ایران جنگ پر امریکی وزیرِ دفاع ڈٹ گئے، مواخذے کو سیاسی انتقام قرار دے دیا

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "ایران جنگ پر امریکی وزیرِ دفاع ڈٹ گئے، مواخذے کو سیاسی انتقام قرار دے دیا"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری ایک ویڈیو پیغام میں پیٹ ہیگسیتھ نے وضاحت کی کہ اس جنگ کا بنیادی مقصد ایران کو ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے سے روکنا ہے۔
- انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ جس طرح سابقہ دور میں صدر ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی تمام کوششیں ناکام ثابت ہوئی تھیں، اسی طرح ان کے خلاف کی جانے والی یہ کوششیں بھی ہرگز کامیاب نہیں ہوں گی۔
- اگر میرا مواخذہ کیا تو .. ٹرمپ نے ڈیموکریٹس کو خبردار کردیا۔
- وزیرِ دفاع نے ڈیموکریٹس اور خفیہ حکومتی حلقوں سے وابستہ اپنے سیاسی مخالفین کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ ان سے اس لیے نفرت کرتے ہیں کیونکہ انہوں نے ان کے پسندیدہ نظریات اور پالیسیوں کو ایک ایک کرکے ختم کر دیا ہے۔
بین الاقوامی ڈیسک (واشنگٹن / لندن): واشنگٹن(6 نومبر 2026): امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے ایران کے خلاف جاری جنگ اور اپنے خلاف اٹھنے والی مواخذے کی کوششوں پر دوٹوک مؤقف اپناتے ہوئے انہیں سیاسی انتقام قرار دیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری ایک ویڈیو پیغام میں پیٹ ہیگسیتھ نے وضاحت کی کہ اس جنگ کا بنیادی مقصد ایران کو ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے سے روکنا ہے۔
انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ جس طرح سابقہ دور میں صدر ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی تمام کوششیں ناکام ثابت ہوئی تھیں، اسی طرح ان کے خلاف کی جانے والی یہ کوششیں بھی ہرگز کامیاب نہیں ہوں گی۔
اگر میرا مواخذہ کیا تو .. ٹرمپ نے ڈیموکریٹس کو خبردار کردیا۔
وزیرِ دفاع نے ڈیموکریٹس اور خفیہ حکومتی حلقوں سے وابستہ اپنے سیاسی مخالفین کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ ان سے اس لیے نفرت کرتے ہیں کیونکہ انہوں نے ان کے پسندیدہ نظریات اور پالیسیوں کو ایک ایک کرکے ختم کر دیا ہے۔
انہوں نے مزید سوال اٹھایا کہ "ڈیموکریٹس اور ریاستی انتہا پسند ہم سے اتنی نفرت کیوں کرتے ہیں؟ اور خود ہی جواب دیا کہ "کیونکہ ہم نے ان کی مقدس گائے جیسے نظریات کو ایک ایک کرکے اور بغیر کسی معذرت کے ختم کر دیا ہے۔۔
پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا تھا کہ ڈی ای آئی ایک مارکسی نظریہ ہے، جس کا مقصد معاشرے کو تباہ کرنا ہے، اس لیے ہم نے اسے ملیا میٹ کر دیا۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
ڈاکٹر عاصم رضا
ایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی اموردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔



