سندھ کے وزیر کھیل نے ایک مرتبہ پھرپی سی بی کو سخت تنقید کا نشانہ بنا ڈالا

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "سندھ کے وزیر کھیل نے ایک مرتبہ پھرپی سی بی کو سخت تنقید کا نشانہ بنا ڈالا"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- سکھر میں سندھ اسپیشل گیمز 2026 کی افتتاحی تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے محمد بخش خان مہر نے کہا کہ کرکٹ کا پورا نظام ایسے شخص کے ہاتھ میں ہونا چاہیے جسے کرکٹ کی سمجھ ہو، اور وہ نوجوان کھلاڑیوں کو مناسب پلیٹ فارم فراہم کرنے پر یقین رکھتا ہو،یکساں بنیاد پر تمام صوبوں کو مواقع فراہم کیے جائیں۔
- محمد بخش خان مہر نے کہا کہ پی سی بی کے چئیرمین محسن نقوی سے متعدد مرتبہ گفتگو میں کہا کہ سندھ کے نوجوانوں کو کب تک آگے بڑھنے سے روکیں گے۔
کراچی (معاشی و سیاسی بیورو): سندھ کے وزیر کھیل محمد بخش خان مہر نے ایک مرتبہ پھرپی سی بی کو سخت تنقید کا نشانہ بنا ڈالا، کہتے ہیں کہ سندھ کا اپنا کرکٹ بورڈ بنانے کے لیے قانون سازی کی جائے۔
سکھر میں سندھ اسپیشل گیمز 2026 کی افتتاحی تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے محمد بخش خان مہر نے کہا کہ کرکٹ کا پورا نظام ایسے شخص کے ہاتھ میں ہونا چاہیے جسے کرکٹ کی سمجھ ہو، اور وہ نوجوان کھلاڑیوں کو مناسب پلیٹ فارم فراہم کرنے پر یقین رکھتا ہو،یکساں بنیاد پر تمام صوبوں کو مواقع فراہم کیے جائیں۔
محمد بخش خان مہر نے کہا کہ پی سی بی کے چئیرمین محسن نقوی سے متعدد مرتبہ گفتگو میں کہا کہ سندھ کے نوجوانوں کو کب تک آگے بڑھنے سے روکیں گے، انہوں نے پی سی بی پر برستے ہوئے الزام عائد کیا کہ کارکردگی نہ دکھانے والے کھلاڑیوں کو راتوں رات آگے لایا جاتا ہے جبکہ بہتر کارکردگی دکھانے والے کرکٹرز راتوں رات ٹیم سے باہر کر دیے جاتے ہیں۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
طارق محمود چوہدری
سینئر تجزیہ نگار و چیف رپورٹردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔



