کو مبارکباد۔
اس موقع پر ناظم امتحانات احمد خان چھٹو نے بتایا کہ سائنس گروپ میں ایک لاکھ 80 ہزار 54 طلباء و طالبات رجسٹر ڈ ہوئے جن میں سے ایک لاکھ 77ہزار 923 طلباء وطالبات امتحانات میں شریک ہوئے۔
غیر حاضر طلباء و طالبات کی تعداد 2 ہزار 131 رہی۔ تمام پرچوں میں کامیاب طلباء و طالبات کی تعداد ایک لاکھ 23 ہزار 757 رہی، چھ پرچوں میں 21 ہزار 999 کامیاب ہوئے۔
جبکہ پانچ پرچوں میں 11 ہزار 06، چار پرچوں میں 7ہزار 431، تین پرچوں میں 4 ہزار 409، دو پرچوں میں 3 ہزار 101 اور ایک پرچے میں 2 ہزار 439 امیدواروں نے کامیابی حاصل کی اور کامیابی کا تناسب 69.56 فیصد رہا۔ اسی طرح فیل امیدواروں کی تعداد 53 ہزار 849 رہی۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
مریم نقوی
خصوصی نمائندہ برائے سائنس و آئی ٹیدی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔



