امریکی مڈٹرم انتخابات، متعدد پاکستانی نژاد امیدوار کامیاب

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "امریکی مڈٹرم انتخابات، متعدد پاکستانی نژاد امیدوار کامیاب"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- امریکی میڈیا کے مطابق پاکستانی نژاد امریکی امیدواروں کی اکثریت نے انتخابی میدان میں کامیابی حاصل۔
- پنسلوانیا کی ریاستی اسمبلی کی نشست پر پاکستانی نژاد امریکی مریم صبیح رکن منتخب ہو گئیں۔
- صدر ٹرمپ نے انتخابات میں ایران تنازع کے کردار کو تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریبلکنز کے کامیاب نہ ہونے کی ایک وجہ ایران تنازع تھی۔
- کنیکٹیکٹ میں ڈیموکریٹ امیدوار مریم خان نے ریاستی سینیٹ کے ڈسٹرکٹ 2 میں کامیابی حاصل کر کے سینیٹ کی نشست اپنے نام کر لی، جبکہ پاکستانی نژاد امریکی سعود انور کنیکٹیکٹ کے ریاستی سینیٹ ڈسٹرکٹ 3 سے دوبارہ منتخب ہو گئے۔
دی اردو پوسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک): امریکا کی مختلف ریاستوں میں ہونے والے انتخابات میں متعدد پاکستانی نژاد امریکی امیدوار کامیاب ہو گئے۔
امریکی میڈیا کے مطابق پاکستانی نژاد امریکی امیدواروں کی اکثریت نے انتخابی میدان میں کامیابی حاصل۔
پنسلوانیا کی ریاستی اسمبلی کی نشست پر پاکستانی نژاد امریکی مریم صبیح رکن منتخب ہو گئیں۔
صدر ٹرمپ نے انتخابات میں ایران تنازع کے کردار کو تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریبلکنز کے کامیاب نہ ہونے کی ایک وجہ ایران تنازع تھی۔
کنیکٹیکٹ میں ڈیموکریٹ امیدوار مریم خان نے ریاستی سینیٹ کے ڈسٹرکٹ 2 میں کامیابی حاصل کر کے سینیٹ کی نشست اپنے نام کر لی، جبکہ پاکستانی نژاد امریکی سعود انور کنیکٹیکٹ کے ریاستی سینیٹ ڈسٹرکٹ 3 سے دوبارہ منتخب ہو گئے۔
ٹیکساس میں پاکستانی نژاد امریکی سلمان بھوجانی ریاستی اسمبلی کے رکن دوبارہ منتخب ہو گئے، انہوں نے ڈسٹرکٹ 92 میں 67 فیصد ووٹ حاصل کیے۔
اسی طرح سلیمان لالانی بھی ٹیکساس کے ریاستی اسمبلی کے حلقے ڈسٹرکٹ 76 سے دوبارہ کامیاب ہو گئے، انہوں نے 67 فیصد ووٹ حاصل کیے۔
جارجیا میں پاکستانی نژاد امریکی امیدوار فاروق مغل نے ریاستی اسمبلی کی نشست جیت لی، انہوں نے ڈسٹرکٹ 105 میں 60.8 فیصد ووٹ حاصل کیے۔
دوسری جانب فلوریڈا میں ری پبلکن جماعت کے پاکستانی نژاد امریکی امیدوار امتیاز محمد ریاستی اسمبلی کا انتخاب ہار گئے۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
ڈاکٹر عاصم رضا
ایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی اموردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔



