مکہ معاہدے میں شریک ممالک کے اعلیٰ حکام آج ایرانی حکام سے ملیں گے

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "مکہ معاہدے میں شریک ممالک کے اعلیٰ حکام آج ایرانی حکام سے ملیں گے"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- خطے میں کشیدگی میں کمی کے لیے پاکستان کی تجویز پر مکہ معاہدے کے رکن ممالک متحرک ہو گئے۔
- ایرانی میڈیا کے مطابق سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان ایران پہنچ گئے، سعودی سی 130 طیارہ تہران کے مہرآباد ایئرپورٹ پر لینڈ ہوا۔
- ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ سعودی، ترک اور پاکستانی حکام مسعود پزشکیان اور محسن رضائی سے علاقائی سلامتی پر تبادلۂ خیال کریں۔
دی اردو پوسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک): مکہ معاہدے میں شریک ممالک پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے اعلیٰ حکام آج تہران میں ایرانی قیادت سے ملاقات کریں گے، پاکستان کی نمائندگی کے لیے فیلڈ مارشل عاصم منیر تہران پہنچ گئے۔
خطے میں کشیدگی میں کمی کے لیے پاکستان کی تجویز پر مکہ معاہدے کے رکن ممالک متحرک ہو گئے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان ایران پہنچ گئے، سعودی سی 130 طیارہ تہران کے مہرآباد ایئرپورٹ پر لینڈ ہوا ہے۔
ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ سعودی، ترک اور پاکستانی حکام مسعود پزشکیان اور محسن رضائی سے علاقائی سلامتی پر تبادلۂ خیال کریں گے۔
ترجمان ایرانی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ یہ اجلاس مشترکہ مفادات کی بنیاد پر علاقائی سلامتی کے نظام میں تعاون کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ آج کے اجلاس کی تجویز فیلڈ مارشل عاصم منیر کے دورے کے دوران پیش کی گئی تھی، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تجویز کا ایران کی جانب سے خیر مقدم کیا گیا ہے۔
ایران نے ترکیہ، سعودی عرب اور پاکستان کے دورۂ تہران کو سلامتی کے نظام میں تعاون کی جانب اہم قدم قرار دے دیا۔
سعودی وزارتِ خارجہ کے عہدیدار کا کہنا ہے کہ مکہ دفاعی اتحاد کے ارکان اور ایرانی قیادت کی ملاقات خطے میں کشیدگی کم کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے، مکہ معاہدے کے ممالک کشیدگی میں کمی کی ثالثی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں، مکہ معاہدے کے ممالک بحران کے سفارتی حل کی حوصلہ افزائی کی حمایت کرتے ہیں، ایران سے ملاقات کشیدگی کم کرنے کی کوششوں کے دائرہ کار میں آتی ہے۔
سعودی اخبار کے مطابق سعودی وزیرِ دفاع علاقائی سلامتی اور کشیدگی میں کمی کی کوششوں پر تبادلۂ خیال کریں گے۔
خبر ایجنسی کے مطابق سعودی عرب پر حوثی حملوں کے بعد ایران، سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان اعلیٰ سطح پر یہ پہلی ملاقات ہو گی۔
ذرائع کے مطابق معاہدے کے مسودے میں کہا گیا ہے کہ اتحاد مستقل نوعیت کا ہوگا اور کوئی بھی فریق ابتدائی 10 سال تک معاہدے سے الگ نہیں ہوسکے گا۔
ایران کی قومی سلامتی کی اعلیٰ کونسل کے نائب سیکریٹری علی باقری نے ایرانی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ تینوں ممالک ایران کے ساتھ مل کر علاقائی سلامتی کے قیام کے لیے مؤثر اقدامات کر سکتے ہیں، ایسا مشترکہ نظام بنایا جا سکتا ہے جو صرف خطے کے ممالک کی صلاحیتوں پر انحصار کرے۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
ڈاکٹر عاصم رضا
ایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی اموردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔



