امریکی حملوں میں تباہ ایرانی جوہری تنصیبات کی تعمیرِ نو کے آثار نہیں ملے: رافیل گروسی

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "امریکی حملوں میں تباہ ایرانی جوہری تنصیبات کی تعمیرِ نو کے آثار نہیں ملے: رافیل گروسی"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ جون 2025ء کے بعد سے ایرانی جوہری تنصیبات پر مرمت یا تعمیرِ نو کے شواہد نہیں ملے، نہ ہی کسی تنصیب پر تعمیرِ نو کی کوئی سرگرمی دیکھی گئی۔
- رافیل گروسی کا کہنا ہے کہ تباہ ہونے والی تنصیبات کی اصل حالت کی تصدیق کے لیے وہاں تک رسائی ہونا ضروری۔
- رافیل گروسی نے کہا کہ 3 ہفتوں کی جنگ نے صورتحال بدل دی ہے، اور ایران کا معاشی و توانائی کا ڈھانچہ شدید متاثر ہوا۔
دی اردو پوسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک): بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے سربراہ رافیل گروسی کا کہنا ہے کہ امریکی اور اسرائیلی حملوں میں تباہ ہونے والی ایرانی جوہری تنصیبات کی تعمیرِ نو کے آثار نہیں ملے۔
اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ جون 2025ء کے بعد سے ایرانی جوہری تنصیبات پر مرمت یا تعمیرِ نو کے شواہد نہیں ملے، نہ ہی کسی تنصیب پر تعمیرِ نو کی کوئی سرگرمی دیکھی گئی۔
رافیل گروسی کا کہنا ہے کہ تباہ ہونے والی تنصیبات کی اصل حالت کی تصدیق کے لیے وہاں تک رسائی ہونا ضروری۔
رافیل گروسی نے کہا کہ 3 ہفتوں کی جنگ نے صورتحال بدل دی ہے، اور ایران کا معاشی و توانائی کا ڈھانچہ شدید متاثر ہوا۔
انہوں نے کہا کہ ایران کے ظاہر کردہ جوہری مواد میں شامل 440 کلو گرام کا انتہائی افزودہ یورینیئم تشویش ناک پہلو ہے اور ایران نے اپنے جوہری مواد کی تصدیق کے لیے مطلوبہ معلومات، رسائی بھی فراہم نہیں کی۔
رافیل گروسی نے کہا کہ بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ امریکی اوراسرائیلی حملوں کے بعد سے معمول کے معائنے بھی بحال نہیں ہو سکے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ ایران بین الاقوامی جوہری ایجنسی سے تعاون کرے کیونکہ ایران جوہری پروگرام معاہدے کے لیے آئی اے ای اے کی تصدیق لازمی ہو۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
ڈاکٹر عاصم رضا
ایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی اموردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔



