جمعرات، 12 نومبر 2026ء2 جمادی الثانی، 1448 ہجریھ
بریکنگ نیوز
سلمان صفدر، لطیف کھوسہ کی بانی سے ملاقات میں سلمان اکرم راجہ سے متعلق شکایت کی گئی، ذرائعصحافی کا وزیر داخلہ سے بانی پی ٹی آئی اور فیملی سے متعلق سوالانسپکٹر جاوید ابڑو قتل معاملہ، ملزمان کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیم تشکیللاہور میں ٹک ٹاک ویڈیو بناتے شیر کے حملے میں نوجوان ہلاک: مالک اور ٹک ٹاکر گرفتار، فارم سیل کر دیا گیاجے ڈی وینس کا ایران جنگ کے خاتمے کے لیے براہِ راست سفارت کاری پر غورتائیوان کا مستقبل قومی اتحاد سے وابستہ ہے: چینی صدرپی ٹی آئی نے گورنر راج اور ایمرجنسی کیخلاف وفاقی آئینی عدالت سے رجوع کرلیاعمران خان کی بہنوں عظمیٰ خان اور نورین نیازی کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیایمن میں حکومتی فورسز اور حوثی باغیوں کے درمیان لڑائی شدت اختیار کر گئی: عرب میڈیاآبنائے ہرمز: 2 سپر ٹینکرز میں زوردار دھماکے کے ساتھ آگ لگ گئیسلمان صفدر، لطیف کھوسہ کی بانی سے ملاقات میں سلمان اکرم راجہ سے متعلق شکایت کی گئی، ذرائعصحافی کا وزیر داخلہ سے بانی پی ٹی آئی اور فیملی سے متعلق سوالانسپکٹر جاوید ابڑو قتل معاملہ، ملزمان کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیم تشکیللاہور میں ٹک ٹاک ویڈیو بناتے شیر کے حملے میں نوجوان ہلاک: مالک اور ٹک ٹاکر گرفتار، فارم سیل کر دیا گیاجے ڈی وینس کا ایران جنگ کے خاتمے کے لیے براہِ راست سفارت کاری پر غورتائیوان کا مستقبل قومی اتحاد سے وابستہ ہے: چینی صدرپی ٹی آئی نے گورنر راج اور ایمرجنسی کیخلاف وفاقی آئینی عدالت سے رجوع کرلیاعمران خان کی بہنوں عظمیٰ خان اور نورین نیازی کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیایمن میں حکومتی فورسز اور حوثی باغیوں کے درمیان لڑائی شدت اختیار کر گئی: عرب میڈیاآبنائے ہرمز: 2 سپر ٹینکرز میں زوردار دھماکے کے ساتھ آگ لگ گئیسلمان صفدر، لطیف کھوسہ کی بانی سے ملاقات میں سلمان اکرم راجہ سے متعلق شکایت کی گئی، ذرائعصحافی کا وزیر داخلہ سے بانی پی ٹی آئی اور فیملی سے متعلق سوالانسپکٹر جاوید ابڑو قتل معاملہ، ملزمان کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیم تشکیللاہور میں ٹک ٹاک ویڈیو بناتے شیر کے حملے میں نوجوان ہلاک: مالک اور ٹک ٹاکر گرفتار، فارم سیل کر دیا گیاجے ڈی وینس کا ایران جنگ کے خاتمے کے لیے براہِ راست سفارت کاری پر غورتائیوان کا مستقبل قومی اتحاد سے وابستہ ہے: چینی صدرپی ٹی آئی نے گورنر راج اور ایمرجنسی کیخلاف وفاقی آئینی عدالت سے رجوع کرلیاعمران خان کی بہنوں عظمیٰ خان اور نورین نیازی کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیایمن میں حکومتی فورسز اور حوثی باغیوں کے درمیان لڑائی شدت اختیار کر گئی: عرب میڈیاآبنائے ہرمز: 2 سپر ٹینکرز میں زوردار دھماکے کے ساتھ آگ لگ گئیسلمان صفدر، لطیف کھوسہ کی بانی سے ملاقات میں سلمان اکرم راجہ سے متعلق شکایت کی گئی، ذرائعصحافی کا وزیر داخلہ سے بانی پی ٹی آئی اور فیملی سے متعلق سوالانسپکٹر جاوید ابڑو قتل معاملہ، ملزمان کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیم تشکیللاہور میں ٹک ٹاک ویڈیو بناتے شیر کے حملے میں نوجوان ہلاک: مالک اور ٹک ٹاکر گرفتار، فارم سیل کر دیا گیاجے ڈی وینس کا ایران جنگ کے خاتمے کے لیے براہِ راست سفارت کاری پر غورتائیوان کا مستقبل قومی اتحاد سے وابستہ ہے: چینی صدرپی ٹی آئی نے گورنر راج اور ایمرجنسی کیخلاف وفاقی آئینی عدالت سے رجوع کرلیاعمران خان کی بہنوں عظمیٰ خان اور نورین نیازی کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیایمن میں حکومتی فورسز اور حوثی باغیوں کے درمیان لڑائی شدت اختیار کر گئی: عرب میڈیاآبنائے ہرمز: 2 سپر ٹینکرز میں زوردار دھماکے کے ساتھ آگ لگ گئی
پنجاب44 منٹ پہلے•12 نومبر 2026•وقت اشاعت: شام 5:04
🇬🇧 English

