مڈٹرم انتخابات میں ڈیموکریٹس کی ممکنہ کامیابی پر سابق صدر اوباما نے کیا کہا؟

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "مڈٹرم انتخابات میں ڈیموکریٹس کی ممکنہ کامیابی پر سابق صدر اوباما نے کیا کہا؟"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- وسط مدتی انتخابات میں ڈیموکریٹس کی ممکنہ کامیابی پر ایک بیان میں بارک اوباما نے کہا ہے کہ امریکی عوام ایسے رہنما چاہتے ہیں جو ان کو درپیش چیلنجوں کے ٹھوس حل پیش کریں، یہ نتائج صرف اس لیے ممکن ہو سکے کیونکہ ملک کے ہر خطے میں بہترین امیدوار آگے آئے۔
- انہوں نے کہا ہے کہ یہ امیدوار مشترکہ اقدار، عوامی خدمت پر یقین، اپنے اضلاع اور ریاستوں کے عوام کو اوّل ترجیح دینے کے عزم پر متحد تھے۔
- امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابات میں ایران تنازع کے کردار کو تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریپبلکنز کے کامیاب نہ ہونے کی ایک وجہ ایران تنازع تھی۔
- بارک اوباما کا کہنا ہے کہ موجودہ انتظامیہ کے پاس عہدے پر برقرار رہنے کے لیے اب بھی مزید 2 سال باقی ہیں، اب ہمارا کام ہے کہ آستینیں چڑھائیں اور جہاں بھی ہمارے پاس اختیار ہے، وہاں تبدیلی لائیں۔
دی اردو پوسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک): سابق امریکی صدر بارک اوباما نے کہا ہے کہ آج رات امریکی عوام نے واضح پیغام بھیجا ہے، وہ ایسی سیاست چاہتے ہیں جو لوگوں کو تقسیم کرنے کے بجائے متحد کرے۔
وسط مدتی انتخابات میں ڈیموکریٹس کی ممکنہ کامیابی پر ایک بیان میں بارک اوباما نے کہا ہے کہ امریکی عوام ایسے رہنما چاہتے ہیں جو ان کو درپیش چیلنجوں کے ٹھوس حل پیش کریں، یہ نتائج صرف اس لیے ممکن ہو سکے کیونکہ ملک کے ہر خطے میں بہترین امیدوار آگے آئے۔
انہوں نے کہا ہے کہ یہ امیدوار مشترکہ اقدار، عوامی خدمت پر یقین، اپنے اضلاع اور ریاستوں کے عوام کو اوّل ترجیح دینے کے عزم پر متحد تھے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابات میں ایران تنازع کے کردار کو تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریپبلکنز کے کامیاب نہ ہونے کی ایک وجہ ایران تنازع تھی۔
بارک اوباما کا کہنا ہے کہ موجودہ انتظامیہ کے پاس عہدے پر برقرار رہنے کے لیے اب بھی مزید 2 سال باقی ہیں، اب ہمارا کام ہے کہ آستینیں چڑھائیں اور جہاں بھی ہمارے پاس اختیار ہے، وہاں تبدیلی لائیں۔
سابق امریکی صدر نے کہا ہے کہ مزید نقصان کو روکیں اور مستقبل کے لیے بنیادیں استوار کریں۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
ڈاکٹر عاصم رضا
ایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی اموردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔



