حکومت نےانتخابی اصلاحات کمیٹی کی چیئرمین شپ پیپلز پارٹی کو دینے کا وعدہ کیا ہے، نوید قمر

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "حکومت نےانتخابی اصلاحات کمیٹی کی چیئرمین شپ پیپلز پارٹی کو دینے کا وعدہ کیا ہے، نوید قمر"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- اپنے بیان میں نوید قمر نے کہا کہ انتخابی اصلاحات کمیٹی کے چیئرمین کے نام کا فیصلہ پارٹی کرے گی، انتخابی اصلاحات کمیٹی میں پیپلز پارٹی کے 7 ارکان شامل ہوں گے۔
- پاکستان تحریک انصاف کے قومی اسمبلی میں چیف وہپ ملک عامر ڈوگر نے انتخابی اصلاحات کمیٹی کو اچھا اقدام قرار دیتے ہوے کہا کہ میں اس آفر کو مسترد نہیں کررہا ہم پارٹی میں مشاورت کے بعد فیصلہ کریں گے۔
- نوید قمر نے کہا کہ قومی اسمبلی میں پارٹی کی نشستوں کے تناسب سے پیپلز پارٹی کے 5 ارکان بنتے ہیں، شازیہ مری، عبدالقادر پٹیل، صادق میمن، نواب زادہ افتخار اور علی قاسم گیلانی کے نام دیے، سینیٹ سے فاروق ایچ نائیک اور سینیٹر ضمیر گھمرو کے نام تجویز کیے ہیں۔
- ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین شپ کے لیے پیپلز پارٹی کے سینیٹر فاروق نائیک مضبوط امیدوار ہیں، انتخابی اصلاحات سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کے لیے پیپلز پارٹی نے نام فائنل کرلیے۔
دی اردو پوسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک): پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما نوید قمر کا کہنا ہے کہ حکومت نے انتخابی اصلاحات سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کی چیئرمین شپ پیپلز پارٹی کو دینے کا وعدہ کیا ہے۔
اپنے بیان میں نوید قمر نے کہا کہ انتخابی اصلاحات کمیٹی کے چیئرمین کے نام کا فیصلہ پارٹی کرے گی، انتخابی اصلاحات کمیٹی میں پیپلز پارٹی کے 7 ارکان شامل ہوں گے۔
پاکستان تحریک انصاف کے قومی اسمبلی میں چیف وہپ ملک عامر ڈوگر نے انتخابی اصلاحات کمیٹی کو اچھا اقدام قرار دیتے ہوے کہا کہ میں اس آفر کو مسترد نہیں کررہا ہم پارٹی میں مشاورت کے بعد فیصلہ کریں گے۔
نوید قمر نے کہا کہ قومی اسمبلی میں پارٹی کی نشستوں کے تناسب سے پیپلز پارٹی کے 5 ارکان بنتے ہیں، شازیہ مری، عبدالقادر پٹیل، صادق میمن، نواب زادہ افتخار اور علی قاسم گیلانی کے نام دیے، سینیٹ سے فاروق ایچ نائیک اور سینیٹر ضمیر گھمرو کے نام تجویز کیے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین شپ کے لیے پیپلز پارٹی کے سینیٹر فاروق نائیک مضبوط امیدوار ہیں، انتخابی اصلاحات سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کے لیے پیپلز پارٹی نے نام فائنل کرلیے۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
سید ذیشان حیدر
بیورو چیف اسلام آباددی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔



