3 ارب ڈالر کا قرض رول اوور ! سعودی عرب کا پاکستان کے لیے بڑا ریلیف

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "3 ارب ڈالر کا قرض رول اوور ! سعودی عرب کا پاکستان کے لیے بڑا ریلیف"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی ہم منصب سے ان کی انتہائی مثالی اور مثبت ملاقات ہوئی، سعودی عرب کے ساتھ 3 ارب ڈالر کے قرض کی رول اوور کا عمل مکمل ہو چکا ہے اور یہ معاملہ مناسب وقت تک کے لیے مؤخر کر دیا گیا ہے۔
- انہوں نے واضح کیا کہ سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کے مالیاتی اور اقتصادی تعلقات کے حوالے سے بالکل پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، تاہم فی الحال سعودی عرب سے مزید اضافی مالی سپورٹ کی ضرورت نہیں۔
- ملک کی معاشی صورتحال پر روشنی ڈالتے ہوئے محمد اورنگزیب نے کہ اس وقت پاکستان کے پاس مسلسل 3 ماہ کی درآمدات کے لیے کافی زرمبادلہ موجود ہے، اور حکومت کی پوری کوشش ہے کہ کسی بھی مخصوص سال میں قرضوں کی ادائیگی کا یکمشت بوجھ نہ آئے۔
- پاکستان کو ہر سال تقریباً 1.5 ارب ڈالر/یورو کے یورو بانڈز کی ادائیگی کرنی ہوتی ہے، اور ہماری ترجیح یہ ہے کہ اس کی منظم ادائیگی سے موجودہ یا آنے والی کسی حکومت کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
اسلام آباد (قومی بیورو): اسلام آباد : وزیرخزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کا 3 ارب ڈالر کا قرض رول اوور ہو چکا، مزید اضافی مالی سپورٹ کی ضرورت نہیں۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی ہم منصب سے ان کی انتہائی مثالی اور مثبت ملاقات ہوئی، سعودی عرب کے ساتھ 3 ارب ڈالر کے قرض کی رول اوور کا عمل مکمل ہو چکا ہے اور یہ معاملہ مناسب وقت تک کے لیے مؤخر کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کے مالیاتی اور اقتصادی تعلقات کے حوالے سے بالکل پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، تاہم فی الحال سعودی عرب سے مزید اضافی مالی سپورٹ کی ضرورت نہیں۔
ملک کی معاشی صورتحال پر روشنی ڈالتے ہوئے محمد اورنگزیب نے کہ اس وقت پاکستان کے پاس مسلسل 3 ماہ کی درآمدات کے لیے کافی زرمبادلہ موجود ہے، اور حکومت کی پوری کوشش ہے کہ کسی بھی مخصوص سال میں قرضوں کی ادائیگی کا یکمشت بوجھ نہ آئے۔
پاکستان کو ہر سال تقریباً 1.5 ارب ڈالر/یورو کے یورو بانڈز کی ادائیگی کرنی ہوتی ہے، اور ہماری ترجیح یہ ہے کہ اس کی منظم ادائیگی سے موجودہ یا آنے والی کسی حکومت کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے حوالے سے سوال کے جواب میں وفاقی وزیر خزانہ نے بتایا کہ آئی ایم ایف کے اجرائے پالیسی کے حوالے سے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس نومبر کے بعد دسمبر میں متوقع ہو سکتا ہے، تاہم ابھی حتمی تاریخ کا تعین ہونا باقی ہے۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
حمزہ فاروق
تجارتی و مالیاتی امور کے ماہر نامہ نگاردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





