201 یونٹ بجلی پر اضافی چارجز کا فارمولا ختم کرنے جا رہے ہیں، وزیر توانائی کا بڑا اعلان

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "201 یونٹ بجلی پر اضافی چارجز کا فارمولا ختم کرنے جا رہے ہیں، وزیر توانائی کا بڑا اعلان"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- اویس لغاری نے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے بتایا کہ بجلی کے 201 یونٹ بڑھ جانے پر 6 ماہ تک اضافی چارجز کا فارمولا ختم کرنے جا رہے ہیں۔
- وزیر توانائی نے کہا کہ توانائی کے شعبے کا گردشی قرضہ کم ہو کر 1670 ارب روپے رہ گیا۔
اویس لغاری نے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے بتایا کہ بجلی کے 201 یونٹ بڑھ جانے پر 6 ماہ تک اضافی چارجز کا فارمولا ختم کرنے جا رہے ہیں، اس سہولت سے غریب کم اور امیر زیادہ مستفید ہو رہے ہیں، حکومت تیزی سے کام کر رہی ہے اور بہت جلد نئی پالیسی لائی جائے۔
وزیر توانائی نے کہا کہ توانائی کے شعبے کا گردشی قرضہ کم ہو کر 1670 ارب روپے رہ گیا، آئندہ 4 سال میں گردشی قرضے ختم کرنے کا ہدف ہے اور گردشی قرضوں پر ڈیٹ سروس سرچارج بھی ختم ہو جائے گا، حکومت کے قیام کے وقت وزارت توانائی کو 1180 ارب بجٹ سپورٹ ملتی تھی، وزارت توانائی کی بجٹ سپورٹ رواں سال کم ہو کر 700 ارب روپے رہ گئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ڈسکوز کے نقصانات میں ہر سال کمی کی گئی ہے، ڈسکوز کے نقصانات میں کمی کا فائدہ ابھی تک صارفین کو نہیں پہنچ سکا۔
اس پر سینیٹر عابد شیر علی نے کہا کہ بجلی کے ٹیرف کا تعلق پاکستان کے کروڑوں عوام سے ہے، پروٹیکٹڈ صارفین کیلیے بجلی کے بل بھی عوام کی بساط سے باہر ہیں، 200 یونٹ سے ایک یونٹ زیادہ استعمال کرنے پر بل اچانک دگنا ہو جاتا ہے، کیا ڈسکوز کی بجلی چوری کا بوجھ بھی غریب عوام پر ڈالا جا رہا۔
اویس لغاری نے جواب دیا کہ بجلی کے ٹیرف سلیب کا تعین ضروری ہے تاکہ مستقبل میں یہ مسئلہ ختم ہو، 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد 2 کروڑ تک پہنچ گئی ہے، 200 یونٹ تک بجلی استعمال میں زیادہ تر صارفین شمسی توانائی استعمال کرتے ہیں، یونٹوں کے بجائے غربت کی بنیاد پر صارفین کو ریلیف دینے کے نظام پر کام کر رہے ہیں۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
سید ذیشان حیدر
بیورو چیف اسلام آباددی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





