سیاستدانوں کی بے توقیری سے کس کی خدمت کی جارہی ہے؟ راجا ناصر عباس

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "سیاستدانوں کی بے توقیری سے کس کی خدمت کی جارہی ہے؟ راجا ناصر عباس"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- اسلام آباد میں جیو نیوز سے گفتگو میں راجاناصر عباس نے کہا کہ قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی محمود اچکزئی نے پہلے بھی کہا اور میں بھی کہہ رہا ہوں سب بیٹھ کر بات کریں۔
- اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان نے مولانا فضل الرحمان کے نئے میثاق جمہوریت کے موقف کی حمایت کردی۔
- انہوں نے کہا کہ سیاسی راستہ ہی واحد حل ہے، حکومت سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز مل بیٹھیں، بار کونسلز سمیت سب ملک کو آئین کی پٹری پر لانے کے لیے مشترکہ فیصلے کریں۔
اسلام آباد (قومی بیورو): اپوزیشن لیڈر سینیٹ علامہ راجا ناصر عباس نے استفسار کیا ہے کہ بتایا جائے سیاستدانوں کی بے توقیری کرکے کس کی خدمت کی جارہی۔
اسلام آباد میں جیو نیوز سے گفتگو میں راجاناصر عباس نے کہا کہ قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی محمود اچکزئی نے پہلے بھی کہا اور میں بھی کہہ رہا ہوں سب بیٹھ کر بات کریں۔
اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان نے مولانا فضل الرحمان کے نئے میثاق جمہوریت کے موقف کی حمایت کردی۔
انہوں نے کہا کہ سیاسی راستہ ہی واحد حل ہے، حکومت سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز مل بیٹھیں، بار کونسلز سمیت سب ملک کو آئین کی پٹری پر لانے کے لیے مشترکہ فیصلے کریں۔
اپوزیشن لیڈر سینیٹ نے مزید کہا کہ محمود اچکزئی بھی پہلے دن سے یہی بات کر رہے ہیں، وزرا اور پی ٹی آئی کی قیادت سے رابطوں میں بھی اچکزئی سیاسی اتفاق رائے کی بات کرتے رہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ محمود خان نے سب سے کہا، جو بوجھ عوام پر ہے، اس کا حل مل بیٹھنے میں ہے، ایک جمہوری حکومت بنے فری اینڈ فیئر الیکشن ہوں اور پھر آگے بڑھا جائے۔
راجا ناصر عباس نے یہ بھی کہا کہ اگر یہ اتفاق ہو جائے ہو تو اس سے بانی پی ٹی آئی باہر آئیں گے، ملک بھی بہتر ہو گا، بانی چیئرمین کو ہم منائیں گے، کون نہیں چاہتا کہ شفاف الیکشن ہوں۔
انہوں نے کہا کہ اگر اس پرامن راستے کا انتخاب نہ ہوا تو انقلاب کی راہ ہموار ہو گی، اگر پارلیمان کمزور، آئین پر عمل نہ ہوا عدلیہ آگے نہ بڑھی تو پھر عوام نکلتی ہے۔ پاکستان کسی بھی ایسی صورتحال کا متحمل نہیں ہو سکتا لہٰذا بات ہونی چاہیے۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
سید ذیشان حیدر
بیورو چیف اسلام آباددی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔



