شمالی کوریا کے ہیکرز جعلی ویڈیو کالز کے ذریعے 400 ملین ڈالر سے زائد لے اڑے، ایف بی آئی

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "شمالی کوریا کے ہیکرز جعلی ویڈیو کالز کے ذریعے 400 ملین ڈالر سے زائد لے اڑے، ایف بی آئی"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایف بی آئی کے سائبر برانچ آپریشن کے ڈائریکٹر بریٹ لیدرمین نے کہا کہ شمالی کوریا کی حکومت اپنے غیرقانونی اسلحے کے پروگرام کو فنڈنگ کے لیے کرپٹو کرنسی سے بڑے پیمانے پر چوری پر انحصار کر رہی ہے اور حالیہ برسوں میں کئی ارب ڈالر چوری کیے گئے ہیں۔
- ایف بی آئی نے بتایا کہ شمالی کوریا کے ہیکرز بائنانس سے چوری کے علاوہ کرپٹو کرنسی اور ویب 3 سیکٹرز میں انفرادی طور پر بھی لوگوں کو نشانہ بنا رہے ہیں اور اس کے لیے دھوکا دینے والے حربے استعمال کیے جاتے ہیں۔
- اس حوالے سے مزید بتایا گیا کہ اس اسکیم کو امریکی قانون نافذ کرنے والے ادارے ‘فیس اسٹیلر’ کا نام دیا ہے، جس کے تحت گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران 400 ملین ڈالر سے زائد چرائے گئے ہیں۔
- رپورٹ کے مطابق فیس اسٹیلر ہیکرز لوگوں سے رقم ہتھیانے کے لیے خود کو ان کا جاننے والا ظاہر کرتے ہیں اور ویڈیو کال میں اے آئی کے ذریعے ڈیپ فیک ویڈیو کے ذریعے اعتماد میں لیتے ہیں، اعتماد حاصل کرنے کے بعد ہیکرز ایک جعلی ٹیکنیکل غلطی دکھاتے ہیں۔
دی اردو پوسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک): امریکی تحقیقاتی ادارہ (ایف بی آئی) نے الزام عائد کیا ہے کہ شمالی کوریا کے ریاستی سرپرستی میں ہیکرز نے شناخت چھپانے کے لیے انتہائی مؤثر سوشل انجینئرنگ اسکیم کا استعمال اور اے آئی کی مدد سے جعلی ویڈیو کالز کے ذریعے 400 ملین ڈالر سے زائد چرالیا ہے۔
غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایف بی آئی کے سائبر برانچ آپریشن کے ڈائریکٹر بریٹ لیدرمین نے کہا کہ شمالی کوریا کی حکومت اپنے غیرقانونی اسلحے کے پروگرام کو فنڈنگ کے لیے کرپٹو کرنسی سے بڑے پیمانے پر چوری پر انحصار کر رہی ہے اور حالیہ برسوں میں کئی ارب ڈالر چوری کیے گئے ہیں۔
ایف بی آئی نے بتایا کہ شمالی کوریا کے ہیکرز بائنانس سے چوری کے علاوہ کرپٹو کرنسی اور ویب 3 سیکٹرز میں انفرادی طور پر بھی لوگوں کو نشانہ بنا رہے ہیں اور اس کے لیے دھوکا دینے والے حربے استعمال کیے جاتے ہیں۔
اس حوالے سے مزید بتایا گیا کہ اس اسکیم کو امریکی قانون نافذ کرنے والے ادارے ‘فیس اسٹیلر’ کا نام دیا ہے، جس کے تحت گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران 400 ملین ڈالر سے زائد چرائے گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق فیس اسٹیلر ہیکرز لوگوں سے رقم ہتھیانے کے لیے خود کو ان کا جاننے والا ظاہر کرتے ہیں اور ویڈیو کال میں اے آئی کے ذریعے ڈیپ فیک ویڈیو کے ذریعے اعتماد میں لیتے ہیں، اعتماد حاصل کرنے کے بعد ہیکرز ایک جعلی ٹیکنیکل غلطی دکھاتے ہیں، اور اس کو ٹھیک کرنے کے لیے متاثرہ شخص کو لنک پر کلک کرنا پڑتا ہے یا انہیں خطرناک سوفٹ ویئر انسٹال کرنے کی ضرورت پڑتی ہے۔
ہیکرز متقاثرہ شخص کی کنٹیکٹ لسٹ، سوشل میڈیا اور کمیونیکیشن ایپس تک رسائی کرکے خود کو متاثرہ شخص کا روپ دھارتے ہیں اور اگلے شکار کو اپنے جال میں پھنسا سکتے ہیں۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
حمزہ فاروق
تجارتی و مالیاتی امور کے ماہر نامہ نگاردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





