ہاکی کی بحالی، وفاقی حکومت نے ہاکی فیڈریشن کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "ہاکی کی بحالی، وفاقی حکومت نے ہاکی فیڈریشن کو مکمل تعاون کی یقین دہانی"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- اس موقع پر رکن قومی اسمبلی وجیہہ اکرم، رکن قومی اسمبلی نزہت صادق، رکن قومی اسمبلی زیب جعفر، سابق اولمپین شہناز شیخ، شہبازسنیر، طاہر زمان، ناصر علی، شکیل عباسی، ریحان بٹ، اویس کرنی، حسن عسکری بخاری، رکن قومی اسمبلی انجم عقیل بھی موجود تھے۔
- وفاقی وزیر رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ پاکستان ہاکی کا چیمپئن رہا ہے، ہاکی ہماری پہچان اور قومی فخر ہے، بدقسمتی سے طویل عرصے سے پاکستان ہاکی کی مایوس کن کارکردگی کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔
- رانا ثنا اللہ نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایات ہیں کہ ہاکی کو خصوصی توجہ دی جائے اور عالمی سطح پر پاکستان کا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کیا جائے، حکومت ہاکی فیڈریشن کے ساتھ کھڑی ہے، فیڈریشن جامع پلان تشکیل دے، حکومت کھلاڑیوں کو ہر ممکن سہولیات اور تعاون فراہم کرے گی۔
- وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ماضی میں ہاکی کے ساتھ سیاست کرنے والوں کے بجائے ملک کے لیے کھیلنے والے کھلاڑیوں کی ضرورت ہے، سینئر کھلاڑیوں کو بھی ہاکی کی بحالی میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
اسلام آباد (قومی بیورو): پاکستان میں قومی کھیل ہاکی کی بحالی کے لیے وفاقی حکومت نے ہاکی فیڈریشن کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرا دی ۔ انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے صدر طیب اکرام نے اعلان کیا ہے کہ اگلا ایف آئی ایچ نیشنز کپ پاکستان میں ہوگا۔ نصیر بندہ ہاکی اسٹیڈیم کو ایف آئی ایچ آفیشل ہائی پرفارمنس سینٹر کی منظوری بھی دے دی گئی۔
اس موقع پر رکن قومی اسمبلی وجیہہ اکرم، رکن قومی اسمبلی نزہت صادق، رکن قومی اسمبلی زیب جعفر، سابق اولمپین شہناز شیخ، شہبازسنیر، طاہر زمان، ناصر علی، شکیل عباسی، ریحان بٹ، اویس کرنی، حسن عسکری بخاری، رکن قومی اسمبلی انجم عقیل بھی موجود تھے۔ اسلام آباد میں ہاکی کی بحالی کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ رانا ثنا اللہ اور برائے انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے صدر طیب اکرام نے شرکت۔
وفاقی وزیر رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ پاکستان ہاکی کا چیمپئن رہا ہے، ہاکی ہماری پہچان اور قومی فخر ہے، بدقسمتی سے طویل عرصے سے پاکستان ہاکی کی مایوس کن کارکردگی کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایات ہیں کہ ہاکی کو خصوصی توجہ دی جائے اور عالمی سطح پر پاکستان کا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کیا جائے، حکومت ہاکی فیڈریشن کے ساتھ کھڑی ہے، فیڈریشن جامع پلان تشکیل دے، حکومت کھلاڑیوں کو ہر ممکن سہولیات اور تعاون فراہم کرے گی۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ماضی میں ہاکی کے ساتھ سیاست کرنے والوں کے بجائے ملک کے لیے کھیلنے والے کھلاڑیوں کی ضرورت ہے، سینئر کھلاڑیوں کو بھی ہاکی کی بحالی میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے صدر طیب اکرام نے کہا کہ پاکستان میں ہاکی کے گورننس اسٹرکچر کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے، اگلا ایف آئی ایچ نیشنز کپ پاکستان میں منعقد ہوگا۔ ورلڈ کپ اور اولمپکس کے بعد یہ ہاکی کا بڑا عالمی ایونٹ ہے جس میں 10 بین الاقوامی ٹیمیں شرکت کریں گی۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
ڈاکٹر عاصم رضا
ایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی اموردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





