آئی اے ای اے کو ایران میں افزودہ یورینیئم کا کچھ پتہ نہ چل سکا، خفیہ سہ ماہی رپورٹ رکن ممالک کو ارسال

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "آئی اے ای اے کو ایران میں افزودہ یورینیئم کا کچھ پتہ نہ چل سکا، خفیہ سہ ماہی رپورٹ رکن ممالک کو ارسال"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- غیر ملکی میڈیا کے مطابق آئی اے ای اے نے رپورٹ میں ایرانی افزودہ یورینیئم سے متعلق معلومات کے فقدان اور تنصیبات تک رسائی نہ ہونے کو انتہائی تشویش ناک قرار دیا ہے۔
- رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایرانی جوہری پروگرام کی سرگرمیوں کے پُرامن رہنے کا نتیجہ اخد کرنے سے قاصر ہیں، ایرانی جوہری معلومات تک رسائی میں تعطل کو انتہائی ہنگامی بنیادوں پر حل کرنے کی ضرورت ہے۔
- بحرین میں امریکی بحریہ کے پانچویں بیڑے (ففتھ فلیٹ) کا مرکزی ہیڈکوارٹر قائم ہے۔
- رپورٹ کے مطابق بوشہر پاور پلانٹ کے علاوہ ایرانی جوہری تنصیبات اور جوہری مواد کی موجودہ صورتِ حال کے بارے میں آئی اے ای اے کو نہ تو کوئی معلومات موصول ہوئی ہیں اور نہ ہی ان تک رسائی دی گئی ہے۔
دی اردو پوسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک): عالمی جوہری توانائی کے ادارے (آئی اے ای اے) نے ایران سے متعلق خفیہ سہ ماہی رپورٹ رکن ممالک کو ارسال کر دی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق آئی اے ای اے نے رپورٹ میں ایرانی افزودہ یورینیئم سے متعلق معلومات کے فقدان اور تنصیبات تک رسائی نہ ہونے کو انتہائی تشویش ناک قرار دیا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایرانی جوہری پروگرام کی سرگرمیوں کے پُرامن رہنے کا نتیجہ اخد کرنے سے قاصر ہیں، ایرانی جوہری معلومات تک رسائی میں تعطل کو انتہائی ہنگامی بنیادوں پر حل کرنے کی ضرورت ہے۔
بحرین میں امریکی بحریہ کے پانچویں بیڑے (ففتھ فلیٹ) کا مرکزی ہیڈکوارٹر قائم ہے۔
رپورٹ کے مطابق بوشہر پاور پلانٹ کے علاوہ ایرانی جوہری تنصیبات اور جوہری مواد کی موجودہ صورتِ حال کے بارے میں آئی اے ای اے کو نہ تو کوئی معلومات موصول ہوئی ہیں اور نہ ہی ان تک رسائی دی گئی ہے۔
اس حوالے سے کہا گیا ہے کہ اصفہان یورینیئم افزودگی پلانٹ کے ڈیزائن سے متعلق معلومات کا جائزہ لینے یا اس کا معائنہ کرنے کی اجازت بھی نہیں دی گئی۔
آئی اے ای اے کے مطابق اصفہان افزودگی پلانٹ کے درست محل وقوع اور اس میں موجود جوہری مواد سے لاعلم ہیں، بغیر کسی مزید تاخیر کے ایران میں تصدیقی سرگرمیاں انجام دینا انتہائی ناگزیر ہے۔
رپورٹ میں آئی اے ای اے کے سربراہ رافیل گراسی نے ایران سے تعمیری تعاون کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران جوہری معاملات سے متعلق سیف گارڈ ایشوز کے حل کے لیے تعاون سے گریزاں ہے۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
ڈاکٹر عاصم رضا
ایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی اموردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