لاہور میں ٹک ٹاک ویڈیو بناتے شیر کے حملے میں نوجوان ہلاک: مالک اور ٹک ٹاکر گرفتار، فارم سیل کر دیا گیا

مریم نقویخصوصی نمائندہ برائے سائنس و آئی ٹی
لاہور میں ٹک ٹاک ویڈیو بناتے شیر کے حملے میں نوجوان ہلاک: مالک اور ٹک ٹاکر گرفتار، فارم سیل کر دیا گیا
Google NotebookLM Style

آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)

میزبان (دی اردو پوسٹ آڈیو ڈیسک)

السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "لاہور میں ٹک ٹاک ویڈیو بناتے شیر کے حملے میں نوجوان ہلاک: مالک اور ٹک ٹاکر گرفتار، فارم سیل کر دیا گیا"۔

انداز: قدرتی اردو براڈکاسٹ

📌 اہم نکات (خلاصہ):

  • ہلاک ہونے والے نوجوان نوجوان طٰہٰ کے والد منیر احمد کی مدعیت میں درج ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ یہ واقعہ 11 نومبر کی شام تقریباً پانچ بجے پیش آیا۔
  • ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ نعمان حسن نامی شخص فارم ہاؤس پر آیا وہاں موجود ’شیر کے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے لیے طٰہٰ کو بلایا۔
  • ایف آئی آر میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ نعمان حسن نے ’شیر کو پنجرے سے نکلوا کر ویڈیو بنانا شروع کر دی‘ اور اس دوران ’اچانک شیر نے میرے بیٹے پر حملہ کر دیا۔
  • منیر احمد کی مدعیت میں درج ایف آئی آر کے متن کے مطابق شیر کے حملے سے ان کا بیٹا شدید زخمی ہو گیا، جبکہ شور کی آواز سن کر فارم ہاؤس کے مالک فیاض عرف فیضی بھی وہاں آ گئے۔

لاہور (بیورو رپورٹ): لاہور کے علاقے کاہنہ میں ایک نجی بریڈنگ فارم ہاؤس پر مبینہ طور پر ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے شیر کے حملے میں 19 سالہ نوجوان کی ہلاکت کے بعد پولیس نے واقعے کا مقدمہ شیر کے مالک اور ٹک ٹاکر کے خلاف درج کرکے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ہلاک ہونے والے نوجوان نوجوان طٰہٰ کے والد منیر احمد کی مدعیت میں درج ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ یہ واقعہ 11 نومبر کی شام تقریباً پانچ بجے پیش آیا۔

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ نعمان حسن نامی شخص فارم ہاؤس پر آیا وہاں موجود ’شیر کے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے لیے طٰہٰ کو بلایا۔‘ طٰہٰ اس فارم ہاؤس پر ملازمت کرتے تھے۔

ایف آئی آر میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ نعمان حسن نے ’شیر کو پنجرے سے نکلوا کر ویڈیو بنانا شروع کر دی‘ اور اس دوران ’اچانک شیر نے میرے بیٹے پر حملہ کر دیا۔‘۔

منیر احمد کی مدعیت میں درج ایف آئی آر کے متن کے مطابق شیر کے حملے سے ان کا بیٹا شدید زخمی ہو گیا، جبکہ شور کی آواز سن کر فارم ہاؤس کے مالک فیاض عرف فیضی بھی وہاں آ گئے۔

ایف آئی آر میں درج کی گئی تفصیلات کے مطابق زخمی طٰہٰ کو نعمان حسن گاڑی میں ڈال کر سینٹرل پارک ہسپتال لے گئے جہاں ’میرا بیٹا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وفات پا گیا۔‘۔

مدعی منیر احمد کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ انھوں نے، ان کے دوسرے بیٹے ہاشم اور بھائی عبدالقیوم نے ’بچشمِ خود‘ یعنی اپنی آنکھوں سے دیکھا۔

ایف آئی آر میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ نعمان حسن نے شیر کو پنجرے سے نکال کر کھلا چھوڑا اور ٹک ٹاک ویڈیو بنائی، جس کے نتیجے میں شیر نے طٰہٰ پر حملہ کیا۔

مقدمے میں یہ بھی الزام لگایا گیا ہے کہ فارم ہاؤس کے مالک فیاض عرف فیضی نے مکمل حفاظتی انتظامات نہ کر کے غفلت اور لاپرواہی کا مظاہرہ کیا۔

ایف آئی آر کے مدعی منیر احمد نے استدعا کی ہے کہ ’ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کر کے مجھے انصاف مہیا کیا جائے۔‘۔

پولیس نے مقدمہ تعزیراتِ پاکستان کی دفعات 289 اور 322 کے تحت درج کیا گیا ہے۔ جبکہ پنجاب وائلڈ لائف (پروٹیکشن، پریزرویشن، کنزرویشن اینڈ مینجمنٹ) ایکٹ 1974 کی دفعات 10۔اے اور 12 بھی شامل کی گئی ہیں۔

تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 289 جانور کے حوالے سے غفلت یا لاپروائی سے متعلق ہے اور ایسے معاملات میں لاگو ہوتی ہے جب کسی شخص کی تحویل میں موجود جانور کے حوالے سے غفلت یا احتیاطی تدابیر نہ برتنے کے نتیجے میں دوسروں کی جان یا سلامتی کو خطرہ لاحق ہو۔

اس جرم کی سزا چھ ماہ تک قید، تین ہزار روپے تک جرمانہ یا دونوں سزائیں ہو سکتی ہیں۔

دفعہ 322 (قتل بالسبب) ایسے فعل پر لاگو ہوتی ہے جو براہِ راست یا بالواسطہ طور پر کسی شخص کی موت کا سبب بنے۔ تعزیراتِ پاکستان کے مطابق اس جرم کا مرتکب شخص دیت ادا کرنے کا پابند ہو گا۔

جبکہ پنجاب وائلڈ لائف ایکٹ 1974 کی دفعات 10۔اے اور 12 جنگلی جانوروں کے تحفظ، ان کے قبضے اور استعمال کے قانونی ضوابط سے متعلق ہیں۔

پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد حقائق چھپانے کی کوشش کی گئی اور شیر کے حملے کو کتے کے حملے کے طور پر ظاہر کیا گیا، تاہم تحقیقات سے معلوم ہوا کہ نوجوان شیر کے حملے کا نشانہ بنا تھا۔

پولیس کے مطابق حملہ آور شیر کو فارم ہاؤس سے تحویل میں لے کر محکمہ جنگلی حیات کے حوالے کر دیا گیا ہے اور فارم کو سیل کر دیا گیا ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کے ترجمان کا کہنا ہے کہ واقعے کے حوالے سے قانونی کارروائی جاری ہے اور اس بات کی بھی جانچ کی جا رہی ہے کہ شیر رکھنے کے لیے مطلوبہ اجازت نامے موجود تھے یا نہیں، حفاظتی انتظامات کس حد تک کیے گئے تھے اور آیا کسی سطح پر غفلت یا لاپروائی کا مظاہرہ کیا گیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے مطابق ’ٹک ٹاک کا شوق کسی انسانی جان سے بڑھ کر نہیں ہو سکتا‘ اور واقعے کی حقیقت چھپانے کی کوشش سمیت غفلت کے تمام پہلوؤں کی تحقیقات کی جائیں گی۔

انھوں نے کہا کہ ’شوق یا تفریح کے نام پر انسانی زندگی کو خطرے میں ڈالنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔‘۔

نعمان حسن کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر نو لاکھ 28 ہزار سے زیادہ فالوورز ہیں اور انھوں نے مختلف شیروں کے ساتھ متعدد ویڈیوز اپ لوڈ کر رکھی ہیں۔

خیال رہے کہ یہ اپنی نوعیت کا کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے۔

لاہور میں اس سے قبل اس نوعیت کے کئی واقعات سامنے آ چکے ہیں، جہاں رہائشی علاقوں کے اندر گھروں میں پالے ہوئے شیروں کے حملوں میں لوگ زخمی ہوئے ہیں۔

