سونے کی قیمت میں کئی روز کی کمی کے بعد اضافہ

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "سونے کی قیمت میں کئی روز کی کمی کے بعد اضافہ"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 2400 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 12 ہزار 136 روپے ہوگئی ہے۔
- 2058 روپے اضافے سے 10 گرام سونے کے نرخ 3 لاکھ 53 ہزار 340 روپے ہوگئے ہیں۔
- عالمی گولڈ مارکیٹ میں 24 ڈالر اضافے سے فی اونس سونا 3896 ڈالر کا ہوگیا ہے جبکہ ملک میں فی تولہ چاندی 100 روپے اضافے سے 5488 روپے کی ہوگئی ہے۔
- سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔
دی اردو پوسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک): پاکستان میں سونے کی قیمت میں کئی روز کی کمی کے بعد آج 2400 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 2400 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 12 ہزار 136 روپے ہوگئی ہے۔
2058 روپے اضافے سے 10 گرام سونے کے نرخ 3 لاکھ 53 ہزار 340 روپے ہوگئے ہیں۔
عالمی گولڈ مارکیٹ میں 24 ڈالر اضافے سے فی اونس سونا 3896 ڈالر کا ہوگیا ہے جبکہ ملک میں فی تولہ چاندی 100 روپے اضافے سے 5488 روپے کی ہوگئی ہے۔
سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔
اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے۔ جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔
پاکستان میں سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کردی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
سید ذیشان حیدر
بیورو چیف اسلام آباددی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





