صارفین کی شکایات پر موبائل اور انٹرنیٹ کمپنیوں کو 3 ارب 41 کروڑ سے زائد جرمانے

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "صارفین کی شکایات پر موبائل اور انٹرنیٹ کمپنیوں کو 3 ارب 41 کروڑ سے زائد جرمانے"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے موبائل کمپنیوں۔
- اس دوران 86 شوکاز نوٹس اور 20 وارننگ لیٹرز بھی جاری کیے گئے۔
- پہلے ان کمپنیوں کو 39 شوکاز اور 17 وارننگ لیٹر پر 6 کروڑ 89 لاکھ جرمانہ بتایا گیا تھا، لیکن کوالٹی آف سروس بہتر نہ کرنے پر جرمانے کی رقم بڑھ کر 3.41 ارب ہو گئی۔
دی اردو پوسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک): صارفین کی جانب سے شکایات پر پی ٹی اے نے موبائل اور انٹرنیٹ کمپنیوں کو 3 ارب 41 کروڑ روپے سے زائد کے جرمانے عائد کیے۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے موبائل کمپنیوں اور انٹرنیٹ کمپنیوں کے خلاف صارفین کی شکایات پر بڑی کارروائیوں کا آغاز کرتے ہوئے.3 ارب 41 کروڑ روپے سے زائد کے جرمانے کرنے کے علاوہ سسٹم کو بروقت اپ گریڈ کرنے کے نوٹسز بھی جاری کیے۔
پی ٹی اے کے ذرائع سے ملنے والے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 4 برس میں مختلف موبائل کمپنیوں سمیت تمام آپریٹرز پر کوالٹی آف سروس (QoS) خراب ہونے پر 3.41 ارب روپے کے جرمانے کیے گئے جبکہ ایک بڑی کمپنی پر زیادہ سے زیادہ 35 کروڑ تک جرمانہ کیا گیا ۔ اس دوران 86 شوکاز نوٹس اور 20 وارننگ لیٹرز بھی جاری کیے گئے۔
پہلے ان کمپنیوں کو 39 شوکاز اور 17 وارننگ لیٹر پر 6 کروڑ 89 لاکھ جرمانہ بتایا گیا تھا، لیکن کوالٹی آف سروس بہتر نہ کرنے پر جرمانے کی رقم بڑھ کر 3.41 ارب ہو گئی۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی اے نے مجموعی طور پر 700 سے زائد سروے کیے جن میں 500 سے زائد QoS سروے شہروں، دیہاتوں، ہائی ویز، موٹرویز اور ریلوے ٹریکس پر کیے، جبکہ 200 سے زائد سروے صرف عوامی شکایات پر کیے گئے۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
سلمان بٹ
سینئر رپورٹردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔



