تائیوان کا مستقبل قومی اتحاد سے وابستہ ہے: چینی صدر

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "تائیوان کا مستقبل قومی اتحاد سے وابستہ ہے: چینی صدر"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- غیر ملکی میڈیا کے مطابق چینی انقلابی رہنما سن یات سین کی 160ویں سالگرہ کے موقع پر خطاب میں انہوں نے کہا کہ تاریخ کا دھارا روکا نہیں جاسکتا، تائیوان کا چین کے ساتھ انضمام ہرصورت یقینی بنایا جائے گا اور اس مسئلے کا حل اور مادرِ وطن سے مکمل اتحاد کمیونسٹ پارٹی کا غیر متزلزل تاریخی مشن ہے۔
- چینی صدر کا کہنا ہے کہ تائیوان کے معاملے میں علیحدگی پسند سرگرمیوں کی ہرگز گنجائش نہیں چھوڑیں گے تاہم تائیوان کے زمینی حقائق اور وہاں کے عوام کے مفادات اور احساسات کو مدنظر رکھیں گے۔
- چینی صدر کی آمد پر سو فٹ طویل سرخ قالین بچھایا گیا، دونوں ملکوں کے قومی ترانوں کی دھنیں بجائیں، چینی صدر کو اکیس توپوں کی سلامی دی گئی۔
- انہوں نے کہا ہے کہ کوئی ایسا تنازع نہیں جسے حل نہ کیا جاسکے، ایک ہی خاندان کے افراد کھل کر بات چیت اور باہمی مشاورت سے اختلافات حل کرسکتے ہیں۔
بیجنگ (تزویراتی بیورو): چینی صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ تائیوان کا مستقبل قومی اتحاد سے وابستہ ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق چینی انقلابی رہنما سن یات سین کی 160ویں سالگرہ کے موقع پر خطاب میں انہوں نے کہا کہ تاریخ کا دھارا روکا نہیں جاسکتا، تائیوان کا چین کے ساتھ انضمام ہرصورت یقینی بنایا جائے گا اور اس مسئلے کا حل اور مادرِ وطن سے مکمل اتحاد کمیونسٹ پارٹی کا غیر متزلزل تاریخی مشن ہے۔
چینی صدر کا کہنا ہے کہ تائیوان کے معاملے میں علیحدگی پسند سرگرمیوں کی ہرگز گنجائش نہیں چھوڑیں گے تاہم تائیوان کے زمینی حقائق اور وہاں کے عوام کے مفادات اور احساسات کو مدنظر رکھیں گے۔
چینی صدر کی آمد پر سو فٹ طویل سرخ قالین بچھایا گیا، دونوں ملکوں کے قومی ترانوں کی دھنیں بجائیں، چینی صدر کو اکیس توپوں کی سلامی دی گئی۔
انہوں نے کہا ہے کہ کوئی ایسا تنازع نہیں جسے حل نہ کیا جاسکے، ایک ہی خاندان کے افراد کھل کر بات چیت اور باہمی مشاورت سے اختلافات حل کرسکتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ چین پُرامن اتحاد اور 1 ملک 2 نظام کی پالیسی پر کاربند ہے۔
چین کے صدر نے یہ بھی کہا کہ تائیوان سمیت تمام چینی عوام علیحدگی پسند قوتوں کی مخالفت کے لیے متحد ہوں اور آبنائے تائیوان کے دونوں طرف کے تعلقات کی پرامن ترقی کے لیےکوشش کرنی چاہیے۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
ڈاکٹر عاصم رضا
ایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی اموردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





