برطانیہ؛ دو صحافیوں کو قتل کرنے کے منصوبہ ساز دو ایرانی جاسوس مجرم قرار

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "برطانیہ؛ دو صحافیوں کو قتل کرنے کے منصوبہ ساز دو ایرانی جاسوس مجرم قرار"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق 41 سالہ مصطفیٰ سپاہوند کو دو الزامات میں مجرم قرار دیا گیا جن میں غیر ملکی خفیہ ادارے کی معاونت اور ممکنہ حملے کی تیاری سے متعلق جرم شامل ہے۔
- اسی طرح دوسرے ملزم 46 سالہ فرہاد جوادی منیش کو غیر ملکی خفیہ ادارے کی معاونت کے الزام میں قصوروار ٹھہرایا گیا جبکہ تیسرے ملزم 57 سالہ شپُور قلعہلی خانی نوری کو دونوں الزامات سے بری کردیا گیا۔
- استغاثہ کے مطابق ملزمان نے اگست 2024 سے مارچ 2025 کے دوران لندن میں قائم فارسی زبان کے نشریاتی ادارے ایران انٹرنیشنل سے وابستہ صحافیوں مجتبیٰ پورمحسن اور کامبیز حسینی کی ریکی۔
- ملزمان پر الزام ہے کہ انھوں نے ان دونوں صحافیوں کی رہائش گاہوں اور نقل و حرکت کی نگرانی کی گئی، ان کی تصاویر اور ویڈیوز بنائی گئیں اور ان کے بارے میں معلومات جمع کیں۔
بین الاقوامی ڈیسک (واشنگٹن / لندن): لندن میں مقیم حکومت مخالف ایرانی صحافیوں کی نگرانی اور ان کے خلاف ممکنہ حملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں دو ایرانی شہریوں کو برطانوی عدالت نے مجرم قرار دے دیا جب کہ اس مقدمے میں ایک تیسرے ملزم کو بری کردیا گیا۔
برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق 41 سالہ مصطفیٰ سپاہوند کو دو الزامات میں مجرم قرار دیا گیا جن میں غیر ملکی خفیہ ادارے کی معاونت اور ممکنہ حملے کی تیاری سے متعلق جرم شامل ہے۔
اسی طرح دوسرے ملزم 46 سالہ فرہاد جوادی منیش کو غیر ملکی خفیہ ادارے کی معاونت کے الزام میں قصوروار ٹھہرایا گیا جبکہ تیسرے ملزم 57 سالہ شپُور قلعہلی خانی نوری کو دونوں الزامات سے بری کردیا گیا۔
استغاثہ کے مطابق ملزمان نے اگست 2024 سے مارچ 2025 کے دوران لندن میں قائم فارسی زبان کے نشریاتی ادارے ایران انٹرنیشنل سے وابستہ صحافیوں مجتبیٰ پورمحسن اور کامبیز حسینی کی ریکی۔
ملزمان پر الزام ہے کہ انھوں نے ان دونوں صحافیوں کی رہائش گاہوں اور نقل و حرکت کی نگرانی کی گئی، ان کی تصاویر اور ویڈیوز بنائی گئیں اور ان کے بارے میں معلومات جمع کیں۔
برطانوی پولیس کے مطابق یہ پہلا موقع ہے کہ ایران کے شہریوں کو 2023 میں نافذ ہونے والے قومی سلامتی کے قانون کے تحت مجرم قرار دیا گیا ہے۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
ڈاکٹر عاصم رضا
ایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی اموردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





