یورپی ممالک جانے کے لیے جیب میں کتنی رقم ہونی چاہیے؟

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "یورپی ممالک جانے کے لیے جیب میں کتنی رقم ہونی چاہیے؟"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ کی جانب سے ملازمت، ملاقات یا کسی اور مقصد کے لیے یورپی یونین جانے والے مسافروں کے لیے اہم ہدایت سامنے آگئی۔
- اگر کسی مسافر کے پاس 10 ہزار یورو یا اس سے زائد نقد رقم یا مقررہ حد کے مطابق دیگر مالیاتی اشیا موجود ہوں تو اسے یورپی یونین میں داخلے یا اخراج کے وقت کسٹمز حکام کو اس کی ڈیکلریشن لازمی دینا ہوگی۔
- یورپی یونین کے قواعد کے تحت اگر مسافر کے پاس مختلف کرنسیوں اور قابلِ شمار اشیا کو ملا کر مجموعی طور پر 10 ہزار یورو یا اس سے زیادہ مالیت موجود ہو تو ڈیکلریشن ضروری ہوگی۔
اسلام آباد (قومی بیورو): اسلام آباد : یورپی ممالک جاتے ہوئے کتنی رقم کی ڈیکلریشن لازمی ہے؟ اگر زائد رقم چھپائی تو اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا، اہم قواعد سامنے آگئے۔
بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ کی جانب سے ملازمت، ملاقات یا کسی اور مقصد کے لیے یورپی یونین جانے والے مسافروں کے لیے اہم ہدایت سامنے آگئی۔
اگر کسی مسافر کے پاس 10 ہزار یورو یا اس سے زائد نقد رقم یا مقررہ حد کے مطابق دیگر مالیاتی اشیا موجود ہوں تو اسے یورپی یونین میں داخلے یا اخراج کے وقت کسٹمز حکام کو اس کی ڈیکلریشن لازمی دینا ہوگی۔
یورپی یونین کے قواعد کے تحت اگر مسافر کے پاس مختلف کرنسیوں اور قابلِ شمار اشیا کو ملا کر مجموعی طور پر 10 ہزار یورو یا اس سے زیادہ مالیت موجود ہو تو ڈیکلریشن ضروری ہوگی۔
یہ ڈیکلریشن اسی یورپی ممالک کے کسٹمز حکام کو جمع کرائی جائے گی جہاں سے مسافر یونین میں داخل ہو رہا ہو یا وہاں سے باہر جا رہا۔
ان قواعد کے تحت نقد رقم سے مراد صرف موجودہ زیرِ گردش نوٹ اور سکے نہیں ہیں بلکہ بعض دیگر مالیاتی اشیا بھی اس میں شامل کی جاتی ہیں۔
ان میں ایسی پرانی کرنسی بھی شامل ہوسکتی ہے جو اب عام استعمال میں نہ ہو لیکن بینک اسے تبدیل کرنے کے لیے قبول کرتے ہوں۔
اس کے علاوہ حامل شخص کو ادائیگی کے قابل بعض مالیاتی دستاویزات بھی شمار ہوتی ہیں، جن میں ٹریولرز چیکس، ایسے دستخط شدہ چیکس جن پر رقم وصول کرنے والے کا نام درج نہ ہو، ادائیگی کے وعدہ نامے اور بعض منی آرڈرز شامل ہیں۔
یورپی یونین کے قواعد کے تحت مخصوص معیار پر پورا اترنے والا سونا بھی نقد رقم کے اعلان سے متعلق قواعد میں شامل۔
ایسے سونے کے سکے جن میں سونے کی مقدار کم از کم 90 فیصد ہو جبکہ سونے کی اینٹیں، ڈلیاں یا ٹکڑے جن میں سونے کی مقدار کم از کم 99.5 فیصد ہو، مقررہ حد کا تعین کرتے وقت شمار کیے جاتے ہیں۔
اہم بات یہ ہے کہ 10 ہزار یورو کی حد کا تعین صرف ایک قسم کی رقم یا شے کی بنیاد پر نہیں کیا جاتا بلکہ مختلف کرنسیوں اور قابلِ شمار اشیا کی مجموعی مالیت دیکھی جاتی۔
مثلاً کسی مسافر کے پاس 6 ہزار یورو نقد رقم کے ساتھ مقررہ معیار کے 4 ہزار یورو مالیت کے سونے کے سکے موجود ہوں تو دونوں کی مجموعی مالیت 10 ہزار یورو بنتی ہے اور اس صورت میں ڈیکلریشن دینا ضروری ہوگا۔
گروپ یا خاندان کی صورت میں سفر کرنے والے افراد کے لیے 10 ہزار یورو کی حد مجموعی طور پر پورے گروپ پر لاگو نہیں ہوتی بلکہ ہر مسافر کے لیے الگ دیکھی جاتی ہے، تاہم ہر فرد کو اپنے پاس موجود قابلِ اعلان رقم اور اشیا سے متعلق قواعد کی پابندی کرنا ہوگی۔
متعلقہ حکام کو ڈیکلریشن جمع نہ کرانے، غلط معلومات فراہم کرنے یا نامکمل تفصیلات دینے کی صورت میں رقم یا دیگر قابلِ اعلان اشیا روکی جاسکتی ہیں، اس کے علاوہ متعلقہ یورپی ملک کے قوانین کے تحت جرمانہ بھی عائد ہوسکتا۔
حکام کو اگر کسی رقم یا مالیاتی اشیا کے مجرمانہ سرگرمی سے تعلق کا شبہ یا اس حوالے سے شواہد ملیں تو 10 ہزار یورو سے کم رقم ہونے کی صورت میں بھی کارروائی کی جاسکتی۔
لہٰذا یورپی یونین کا سفر کرنے والے افراد کے لیے ضروری ہے کہ وہ روانگی سے قبل اپنے پاس موجود نقد رقم، سونے اور دیگر قابلِ شمار مالیاتی اشیا کی مالیت کا جائزہ لے لیں اور مقررہ حد پوری ہونے کی صورت میں کسٹمز حکام کو درست اور مکمل معلومات فراہم کریں۔
سفر سے پہلے متعلقہ کسٹمز کے قواعد معلوم کریں، رقم کے جائز ذریعے اور استعمال سے متعلق ثبوت ساتھ رکھیں، اور مقررہ یورپی یونین کیش ڈیکلریشن فارم مکمل کریں جو درج ذیل لنک پر دستیاب۔
https://eur-lex.europa.eu/legal-content/EN/TXT/?uri=CELEX:02021R0776-20210512#anx_I۔
کسی دوسرے شخص کی رقم لے جا رہے ہوں تو اس کی ملکیت اور مقصد کی درست تفصیلات ضرور معلوم کریں۔
یاد رکھیں !! یورپی یونین کے رکن ممالک کے درمیان سفر کے دوران بھی بعض ممالک کے اپنے قومی قواعد لاگو ہوتے ہیں؛ روانگی، منزل اور راستے کے متعلقہ ممالک سے تصدیق کریں۔
مزید تفصیلات درج ذیل لنک پر موجودہیں: https://europa.eu//carry/carrying-cash/index_en.htm۔
اسٹڈی ویزہ کی آڑ میں غیر قانونی طور پر یورپ جانے کی کوشش ناکام۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
سید ذیشان حیدر
بیورو چیف اسلام آباددی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





