مقتولہ حنا جاوید کے اہلخانہ کا وزیراعلیٰ پنجاب کو خط ، بڑا مطالبہ کردیا

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "مقتولہ حنا جاوید کے اہلخانہ کا وزیراعلیٰ پنجاب کو خط ، بڑا مطالبہ کردیا"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- تفصیلات کے مطابق مقتولہ حنا جاوید کے متاثرہ خاندان نے پولیس انویسٹی گیشن کمیٹی کے نتائج کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے واقعے کی شفاف تحقیقات کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو۔
- متاثرہ خاندان کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے براہ راست رابطے کی متعدد کوششیں کیں لیکن کامیابی نہیں ہو سکی۔
- خط میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ حنا جاوید پر تشدد اور لاش کو مسخ کیا جانا شدید نفرت کی عکاسی کرتا ہے، مقتولہ کے گلے پر فیصل اور اس کے والد کا ڈی این اے موصول ہوا۔
لاہور (بیورو رپورٹ): لاہور : مقتولہ حنا جاوید کے اہلخانہ نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے تحقیقات کیلئے فوری جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔دیا۔
تفصیلات کے مطابق مقتولہ حنا جاوید کے متاثرہ خاندان نے پولیس انویسٹی گیشن کمیٹی کے نتائج کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے واقعے کی شفاف تحقیقات کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو خط لکھ کر فوری جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کا مطالبہ کیا ہے۔دیا۔
متاثرہ خاندان کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے براہ راست رابطے کی متعدد کوششیں کیں لیکن کامیابی نہیں ہو سکی، جبکہ مختلف فورمز اور حکومتی نمائندوں کے ذریعے پولیس تفتیش پر اپنے شدید تحفظات سے آگاہ کیا جا چکا۔
خط میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ حنا جاوید پر تشدد اور لاش کو مسخ کیا جانا شدید نفرت کی عکاسی کرتا ہے، مقتولہ کے گلے پر فیصل اور اس کے والد کا ڈی این اے موصول ہوا۔
حنا جاوید کے سسر نے ابتدائی طور پر گھر میں چوری کا ڈرامہ رچایا تھا۔ مزید برآں، مقتولہ اور ملزمان کے موبائل فونز کی فرانزک رپورٹس تاحال زیر التوا ہیں، جبکہ حنا جاوید کے فون سے اہم پیغامات ڈیلیٹ کیے گئے ہیں۔
اہلخانہ نے نشاندہی کی ہے کہ فرانزک رپورٹس اور فنگر پرنٹس کے نتائج آنے سے پہلے ہی تفتیش کا رخ گھریلو ملازم کی جانب موڑ دیا گیا، اگرچہ گھریلو ملازم اس سفاکانہ قتل میں ملوث ہے، تاہم مرکزی ملزم فیصل سے متعلق اہم شواہد کو مسلسل نظر انداز کیا جا رہا۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
سید ذیشان حیدر
بیورو چیف اسلام آباددی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔



