حیدر آباد میں کھمبے ہٹائے بغیر سڑک کیوں بنائی؟ وزیرِ اعلیٰ سندھ نے بتا دیا

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "حیدر آباد میں کھمبے ہٹائے بغیر سڑک کیوں بنائی؟ وزیرِ اعلیٰ سندھ نے بتا دیا"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- حیدرآباد کی سڑک کے حوالے سے وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ میڈیا بہت اہم کردار ادا کرتا ہے۔
- کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ حیدرآباد کی سڑک کے لیے چیف سیکریٹری نے کنٹونمنٹ بورڈ سے زمین کا حصول ممکن بنایا، حیسکو کو پیسے جمع کروائے لیکن انہوں نے کھمبے نہیں ہٹائے۔
- مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ ہم نےسوچا کہ سڑک بنا دیتے ہیں پھر حیسکو پر پریشر آئے گا، ایسا ہی ہوا میڈیا پر آنے کے بعد ایک دن میں 25 کھمبے ہٹا دیے گئے۔
- حیدرآباد میں عملدار چوک سے اولڈ نیشنل ہائی وے تک سڑک کی تعمیر پر حیسکو نے بھی سوال اٹھا دیا۔
حیدرآباد کی سڑک کے حوالے سے وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ میڈیا بہت اہم کردار ادا کرتا ہے۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ حیدرآباد کی سڑک کے لیے چیف سیکریٹری نے کنٹونمنٹ بورڈ سے زمین کا حصول ممکن بنایا، حیسکو کو پیسے جمع کروائے لیکن انہوں نے کھمبے نہیں ہٹائے۔
مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ ہم نےسوچا کہ سڑک بنا دیتے ہیں پھر حیسکو پر پریشر آئے گا، ایسا ہی ہوا میڈیا پر آنے کے بعد ایک دن میں 25 کھمبے ہٹا دیے گئے۔
حیدرآباد میں عملدار چوک سے اولڈ نیشنل ہائی وے تک سڑک کی تعمیر پر حیسکو نے بھی سوال اٹھا دیا۔
وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ اس سڑک کا کام مکمل ہونےکے بعد حیدرآباد کے لوگوں کو بہت آسانی ہو گی، یہ سب گرینڈ پلان تھا۔
واضح رہے کہ حیدرآباد میں سڑک کے بیچوں بیچ بے ترتیب کھمبے نصب تھے جنہیں ہٹائے بغیر سڑک بنا دی گئی تھی۔
اس صورتِ حال پر حیسکو کے ترجمان نے کہا تھا کہ کسی بھی سڑک کی تعمیر کے لیے ہمارے دیے گئے نشانات لگائے جاتے ہیں، کھمبے ہٹائے جانے کے بعد سڑک کی تعمیر کا کام کرنا ہوتا ہے، لیکن وجہ سمجھ نہیں آئی کہ کھمبے ہٹانے سے قبل متعلقہ محکموں نے سڑک کیوں بنا دی؟
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
طارق محمود چوہدری
سینئر تجزیہ نگار و چیف رپورٹردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔



