بدھ، 11 نومبر 2026ء1 جمادی الثانی، 1448 ہجریھ
بریکنگ نیوز
ایران پر دوبارہ حملہ ہوا تو پہلے سے پانچ گنا بڑا ہوگا، ٹرمپ کی دھمکیایک کے بعد ایک سرپرائز آئے گا، ایرانی کمانڈر کا نئی میزائل سٹی کے افتتاح پر دشمن کو دھمکیجمادی الثانی کا چاند نظر نہیں آیا، رویت ہلال کمیٹی کا اعلاننیشنل ہائی وے اتھارٹی (NHA) میں اسسٹنٹ ڈائریکٹرز، ڈپٹی ڈائریکٹرز اور سائٹ انجینئرز کی بھرتیموٹروے پولیس (NHMP) میں جونیئر پٹرول آفیسر (BPS-07)، اسسٹنٹ اور اسٹینو ٹائپسٹ کی اسامیاںپاک فوج میں بطور سپاہی شاندار بھرتی 2026 — سیالکوٹ، پسرور، نارووال، شکرگڑھ اور گوجرانوالہ میں موبائل رجسٹریشن شیڈولورلڈ لبرٹی فنانشل: ٹرمپ خاندان کا کرپٹو کاروبار، پاکستان سے روابط اور ڈیموکریٹس کا تحقیقات کا عندیہ’رامائن‘ نے پہلے ہی دن باکس آفس پر متعدد ریکارڈ اپنے نام کرلیےپیٹ ہیگستھ کے مواخذے کی تحریک ناکام، ’صدر ٹرمپ کی اہم سیاسی کامیابی‘اختیارات کیلئے لڑیں گے، فائل پھینک کر نہیں جائیں گے: حافظ نعیم الرحمٰنایران پر دوبارہ حملہ ہوا تو پہلے سے پانچ گنا بڑا ہوگا، ٹرمپ کی دھمکیایک کے بعد ایک سرپرائز آئے گا، ایرانی کمانڈر کا نئی میزائل سٹی کے افتتاح پر دشمن کو دھمکیجمادی الثانی کا چاند نظر نہیں آیا، رویت ہلال کمیٹی کا اعلاننیشنل ہائی وے اتھارٹی (NHA) میں اسسٹنٹ ڈائریکٹرز، ڈپٹی ڈائریکٹرز اور سائٹ انجینئرز کی بھرتیموٹروے پولیس (NHMP) میں جونیئر پٹرول آفیسر (BPS-07)، اسسٹنٹ اور اسٹینو ٹائپسٹ کی اسامیاںپاک فوج میں بطور سپاہی شاندار بھرتی 2026 — سیالکوٹ، پسرور، نارووال، شکرگڑھ اور گوجرانوالہ میں موبائل رجسٹریشن شیڈولورلڈ لبرٹی فنانشل: ٹرمپ خاندان کا کرپٹو کاروبار، پاکستان سے روابط اور ڈیموکریٹس کا تحقیقات کا عندیہ’رامائن‘ نے پہلے ہی دن باکس آفس پر متعدد ریکارڈ اپنے نام کرلیےپیٹ ہیگستھ کے مواخذے کی تحریک ناکام، ’صدر ٹرمپ کی اہم سیاسی کامیابی‘اختیارات کیلئے لڑیں گے، فائل پھینک کر نہیں جائیں گے: حافظ نعیم الرحمٰنایران پر دوبارہ حملہ ہوا تو پہلے سے پانچ گنا بڑا ہوگا، ٹرمپ کی دھمکیایک کے بعد ایک سرپرائز آئے گا، ایرانی کمانڈر کا نئی میزائل سٹی کے افتتاح پر دشمن کو دھمکیجمادی الثانی کا چاند نظر نہیں آیا، رویت ہلال کمیٹی کا اعلاننیشنل ہائی وے اتھارٹی (NHA) میں اسسٹنٹ ڈائریکٹرز، ڈپٹی ڈائریکٹرز اور سائٹ انجینئرز کی بھرتیموٹروے پولیس (NHMP) میں جونیئر پٹرول آفیسر (BPS-07)، اسسٹنٹ اور اسٹینو ٹائپسٹ کی اسامیاںپاک فوج میں بطور سپاہی شاندار بھرتی 2026 — سیالکوٹ، پسرور، نارووال، شکرگڑھ اور گوجرانوالہ میں موبائل رجسٹریشن شیڈولورلڈ لبرٹی فنانشل: ٹرمپ خاندان کا کرپٹو کاروبار، پاکستان سے روابط اور ڈیموکریٹس کا تحقیقات کا عندیہ’رامائن‘ نے پہلے ہی دن باکس آفس پر متعدد ریکارڈ اپنے نام کرلیےپیٹ ہیگستھ کے مواخذے کی تحریک ناکام، ’صدر ٹرمپ کی اہم سیاسی کامیابی‘اختیارات کیلئے لڑیں گے، فائل پھینک کر نہیں جائیں گے: حافظ نعیم الرحمٰنایران پر دوبارہ حملہ ہوا تو پہلے سے پانچ گنا بڑا ہوگا، ٹرمپ کی دھمکیایک کے بعد ایک سرپرائز آئے گا، ایرانی کمانڈر کا نئی میزائل سٹی کے افتتاح پر دشمن کو دھمکیجمادی الثانی کا چاند نظر نہیں آیا، رویت ہلال کمیٹی کا اعلاننیشنل ہائی وے اتھارٹی (NHA) میں اسسٹنٹ ڈائریکٹرز، ڈپٹی ڈائریکٹرز اور سائٹ انجینئرز کی بھرتیموٹروے پولیس (NHMP) میں جونیئر پٹرول آفیسر (BPS-07)، اسسٹنٹ اور اسٹینو ٹائپسٹ کی اسامیاںپاک فوج میں بطور سپاہی شاندار بھرتی 2026 — سیالکوٹ، پسرور، نارووال، شکرگڑھ اور گوجرانوالہ میں موبائل رجسٹریشن شیڈولورلڈ لبرٹی فنانشل: ٹرمپ خاندان کا کرپٹو کاروبار، پاکستان سے روابط اور ڈیموکریٹس کا تحقیقات کا عندیہ’رامائن‘ نے پہلے ہی دن باکس آفس پر متعدد ریکارڈ اپنے نام کرلیےپیٹ ہیگستھ کے مواخذے کی تحریک ناکام، ’صدر ٹرمپ کی اہم سیاسی کامیابی‘اختیارات کیلئے لڑیں گے، فائل پھینک کر نہیں جائیں گے: حافظ نعیم الرحمٰن
کھیل•1 نومبر 2026•وقت اشاعت: شام 6:35
🇬🇧 English

سہ فریقی سیریز میں غیر متاثر کُن کارکردگی: بابر اعظم کو ’آرام کرنے‘ اور ’آسٹریلیا یا انگلینڈ میں کوچنگ‘ لینے کے مشورے

طارق محمود چوہدریسینئر تجزیہ نگار و چیف رپورٹر
سہ فریقی سیریز میں غیر متاثر کُن کارکردگی: بابر اعظم کو ’آرام کرنے‘ اور ’آسٹریلیا یا انگلینڈ میں کوچنگ‘ لینے کے مشورے
Google NotebookLM Style

آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)

میزبان (دی اردو پوسٹ آڈیو ڈیسک)

السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "سہ فریقی سیریز میں غیر متاثر کُن کارکردگی: بابر اعظم کو ’آرام کرنے‘ اور ’آسٹریلیا یا انگلینڈ میں کوچنگ‘ لینے کے مشورے"۔

انداز: قدرتی اردو براڈکاسٹ

📌 اہم نکات (خلاصہ):

  • سابق پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے اس حالیہ سیریز کے پانچ میچوں میں صرف 118 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔
  • پاکستان میں ہونے والی سہ فریقی سیریز کے پہلے میچ میں بابر اعظم نے سری لنکا کے خلاف 45 رنز بنائے، جبکہ انگلینڈ کے خلاف دو میچوں میں بالترتیب 34 اور 10 رنز سکور کیے۔
  • سری لنکا کے خلاف چوتھے میچ میں ان کے حصے میں 29 رنز آئے، لیکن فائنل میں وہ پانچ گیندیں کھیل کر بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہو گئے۔
  • گذشتہ تقریباً ایک دہائی کے دوران بابر نے کئی یادگار اننگز کھیل کر اپنی صلاحیتوں کو منوایا۔

دی اردو پوسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک): پاکستان کرکٹ ٹیم سری لنکا کو فائنل میں شکست دے کر سہ فریقی ٹورنامنٹ تو جیت گئی ہے لیکن اس تجربہ کار بلے باز بابر اعظم کی بیٹنگ فارم اب بھی ملک میں موضوعِ بحث بنی ہوئی ہے۔

سابق پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے اس حالیہ سیریز کے پانچ میچوں میں صرف 118 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔

پاکستان میں ہونے والی سہ فریقی سیریز کے پہلے میچ میں بابر اعظم نے سری لنکا کے خلاف 45 رنز بنائے، جبکہ انگلینڈ کے خلاف دو میچوں میں بالترتیب 34 اور 10 رنز سکور کیے۔

سری لنکا کے خلاف چوتھے میچ میں ان کے حصے میں 29 رنز آئے، لیکن فائنل میں وہ پانچ گیندیں کھیل کر بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہو گئے۔ یوں بابر نے پانچ اننگز میں مجموعی طور پر 118 رنز بنائے، ان کی سب سے بڑی اننگز 45 رنز کی رہی اور وہ کوئی نصف سنچری سکور نہیں کر سکے۔

گذشتہ تقریباً ایک دہائی کے دوران بابر نے کئی یادگار اننگز کھیل کر اپنی صلاحیتوں کو منوایا۔ سنہ 2019 کے کرکٹ ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کے خلاف ان کی ناقابلِ شکست 101 رنز کی اننگز ہو یا 2021 میں انگلینڈ کے خلاف برمنگھم میں 139 گیندوں پر 158 رنز کی شاندار بیٹنگ، بابر نے کئی مواقع پر اپنی ٹیم کے لیے غیر معمولی کارکردگی دکھائی۔

سنہ 2023 کے ایشیا کپ میں نیپال کے خلاف ان کی 151 رنز کی اننگز بھی ان کی نمایاں انفرادی کارکردگی میں شمار ہوتی ہے۔

تاہم حالیہ ون ڈے سہ فریقی سیریز میں بابر اپنی سابقہ فارم برقرار رکھنے میں ناکام رہے۔ جس پر سابق پاکستانی کرکٹرز کی جانب سے ان پر تنقید اور ان کی حمایت، دونوں طرح کے بیانات سامنے آئے ہیں۔

بابر اعظم کی کارکردگی پر سابق پاکستانی کرکٹرز کی جانب سے تنقید بھی سامنے آئی ہے، جبکہ کچھ کھلاڑی ان کے دفاع میں بھی بات کر رہے ہیں۔

ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے سہ فریقی سیریز کے فائنل میں کامیابی کے بعد پریس کانفرس میں کہا کہ ’بابر ایک اچھے کھلاڑی ہیں اور وہ دومیسٹک کرکٹ میں واپس جا رہے ہیں اور جلد ہی وہ کم بیک کریں گے۔‘۔

تاہم پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد یوسف نے ایکس پر بابر کی بیٹنگ تکنیک میں خامی کی نشاندہی۔

انھوں نے ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں لکھا کہ ’بابر اعظم کو اس وقت تک فرسٹ کلاس کرکٹ نہیں کھیلنی چاہیے جب تک خصوصی کوچنگ کے ذریعے وہ اپنی تکنیکی خامیوں کو دور نہیں کر لیتے۔‘۔

ان کے بقول ڈومیسٹک کرکٹ میں مشکلات کا سامنا کرنے سے بابر کا اعتماد اور کیریئر مزید متاثر ہو سکتا ہے۔

انھوں نے تجویز دی کہ ’بابر کو انگلینڈ یا آسٹریلیا کی کسی کرکٹ اکیڈمی بھیجا جائے۔‘۔

ان کا کہنا تھا کہ ’بابر اب بھی پاکستان کے بہترین کھلاڑی ہیں اور درست رہنمائی اور تھوڑی سی محنت سے اپنی بہترین فارم میں واپس آ سکتے ہیں۔‘۔

انھوں نے مزید لکھا کہ ’وہ چار سال پہلے بھی یہی بات کہہ چکے ہیں، لیکن کسی نے ان کی بات نہیں سنی، اس لیے اب ان کی تجویز پر غور کیا جانا چاہیے۔‘۔

محمد یوسف نے ایک اور ٹویٹ میں اس تاثر کو بھی مسترد کیا کہ پاکستان کی ٹیم میں اس دور کے دوران بڑے ناموں اور میچ جتوانے والے کھلاڑیوں کی کمی تھی۔

انھوں نے فخر زمان کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ انھوں نے ون ڈے کرکٹ میں دو ڈبل سنچریاں سکور کیں اور چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل میں انڈیا کے خلاف بھی سنچری بنائی۔ محمد رضوان کا ذکر کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ وہ مسلسل دنیا کے بہترین رینکنگ والے بلے بازوں میں شامل رہے اور آئی سی سی رینکنگ میں اکثر پہلی یا دوسری پوزیشن پر رہے، جبکہ ان کی بیٹنگ اوسط بھی 50 سے زیادہ تھی۔

محمد یوسف کے مطابق اسی دور میں محمد حفیظ، اظہر علی اور اسد شفیق جیسے تجربہ کار کھلاڑی بھی ٹیم کا حصہ تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ سب گذشتہ ایک دہائی کے بڑے نام تھے، جن کا ریکارڈ ثابت شدہ تھا اور وہ اپنی انفرادی کارکردگی سے میچ جتوانے کی صلاحیت رکھتے تھے۔

انھوں نے کہا کہ یہ دعویٰ درست نہیں کہ اس عرصے میں پاکستان کے پاس میچ جتوانے والے مستند کھلاڑی نہیں تھے۔ ان کے بقول پاکستان کی کامیابیوں میں اہم کردار ادا کرنے والے ان کھلاڑیوں کی خدمات اور کارناموں کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔

دوسری جانب پاکستان کے سابق آل راؤنڈر عماد وسیم نے بابر اعظم کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انھیں اپنے ہی ملک کے شائقین اور سابق کرکٹرز کی جانب سے ہونے والی تنقید کی شدت سمجھ نہیں آتی۔

ایکس پر اپنے بیان میں عماد وسیم نے کہا کہ ’بابر اعظم پاکستان کے سپر سٹار اور ملک کی جانب سے ون ڈے کرکٹ کھیلنے والے بہترین بلے بازوں میں سے ایک ہیں۔‘۔

ان کے مطابق بابر کی تقریباً ایک دہائی پر محیط اعلیٰ معیار کی کارکردگی، مستقل مزاجی اور کامیابیوں کو خراب فارم کے ایک دور کی وجہ سے نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔

عماد وسیم کا کہنا تھا کہ ’بابر کی فارم پر سوال اٹھانا، ان کی تکنیک کا تجزیہ کرنا اور کارکردگی پر بحث کرنا درست ہے، کیونکہ کوئی بھی کھلاڑی تنقید سے بالاتر نہیں۔

تاہم انھوں نے کہا کہ ’ذاتی مفادات، حسد اور کردار کشی کو کرکٹ تجزیے کا نام نہیں دینا چاہیے۔‘۔

انھوں نے مزید کہا کہ ’اگر کسی کو کرکٹ کی سمجھ ہے تو اسے بابر کی کمزوریوں اور ان میں بہتری لانے کے طریقوں پر بات کرنی چاہیے، نہ کہ عوامی توجہ حاصل کرنے کے لیے انھیں مسلسل تنقید کا نشانہ بنانا چاہیے۔‘۔

عماد وسیم کے مطابق پاکستانی کرکٹ کو اپنے بڑے کھلاڑیوں کی قدر کرنی چاہیے، نہ کہ مشکل وقت میں ان کے خلاف کھڑا ہو جانا چاہیے۔

کرکٹر عابد علی نے بھی ایکس پر لکھا کہ بابر اعظم اب بھی پاکستان کے بہترین ون ڈے بلے باز ہیں اور خراب فارم کا ایک دور ان کی ایک دہائی کی شاندار کارکردگی کو ختم نہیں کر سکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ ’بابر کی کارکردگی پر تنقید کی جا سکتی ہے، لیکن ان کی شخصیت کو نشانہ نہیں بنانا چاہیے۔‘ عابد علی نے کہا کہ ’دوسرے ملک اپنے سٹار کھلاڑیوں کا ساتھ دیتے ہیں، جبکہ پاکستان میں اپنے ہی کھلاڑیوں کو نیچا دکھایا جاتا ہے۔‘۔

انھوں نے مزید کہا کہ ’پاکستان کو اپنے سپر سٹارز کو تباہ کرنے کے بجائے ان کی حوصلہ افزائی اور قدر کرنی چاہیے، کیونکہ فارم عارضی ہوتی ہے جبکہ صلاحیت مستقل رہتی ہے۔‘۔

پاکستانی کرکٹ سے متعلق ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں صحافی ندیم رضا نے کہا کہ ’عالمی معیار کے بلے باز بابر اعظم کو اپنی فارم میں واپسی کے لیے مناسب آرام، بھرپور تربیت اور سازگار ماحول کی ضرورت ہے۔‘۔

انھوں نے کہا کہ ’پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو بابر اعظم کی ضروریات کے مطابق سہولتیں اور تعاون فراہم کرنا چاہیے، کیونکہ ان کی کرکٹ میں واپسی پاکستان کے لیے اہم ہے۔‘۔

سپورٹس جرنلسٹ عرفہ فیروز ذکا نے ایکس پر بابر اعظم کی ورلڈ کپ ٹیم میں شمولیت کے حوالے سے تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ ’بابر نے سلیکٹرز کو ورلڈ کپ کے لیے انھیں منتخب نہ کرنے کی ہر وجہ فراہم کر دی ہے۔‘۔

انھوں نے مزید کہا کہ ’اگر پاکستان ورلڈ کپ میں بابر اعظم کے بغیر کھیلتا ہے تو شائقین کو اس پر دل برداشتہ نہیں ہونا چاہیے۔‘۔

طارق محمود چوہدری

سینئر تجزیہ نگار و چیف رپورٹر

دی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔

متعلقہ ٹیگز اور موضوعات:

شاید آپ یہ بھی پڑھنا چاہیں (آپ کی دلچسپی کی خاص خبریں)

پاکستان اور دنیا بھر کی اہم اور مقبول خبریں جو قارئین کی توجہ کا مرکز ہیں

تمام خبریں دیکھیں
11 نومبر 2026•1 منٹ پہلے•ڈاکٹر عاصم رضا

ایران پر دوبارہ حملہ ہوا تو پہلے سے پانچ گنا بڑا ہوگا، ٹرمپ کی دھمکی

ایران امریکا کے ساتھ معاہدہ کرنا چاہتا ہے تاہم تہران عوامی سطح پر اس خواہش کا اظہار نہیں کر رہا، امریکی صدر۔

11 نومبر 2026•2 منٹ پہلے•ڈاکٹر عاصم رضا

ایک کے بعد ایک سرپرائز آئے گا، ایرانی کمانڈر کا نئی میزائل سٹی کے افتتاح پر دشمن کو دھمکی

ایران نے اپنے دشمنوں کے خلاف لڑتے ہوئے مثالی کامیابی حاصل کرلی ہے، میجر جنرل علی عبداللہی۔

11 نومبر 2026•2 منٹ پہلے•مریم نقوی

جمادی الثانی کا چاند نظر نہیں آیا، رویت ہلال کمیٹی کا اعلان

ملک بھر میں اجلاس منعقد ہوئے، محکمہ موسمیات، سپارکو، وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے نمائندے بھی شریک ہوئے، ہلال کمیٹی۔

11 نومبر 2026•33 منٹ پہلے•ڈیسک تعلیم و کیریئر

نیشنل ہائی وے اتھارٹی (NHA) میں اسسٹنٹ ڈائریکٹرز، ڈپٹی ڈائریکٹرز اور سائٹ انجینئرز کی بھرتی

(2026-11-15): نیشنل ہائی وے اتھارٹی (NHA) نے ملک بھر میں جاری موٹروے اور ہائی وے انفراسٹرکچر پروجیکٹس کی نگرانی کے لیے کوالیفائیڈ سول انجینئرز، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز اور ڈپٹی ڈائر...

11 نومبر 2026•33 منٹ پہلے•ڈیسک تعلیم و کیریئر

موٹروے پولیس (NHMP) میں جونیئر پٹرول آفیسر (BPS-07)، اسسٹنٹ اور اسٹینو ٹائپسٹ کی اسامیاں

(2026-11-12): نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس (NHMP) نے جونیئر پٹرول آفیسر (BPS-07)، اسسٹنٹ (BPS-15)، اسٹینو ٹائپسٹ (BPS-14)، فوٹو گرافر اور کلرک کے عہدوں پر نئی سرکاری بھرت...

11 نومبر 2026•33 منٹ پہلے•ڈیسک تعلیم و کیریئر

پاک فوج میں بطور سپاہی شاندار بھرتی 2026 — سیالکوٹ، پسرور، نارووال، شکرگڑھ اور گوجرانوالہ میں موبائل رجسٹریشن شیڈول

(2026-11-10): پاک فوج نے بطور سپاہی شاندار بھرتی 2026 کا اعلان کر دیا ہے۔ آرمی ریکروٹمنٹ ٹیم شکرگڑھ، نارووال، پسرور، کامونکی، اروپ اور تتلے عالی میں موبائل رجسٹریشن کرے گی۔ م...