رواں سال جنوری میں لاہور شہر میں پالتو شیروں کے حملوں میں دو بچوں کے زخمی ہونے کے واقعات سامنے آئے تھے۔ ایک واقعے میں ایک کمسن بچے کا بازو ایک پالتو شیر نے چبا ڈالا تھا اور زندگی بچانے کے لیے اس کا بازو کاٹنا پڑا تھا۔

دوسرے واقعے میں گلی میں موجود ایک بچی اس وقت زخمی ہوئی جب رکشے کے ذریعے کہیں منتقل کیا جانے والا ایک پالتو شیر باہر نکل آیا اور بچی پر حملہ آور ہو گیا۔

ان واقعات کے بعد صوبہ پنجاب کی حکومت نے افزائش نسل کی غرض سے شیر پالنے کے اجازت نامے منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی بیشمار ویڈیوز میں اکثر یہ دیکھنے میں آیا ہے کہ لوگ شیروں کو اپنے ڈرائنگ رومز میں اپنے ساتھ رکھ کر بیٹھے ہیں یا انھوں نے گھروں کے اندر ہی ان کو زنجیروں سے باندھ رکھا ہے۔

بعض ویڈیوز میں بہت سے لوگ ان شیروں کے ساتھ تصاویر بنواتے یا ٹک ٹاک کی ویڈیوز بناتے ہوئے نظر آتے ہیں۔

میاں ضیا شیروں کے بریڈر ہیں اور انھوں نے رائل وائلڈ لائف فارم کے نام سے لاہور میں اپنا فارم بنا رکھا ہے۔

ایس او پیز کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ محکمہ وائلڈ لائف کی طرف سے دی گئی ایس او پیز کے مطابق شیروں کے لیے بریڈنگ فارم کا رقبہ کم از کم 10 ایکڑ ہونا چاہیے۔ ’ان کے لیے بنائے گئے انکلوژر یا پنجرے کی اونچائی کم از کم 12 فٹ ہونا ضروری ہے۔‘۔

میاں ضیا کے مطابق اس کے ساتھ ساتھ فارم کے اندر ’سکیورٹی کے انتظامات مکمل ہونا ضروری ہیں تاکہ اگر کوئی جانور غلطی سے بھی باہر نکل جاتا ہے تو وہ کوئی نقصان نہ کر پائے۔‘۔

ان کے مطابق دیگر اقدامات کے ساتھ ساتھ ’فارم پر ڈارٹ گن یا ٹرینکیولائزر گن موجود ہونی چاہیے تا کہ اگر کوئی شیر غلطی سے باہر نکل آئے تو اس کو ڈارٹ سے بیہوش کیا جا سکے اور واپس اس کے انکلوژر میں ڈال دیا جائے۔‘۔

ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کی ڈائریکٹر بائیو ڈائیورسٹی عظمیٰ خان کے مطابق صوبہ پنجاب میں جو 584 شیر اور چیتے وغیرہ پالتو جانوروں کے طور پر پالے جا رہے ہیں وہ صوبہ بھر کے 18 اضلاع میں موجود لگ بھگ 179 بریڈنگ فارمز سے آئے ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ ’شیر، چیتے اور ان کی انواع کے دیگر جانور پاکستان کے مقامی جانور نہیں ہیں۔ یہ ایگزاٹک جانور ہیں یعنی یہ بیرون ممالک کی انواع ہیں، اس لیے ان کو درآمد کیا جاتا ہے۔‘۔

عظمی خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جنگلی حیات کے قوانین صرف مقامی انواع کے جانوروں کو حفاظت فراہم کرتے تھے، ’ایگزاٹک جانوروں کے لیے قوانین موجود نہیں تھے۔‘۔

ڈائریکٹر بائیو ڈائیورسٹی ڈبلیو ڈبلیو ایف عظمی خان کے مطابق ’وائلڈ لائف محکمے والے لوگ کہتے تھے کہ یہ ان کا مینڈیٹ نہیں ہے اس لیے وہ ان کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لے سکتے۔‘۔

یوں آہستہ آہستہ لوگوں نے یہ شیر اور چیتے وغیرہ منگوا کر مقامی طور پر ان کی افزائش نسل شروع کر دی۔

عظمی خان کا کہنا تھا کہ اس کے بعد وائلڈ لائف کے قوانین میں نظرثانی کی گئی اور اس میں انتظام کیا گیا کہ ’جو لوگ ان کو منگوا کر ان کی افزائش نسل کرنا چاہتے ہیں انھیں فارمز بنا کر وہاں ان کو پالنے کی اجازت دی جائے۔‘۔

