کراچی: ڈیفنس میں کیفے کے باہر دوگروپوں میں جھگڑے کی فوٹیج سامنے آگئی

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "کراچی: ڈیفنس میں کیفے کے باہر دوگروپوں میں جھگڑے کی فوٹیج سامنے آگئی"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس فیز 6 میں ایک کیفے کے باہر دو گروپوں کے درمیان ہونے والے پرتشدد جھگڑے کی فوٹیج اور تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔
- درخشاں تھانے میں درج مقدمہ سید محمد شیرازی نامی شہری کی مدعیت میں عوامی مقام پر خوف و ہراس پھیلانے، تشدد اور لڑائی جھگڑے کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔
- مدعی مقدمہ نے پولیس کو دیئے گئے بیان میں بتایا کہ وہ خیابان شمشیر کا رہائشی ہے اور ذاتی کاروبار کرتا ہے۔
- اسی دوران ایک آلٹو کار آکر رکی جس میں سوار ڈرائیور باہر موجود کچھ خواتین کے ساتھ گالم گلوچ اور لڑائی جھگڑا کر رہا تھا۔
کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس فیز 6 میں ایک کیفے کے باہر دو گروپوں کے درمیان ہونے والے پرتشدد جھگڑے کی فوٹیج اور تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔ یہ تنازع مبینہ طور پر ایک آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کی جانب سے خواتین کے ساتھ بدتمیزی اور گالم گلوچ کرنے پر پیش آیا تھا۔ واقعے کا مقدمہ درخشاں تھانے میں درج کر لیا گیا ہے۔
درخشاں تھانے میں درج مقدمہ سید محمد شیرازی نامی شہری کی مدعیت میں عوامی مقام پر خوف و ہراس پھیلانے، تشدد اور لڑائی جھگڑے کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔
مدعی مقدمہ نے پولیس کو دیئے گئے بیان میں بتایا کہ وہ خیابان شمشیر کا رہائشی ہے اور ذاتی کاروبار کرتا ہے۔ یکم نومبر کی رات وہ اپنی دوست انعم اعجاز کے ہمراہ ڈی ایچ اے فیز 6 کے بڑے بخاری کمرشل میں ایک کیفے پر موجود تھے۔
اسی دوران ایک آلٹو کار آکر رکی جس میں سوار ڈرائیور باہر موجود کچھ خواتین کے ساتھ گالم گلوچ اور لڑائی جھگڑا کر رہا تھا۔
بیان کے مطابق، مدعی اور اس کے دوست نے ڈرائیور کے پاس جا کر اسے روکا اور کہا کہ وہ یہاں لڑائی جھگڑا مت کرے۔ اس مداخلت کے بعد وہ ڈرائیور وہاں سے چلا گیا، جس کے بعد مدعی اور اس کا دوست واپس آ کر کافی پینے لگے۔
تاہم کچھ ہی دیر بعد وہی کار سوار شخص اپنے ساتھ 5 سے 6 نامعلوم افراد کو لے کر دوبارہ واپس آیا اور آتے ہی مدعی اور اس کے دوست کے ساتھ گالم گلوچ شروع کر دی اور تشدد کا نشانہ بنایا۔ مدعی مقدمہ کے مطابق حملے کے دوران ایک ملزم نے اسے نوکیلی چیز مار کر زخمی کر دیا، جبکہ اس کے دوست کو بھی شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
حملہ آور تمام افراد موقع سے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے۔ پولیس نے ویڈیو فوٹیج اور مدعی کے بیان کی روشنی میں مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش اور قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
حمزہ فاروق
تجارتی و مالیاتی امور کے ماہر نامہ نگاردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





