ٹرمپ کو شکست دینے والا امریکا کا پہلا ہم جنس پرست سینیٹر کون ہے؟ دلچسپ سیاسی سفر

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "ٹرمپ کو شکست دینے والا امریکا کا پہلا ہم جنس پرست سینیٹر کون ہے؟ دلچسپ سیاسی سفر"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق 46 سالہ کرس پاپاس نے ریپبلکن جماعت کے سابق سینیٹر جان سنونو کو شکست دی۔
- کرس پاپاس 4 جون 1980 کو نیو ہیمپشائر کے شہر مانچسٹر میں پیدا ہوئے۔
- سیاست میں آنے سے قبل وہ خاندانی کاروبار سنبھالتے رہے بعدازاں ریاستی انتظامی کونسل کے رکن منتخب ہوئے اور 2018 میں پہلی مرتبہ امریکی ایوان نمائندگان کی نشست جیتی۔
- پاپاس نیو ہیمپشائر سے کانگریس کے پہلے اعلانیہ ہم جنس پرست رکن بھی تھے۔
اسلام آباد (قومی بیورو): امریکی وسط مدتی انتخابات میں ریاست نیو ہیمپشائر سے کامیاب ہونے والے ڈیموکریٹک امیدوار کرس پاپاس نے ملک کی سیاسی تاریخ میں نیا باب رقم کردیا وہ امریکی سینیٹ کے لیے منتخب ہونے والے پہلے اعلانیہ ہم جنس پرست مرد بن گئے ہیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق 46 سالہ کرس پاپاس نے ریپبلکن جماعت کے سابق سینیٹر جان سنونو کو شکست دی۔ وہ اس نشست پر کامیاب ہوئے ہیں جو تین مرتبہ سینیٹر رہنے والی جین شاہین کے ریٹائر ہونے کے باعث خالی ہوئی تھی۔
کرس پاپاس 4 جون 1980 کو نیو ہیمپشائر کے شہر مانچسٹر میں پیدا ہوئے۔ ان کا تعلق یونانی تارکین وطن خاندان سے ہے۔ انہوں نے ہارورڈ یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کی اور عملی زندگی کا آغاز اپنے خاندان کے ریستوران کے کاروبار سے کیا۔
سیاست میں آنے سے قبل وہ خاندانی کاروبار سنبھالتے رہے بعدازاں ریاستی انتظامی کونسل کے رکن منتخب ہوئے اور 2018 میں پہلی مرتبہ امریکی ایوان نمائندگان کی نشست جیتی۔ وہ 2019 سے کانگریس کے رکن ہیں۔
پاپاس نیو ہیمپشائر سے کانگریس کے پہلے اعلانیہ ہم جنس پرست رکن بھی تھے۔ وہ اپنے پارٹنر وین بینٹلی کے ساتھ مانچسٹر میں رہتے ہیں۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
ڈاکٹر عاصم رضا
ایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی اموردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔



