ایران سے جنگ یا ڈیل، فیصلہ امریکی مڈٹرم الیکشن کرینگے

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "ایران سے جنگ یا ڈیل، فیصلہ امریکی مڈٹرم الیکشن کرینگے"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- ایران جنگ کی وجہ سے امریکہ کو اقتصادی چیلنجز کا سامنا ہے ،ملک میں مہنگائی بڑھ رہی ہے ،سیاسی مبصرین ان کی خارجہ پالیسی بشمول پاکستان کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے بھی سوالات اٹھا رہے ہیں۔
- مختصر یہ کہ صدرٹرمپ کی سیاست کا سب کچھ داؤپر لگا ہوا ہے۔
- امریکی سیاسی تاریخ میں حکمران پارٹی کو مڈٹرم انتخابات میں کم ہی کامیابی ملی ہے ،1934ء سے لے کر آج تک کی تاریخ کا جائزہ لیں توصرف 1934،1998اور2002ء میں وائٹ ہاؤس میں براجمان صدورکی پارٹیوں کو کامیابی حاصل ہوئی ہے۔
- 1934ء میں صدر فرینکلین ڈی روزویلٹ کی ڈیموکریٹ پارٹی نے ان انتخابات میں کامیابی حاصل کی ،1998ء میں صدر بل کلنٹن کی جماعت ڈیموکریٹ پارٹی الیکشن جیتنے میں کامیاب رہی۔
دی اردو پوسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک): امریکا کے مڈٹرم الیکشن طے کرینگے کہ صدر ٹرمپ کو ایران کے ساتھ جنگ جاری رکھنا ہے یا کہ کسی ڈیل تک پہنچنا ہے۔
ایران جنگ کی وجہ سے امریکہ کو اقتصادی چیلنجز کا سامنا ہے ،ملک میں مہنگائی بڑھ رہی ہے ،سیاسی مبصرین ان کی خارجہ پالیسی بشمول پاکستان کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے بھی سوالات اٹھا رہے ہیں۔
مختصر یہ کہ صدرٹرمپ کی سیاست کا سب کچھ داؤپر لگا ہوا ہے۔امریکی ووٹروں کو ٹرمپ کی خارجہ پالیسی سے کوئی دلچسپی نہیں ان کی ترجیحات میں مہنگائی،رہائش کے بڑھتے اخراجات اور روزگار اہم ہیں۔
امریکی سیاسی تاریخ میں حکمران پارٹی کو مڈٹرم انتخابات میں کم ہی کامیابی ملی ہے ،1934ء سے لے کر آج تک کی تاریخ کا جائزہ لیں توصرف 1934،1998اور2002ء میں وائٹ ہاؤس میں براجمان صدورکی پارٹیوں کو کامیابی حاصل ہوئی ہے۔
1934ء میں صدر فرینکلین ڈی روزویلٹ کی ڈیموکریٹ پارٹی نے ان انتخابات میں کامیابی حاصل کی ،1998ء میں صدر بل کلنٹن کی جماعت ڈیموکریٹ پارٹی الیکشن جیتنے میں کامیاب رہی۔
2002ء میں صدرجارج ڈبلیوبش کی جماعت ریپبلیکن پارٹی نے یہ الیکشن جیتے۔مڈٹرم الیکشن عمومی طورپر کسی بھی صدر کی مقبولیت کا پیمانہ سمجھے جاتے ہیں۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
حمزہ فاروق
تجارتی و مالیاتی امور کے ماہر نامہ نگاردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔



