عمر شہزاد اور شانزے لودھی والدین بن گئے

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "عمر شہزاد اور شانزے لودھی والدین بن گئے"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- عمر شہزاد معروف پاکستانی ماڈل اور اداکار ہیں جو اپنی بہترین اداکاری کی صلاحیتوں کے لیے جانے جاتے ہیں، فی الحال مداح نجی ٹی وی کے ڈرامہ سیریل میں ان کی اداکاری کو بے حد سراہ رہے ہیں۔
- اداکار کی شادی شانزے لودھی سے ہوئی ہے، اس جوڑے کا نکاح فروری 2025 میں مدینہ منورہ کی مسجد نبوی میں ہوا۔
- ان کی نکاح کی تقریب اور شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئیں اور مداحوں کی جانب سے انہیں بے حد پسند کیا گیا۔
- شانزے لودھی اور عمر شہزاد کے ہاں ایک خوبصورت بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے جس کا نام انہوں نے اسماعیل رکھا ہے۔
دی اردو پوسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک): شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عمر شہزاد اور ان کی اہلیہ و ماڈل شانزے لودھی والدین بن گئے۔
عمر شہزاد معروف پاکستانی ماڈل اور اداکار ہیں جو اپنی بہترین اداکاری کی صلاحیتوں کے لیے جانے جاتے ہیں، فی الحال مداح نجی ٹی وی کے ڈرامہ سیریل میں ان کی اداکاری کو بے حد سراہ رہے ہیں۔
اداکار کی شادی شانزے لودھی سے ہوئی ہے، اس جوڑے کا نکاح فروری 2025 میں مدینہ منورہ کی مسجد نبوی میں ہوا۔
ان کی نکاح کی تقریب اور شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئیں اور مداحوں کی جانب سے انہیں بے حد پسند کیا گیا۔
شانزے لودھی اور عمر شہزاد کے ہاں ایک خوبصورت بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے جس کا نام انہوں نے اسماعیل رکھا ہے۔
انہوں نے پوسٹر کے ذریعے اس خوشخبری کا اعلان کیا گیا ہے جس میں ننھے اسماعیل کے لیے دعا بھی شامل تھی جس کے الفاذ یہ ہیں ’اللہ تعالیٰ تمہیں ایک خوبصورت زندگی، مضبوط ایمان، اچھی صحت اور بے پناہ خوشیاں عطا فرمائے، اور تمہیں نیک لوگوں میں شامل کرے۔‘۔
ماڈل نے ایک جذباتی پیغام بھی لکھا کہ 24 گھنٹے کی تکلیف (لیبر پین)، آنسو، دعائیں، اور ایک ایسی طاقت جس کے بارے میں ہمیں معلوم ہی نہیں تھا کہ ہم میں موجود ہے، یہ ایک ایسا سفر تھا جس نے مجھے جسمانی طور پر آزمایا اور میرے شوہر کے دل کو ایسے جذبات سے بھر دیا جنہیں وہ کبھی الفاظ میں بیان نہیں کر سکتے۔
شانزے نے مزید کہا کہ میں نے اپنے اندر ایک ایسی گہری طاقت پائی جس کے بارے میں مجھے علم نہ تھا جبکہ میرے شوہر میرے ساتھ کھڑے رہے اور ہر لمحے میں میرا ساتھ دیا اور آخر کار ہم نے اس ننھے معجزے کو اپنی بانہوں میں لیا جس کا ہمیں شدت سے انتظار تھا۔
ماڈل نے آخر میں لکھا کہ ’اس ایک لمحے میں تمام تکلیفیں مٹ گئیں، ہمارے دل محبت سے لبریز ہو گئے اور ہر تکلیف رائیگاں نہیں گئی، الحمدللہ۔‘۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
عائشہ نورانی
نمائندہ خصوصی (ثقافت، شوبز و روشن پاکستان)دی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔



