ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے خواہشمند طلبا کی بڑی مشکل آسان ہوگئی

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے خواہشمند طلبا کی بڑی مشکل آسان ہوگئی"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ٹریفک پولیس نے کالجوں اور یونیورسٹیوں کے طالب علموں کے لیے ایک خصوصی اور بڑا ریلیف پیکیج متعارف کرا دیا۔
- جس کے تحت اسٹوڈنٹس کو موٹر سائیکل ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لیے 42 دن کا لازمی لیرنر دورانیہ پورا کرنے سے استثنیٰ دے دیا گیا۔
- اسلام آباد ٹریفک پولیس نے بتایا کہ اس خصوصی سہولت کے تحت طالب علم معمول کے 42 دن کے انتظار کے بغیر اسی دن اپنا موٹر سائیکل ڈرائیونگ لائسنس حاصل کر سکیں۔
اسلام آباد (قومی بیورو): اسلام آباد: موٹر سائیکل ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے خواہشمند طلبا کی بڑی مشکل آسان ہوگئی ، بڑی رعایت کا اعلان کیا ہے۔دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ٹریفک پولیس نے کالجوں اور یونیورسٹیوں کے طالب علموں کے لیے ایک خصوصی اور بڑا ریلیف پیکیج متعارف کرا دیا۔
جس کے تحت اسٹوڈنٹس کو موٹر سائیکل ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لیے 42 دن کا لازمی لیرنر دورانیہ پورا کرنے سے استثنیٰ دے دیا گیا۔
اسلام آباد ٹریفک پولیس نے بتایا کہ اس خصوصی سہولت کے تحت طالب علم معمول کے 42 دن کے انتظار کے بغیر اسی دن اپنا موٹر سائیکل ڈرائیونگ لائسنس حاصل کر سکیں۔
اہلیت اور عملدرآمد کا طریقہ اہل طالب علم نومبر کے پورے مہینے کے دوران اسلام آباد ٹریفک پولیس ہیڈکوارٹرز تشریف لے جا کر اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
اس اقدام کا بنیادی مقصد تعلیمی اداروں کے طلبہ کے لیے ڈرائیونگ لائسنس کے عمل کو سادہ بنانا اور طویل انتظار کے وقت کو ختم کرنا۔
حکام نے اس سہولت سے مستفید ہونے کے خواہشمند اسٹوڈنٹس کو ہدایت کی ہے کہ وہ ٹریفک پولیس ہیڈکوارٹرز جانے سے قبل اپنے اصل شناختی کارڈ، اسٹوڈنٹ کارڈ اور دیگر ضروری دستاویزات کی تصدیق یقینی بنائیں۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
سید ذیشان حیدر
بیورو چیف اسلام آباددی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔



