ریکارڈ میں نام کے باوجود شہری مشتبہ کیوں قرار پاتا ہے؟ نادرا کی وضاحت

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "ریکارڈ میں نام کے باوجود شہری مشتبہ کیوں قرار پاتا ہے؟ نادرا کی وضاحت"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- اس سوال کے جواب میں ترجمان نادرا سید شباہت علی نے بتایا کہ کے ریکارڈ میں کسی شہری کا ڈیٹا موجود ہونے کے باوجود بعض حالات میں اسے مشتبہ کیٹیگری میں شامل کیا جاسکتا ہے۔
- ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس کی بنیادی وجہ ریکارڈ میں موجود تضادات یا ایسی معلومات ہوسکتی ہیں جن سے شہری کے شناختی ریکارڈ کی درستگی پر سوال پیدا ہو۔
- نادراترجمان کے مطابق بعض کیسز میں ریکارڈ کا جائزہ لینے کے دوران ایسی غیر مستقل یا متضاد معلومات سامنے آتی ہیں جن سے یہ شبہ پیدا ہوسکتا ہے کہ کسی فرد نے اپنا ریکارڈ درست طریقے سے حاصل نہیں کیا یا اس میں کسی مرحلے پر ایسی تبدیلی ہوئی ہے جو دستیاب معلومات سے مطابقت نہیں رکھتی۔
نادراترجمان کے مطابق بعض کیسز میں ریکارڈ کا جائزہ لینے کے دوران ایسی غیر مستقل یا متضاد معلومات سامنے آتی ہیں جن سے یہ شبہ پیدا ہوسکتا ہے کہ کسی فرد نے اپنا ریکارڈ درست طریقے سے حاصل نہیں کیا یا اس میں کسی مرحلے پر ایسی تبدیلی ہوئی ہے جو دستیاب معلومات سے مطابقت نہیں رکھتی۔
حکام کے مطابق بعض اوقات کسی شہری کا ریکارڈ ایسے خاندان کے افراد کے ساتھ منسلک پایا جاتا ہے جن سے اس کا تعلق ثابت نہیں ہوتا۔
ایسی صورت میں متعلقہ خاندان کے افراد خود نادرا کو درخواست دے سکتے ہیں کہ ان کی فیملی ٹری میں ایک ایسے شخص کو شامل کردیا گیا ہے جسے وہ جانتے تک نہیں۔
حکام کے مطابق مشتبہ کیٹیگری میں شامل ہونا لازماً اس بات کا حتمی فیصلہ نہیں ہوتا کہ شہری کا شناختی ریکارڈ غلط ہے، بلکہ بعض معاملات میں ریکارڈ میں موجود تضادات کی مزید جانچ اور وضاحت کے لیے کارروائی کی جاتی ہے۔
والد کا شناختی کارڈ نادرا نے بلاک کر دیا ہو تو بچوں کے شناختی کارڈ کیسے بنیں گے؟
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
سید ذیشان حیدر
بیورو چیف اسلام آباددی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔



