930 ارب کی اسلامی فنانسنگ ٹرانزیکشن کامیابی سے مکمل

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "930 ارب کی اسلامی فنانسنگ ٹرانزیکشن کامیابی سے مکمل"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی گارنٹی لمیٹڈ (سی پی پی اے جی) کے حکام نے منگل کو ٹیرف سے متعلق عوامی سماعت کے دوران بتایاکہ ادارے کی مختلف مالیاتی اور انتظامی کوششوں کے نتیجے میں بجلی صارفین کو بھی نمایاں ریلیف ملا۔
- حکام کے مطابق سی پی پی اے جی نے گردشی قرضے میں کمی کے حکومتی اہداف کی حمایت کرتے ہوئے اسلامی فنانسنگ ٹرانزیکشن اور متعلقہ تصفیوں پر کامیابی سے عمل درآمدکیا۔
- سی پی پی اے جی نے بتایاکہ ترمیم شدہ اور باہمی مذاکرات کے ذریعے طے پانے والے تصفیاتی معاہدوں پر ٹاسک فورس کی سربراہی میں عمل درآمدسے 184.53 ارب روپے کی بچت ہوئی،جس سے ٹیرف میں ایڈجسٹمنٹ کے ذریعے صارفین کو فائدہ پہنچا۔
دی اردو پوسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک): حکومتِ پاکستان نے بجلی کے شعبے میں گردشی قرضے میں کمی کیلیے 930 ارب روپے کی تاریخی اسلامی فنانسنگ ٹرانزیکشن کامیابی سے مکمل کر لی۔
سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی گارنٹی لمیٹڈ (سی پی پی اے جی) کے حکام نے منگل کو ٹیرف سے متعلق عوامی سماعت کے دوران بتایاکہ ادارے کی مختلف مالیاتی اور انتظامی کوششوں کے نتیجے میں بجلی صارفین کو بھی نمایاں ریلیف ملا۔
حکام کے مطابق سی پی پی اے جی نے گردشی قرضے میں کمی کے حکومتی اہداف کی حمایت کرتے ہوئے اسلامی فنانسنگ ٹرانزیکشن اور متعلقہ تصفیوں پر کامیابی سے عمل درآمدکیا۔ اس اہم اقدام میں کرداراداکرنے پر حکومت نے سی پی پی اے جی کے چیف ایگزیکٹوآفیسر اور ایک دوسرے افسرکو ستارہ امتیاز سے نوازا۔
سی پی پی اے جی نے بتایاکہ ترمیم شدہ اور باہمی مذاکرات کے ذریعے طے پانے والے تصفیاتی معاہدوں پر ٹاسک فورس کی سربراہی میں عمل درآمدسے 184.53 ارب روپے کی بچت ہوئی،جس سے ٹیرف میں ایڈجسٹمنٹ کے ذریعے صارفین کو فائدہ پہنچا۔ اسی طرح بجلی کے شعبے میں مالی استحکام برقراررکھنے کیلیے تقریباً 795 ارب روپے کی سبسڈی کے اجرا کو بھی یقینی بنایاگیا۔
ادارے نے ونڈ،سولر اورنیوکلیٔر پاور پلانٹس کے ساتھ اسٹریٹجک مذاکرات کے ذریعے بجلی کے نرخوں میں معقولیت لانے اورصارفین کیلیے بچت پیداکرنے کے اقدامات بھی کیے، جن میں ٹیرف میں کمی اور ایل پی آئی سے متعلق رعایت شامل۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
سید ذیشان حیدر
بیورو چیف اسلام آباددی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