عظمی خان کہتی ہیں کہ ان کا ادارہ ڈبلیو ڈبلیو ایف ان جانوروں کی اس قسم کی خرید و فروخت اور ان کو رہائشی علاقوں میں پالنے کے حق میں نہیں ہے اور اس کی مخالفت کرتا رہا ہے۔

’یہ خطرناک جانور ہیں جو حملہ آور ہو سکتے ہیں اور یہ جانوروں کی اپنی فلاح و بہبود کے لیے بھی درست نہیں ہے۔‘۔

پالتو شیروں کے لوگوں پر حملہ آور ہونے کے واقعات کے بعد پولیس اور وائلڈ لائف محکمے نے نجی طور پر شیر پالنے والوں اور شیروں کے بریڈنگ فارمز چلانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا، جس میں بہت سے شیر برآمد کر کے انھیں سفاری پارک بھجوایا گیا۔

ان کارروائیوں کے دوران بہت سی گرفتاریاں بھی ہوئیں جبکہ کچھ شیروں کو نجی بریڈنگ فارمز پر منتقل کیا گیا جو ایس او پیز کے تحت قانونی طور پر بنے ہوئے تھے۔

انھوں نے بتایا کہ اس کے بعد جن لوگوں نے شیر ڈکلیئر نہیں کیے اور چھپائے ان کے خلاف کریک ڈاون کیا گیا اور بہت سے شیر اور ان کے بچے قبضے میں لے کر سفاری پارکوں اور چڑیا گھروں میں بھجوا دیے گئے۔

مریم نقوی

خصوصی نمائندہ برائے سائنس و آئی ٹی

دی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔

متعلقہ ٹیگز اور موضوعات:

شاید آپ یہ بھی پڑھنا چاہیں (آپ کی دلچسپی کی خاص خبریں)

پاکستان اور دنیا بھر کی اہم اور مقبول خبریں جو قارئین کی توجہ کا مرکز ہیں

تمام خبریں دیکھیں
12 نومبر 2026•ابھی ابھی•مریم نقوی

سلمان صفدر، لطیف کھوسہ کی بانی سے ملاقات میں سلمان اکرم راجہ سے متعلق شکایت کی گئی، ذرائع

بانی پی ٹی آئی عمران خان : فائل فوٹو اڈیالہ جیل میں قید بانی پاکستان تحریک انصاف کی بیرسٹر سلمان صفدر اور لطیف کھوسہ کی ملاقات سے۔

12 نومبر 2026•ابھی ابھی•سید ذیشان حیدر

صحافی کا وزیر داخلہ سے بانی پی ٹی آئی اور فیملی سے متعلق سوال

بانی پاکستان تحریک انصاف اور ان کی فیملی سے متعلق صحافی نے وزیر داخلہ محسن نقوی سے سوال کیا، جس پر انہوں نے کہا کہ ایک دو دن۔

12 نومبر 2026•ابھی ابھی•ڈاکٹر عاصم رضا

انسپکٹر جاوید ابڑو قتل معاملہ، ملزمان کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل

فائلکراچی کے علاقے اسٹیل ٹاؤن میں فائرنگ سے شہید پولیس انسپکٹر جاوید ابڑو کے قتل میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کےلیے خصوصی ٹیم۔

12 نومبر 2026•45 منٹ پہلے•ڈاکٹر عاصم رضا

جے ڈی وینس کا ایران جنگ کے خاتمے کے لیے براہِ راست سفارت کاری پر غور

جے ڈی وینس کا ایران جنگ کے خاتمے کے لیے براہِ راست سفارت کاری پر غور۔

12 نومبر 2026•1 گھنٹے پہلے•ڈاکٹر عاصم رضا

تائیوان کا مستقبل قومی اتحاد سے وابستہ ہے: چینی صدر

چینی صدر شی جن پنگچینی صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ تائیوان کا مستقبل قومی اتحاد سے وابستہ ہے۔

12 نومبر 2026•1 گھنٹے پہلے•سید ذیشان حیدر

پی ٹی آئی نے گورنر راج اور ایمرجنسی کیخلاف وفاقی آئینی عدالت سے رجوع کرلیا

پاکستان تحریکِ انصاف نے گورنر راج اور ایمرجنسی کے خلاف وفاقی آئینی عدالت سے رجوع کرلیا۔