وننگ شاٹ کون کھیلے گا؟ شاداب اور حارث کی دلچسپ گفتگو

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "وننگ شاٹ کون کھیلے گا؟ شاداب اور حارث کی دلچسپ گفتگو"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے شاداب خان نے کہا۔
- ان کا کہنا تھا کہ حارث کے ساتھ پچھلی سیریز میں بھی بہت اچھی شراکت لگی تھی، آسٹریلیا کیخلاف ایسی ہی ایک اننگز کھیلی تھی۔
- شاداب خان نے پانسہ پلٹ دیا، انگلینڈ کے جبڑوں سے فتح چھین۔
دی اردو پوسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک): انگلینڈ کے خلاف سنسنی خیز فتح پر شاداب خان نے کہا ہے کہ مجھ سے زیادہ کریڈٹ حارث رؤف کو جاتا ہے حارث رؤف نے انتہائی سمجھداری سے میرا ساتھ دیا، میں اور حارث ایک دوسرے کو سمجھا رہے تھے۔
میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے شاداب خان نے کہا کہ ہمارے لیے فن مومنٹ رہا بہت زیادہ انجوائے کر رہے تھے حارث ایسی باتیں کررہا تھا جو بتانے والی نہیں ہم کرکٹ سے زیادہ دوسری چیزوں پر بات کر رہے تھے مجھے یقین تھا کہ میں میچ جتوا سکتا ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ حارث کے ساتھ پچھلی سیریز میں بھی بہت اچھی شراکت لگی تھی، آسٹریلیا کیخلاف ایسی ہی ایک اننگز کھیلی تھی، انگلینڈ کی بولنگ باربار دباو ٔمیں آرہی تھی اور حارث نے پہلے ہی کہہ دیا تھا وننگ شاٹ میں لگاؤں گا، میں نےحارث سےکہا یہاں تک لائے ہو تو وننگ شاٹ بھی لگا۔
شاداب خان نے پانسہ پلٹ دیا، انگلینڈ کے جبڑوں سے فتح چھین۔
سنچری سے قبل ایل بی ڈبلیو آؤٹ قرار دیے جانے پر شاداب نے کہا کہ ایل بی ڈبلیو پر مجھے بیٹ لگنے کا بالکل بھی پتا نہیں چلا، جاتے جاتے بس ایسے ہی ریویو لے لیا تھا۔
شاداب نے واضح کیا کہ مجھے نہیں معلوم کوچ کا فیورٹ ہوں یا نہیں اور تنقید جتنی بھی ہو کوشش ہوتی ہے اپنی طرف سے 100فیصد پرفارمنس دوں، کوشش کرتا ہوں لیکن کچھ بھی کر لوں لوگوں کو راضی نہیں کر سکتا۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
عائشہ نورانی
نمائندہ خصوصی (ثقافت، شوبز و روشن پاکستان)دی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔



