ایتھوپیا کے وزیراعظم اپنی کابینہ سمیت فوجی مشقوں میں سخت ٹریننگ سے نڈھال ہوگئے

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "ایتھوپیا کے وزیراعظم اپنی کابینہ سمیت فوجی مشقوں میں سخت ٹریننگ سے نڈھال ہوگئے"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- برطانوی نشریاتی ادارے دی اردو پوسٹکے مطابق وزیراعظم ابی احمد نے سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کی ہیں جن میں وہ خود بھی وزرا، نائب وزرا اور سرکاری اداروں کے سربراہان کے ہمراہ فوجی مشقیں کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔
- یہ تربیت ایتھوپیا کے علاقے ہرشو میں قائم فوجی تربیتی مرکز میں دی جا رہی ہے۔
- وزیراعظم ابی احمد کا کہنا ہے کہ ملک کی ترقی اور خوشحالی کے اہداف حاصل کرنے کے لیے قیادت کا جسمانی طور پر مضبوط، اخلاقی اعتبار سے مستحکم اور ذہنی طور پر اہل ہونا ضروری ہے۔
- انہوں نے فوجی اداروں کو نظم و ضبط، حب الوطنی، ٹیم ورک، جواب دہی اور قیادت کی صلاحیتیں سیکھنے کا اہم ذریعہ قرار دیا۔
اسلام آباد (قومی بیورو): ایتھوپیا کے وزیراعظم ابی احمد نے اپنی کابینہ کے وزرا اور دیگر اعلیٰ سرکاری عہدیداروں کو فوجی تربیت کے لیے فوجی مرکز بھیج دیا جہاں انہیں فوجی نظم و ضبط، جسمانی تربیت اور اجتماعی سرگرمیوں میں حصہ لینا پڑ رہا ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے دی اردو پوسٹکے مطابق وزیراعظم ابی احمد نے سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کی ہیں جن میں وہ خود بھی وزرا، نائب وزرا اور سرکاری اداروں کے سربراہان کے ہمراہ فوجی مشقیں کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔
یہ تربیت ایتھوپیا کے علاقے ہرشو میں قائم فوجی تربیتی مرکز میں دی جا رہی ہے۔ تربیت میں ایوانِ وفاق کی اسپیکر موفریات کامل، وزیر خزانہ فیتسم آسفا اور وزیر صحت میکدیس ڈابا سمیت اہم حکومتی شخصیات شریک ہیں۔
وزیراعظم ابی احمد کا کہنا ہے کہ ملک کی ترقی اور خوشحالی کے اہداف حاصل کرنے کے لیے قیادت کا جسمانی طور پر مضبوط، اخلاقی اعتبار سے مستحکم اور ذہنی طور پر اہل ہونا ضروری ہے۔
انہوں نے فوجی اداروں کو نظم و ضبط، حب الوطنی، ٹیم ورک، جواب دہی اور قیادت کی صلاحیتیں سیکھنے کا اہم ذریعہ قرار دیا۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
ڈاکٹر عاصم رضا
ایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی اموردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔



