سلمان صفدر، لطیف کھوسہ کی بانی سے ملاقات میں سلمان اکرم راجہ سے متعلق شکایت کی گئی، ذرائع

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "سلمان صفدر، لطیف کھوسہ کی بانی سے ملاقات میں سلمان اکرم راجہ سے متعلق شکایت کی گئی، ذرائع"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں سلمان اکرم راجہ سے متعلق بانی پی ٹی آئی کو شکایت کی گئی، اہلخانہ کی رہائی اور سیاست میں مداخلت پر مشاورت ہوئی، بانی پی ٹی آئی نے واضح کیا کہ ان کی فیملی کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، بانی پی ٹی آئی اپنی اہلیہ کی رہائی اور علاج کے لیے رضا مند تھے۔
- ذرائع کا کہنا ہے کہ بیرسٹر سلمان صفدر، لطیف کھوسہ کی ملاقات میں صرف قانونی، سیاسی معاملات زیر بحث آئے۔
- لطیف کھوسہ کی جانب سے پارلیمانی کمیٹیوں میں واپسی پر رائے دی گئی، بانی پی ٹی آئی نے پارلیمانی کمیٹیوں میں واپسی کی تجویز کو مسترد کیا اور کہا موجودہ حکومت اور پارلیمان میں سخت مؤقف اور بائیکاٹ رہنا چاہیے، موجودہ حکومت سے روابط یا تعاون اسے جواز فراہم کرتا ہے۔
- ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے دونوں اپوزیشن رہنماؤں پر اعتماد کا اظہار کیا، بانی پی ٹی آئی نے فیصلوں کا اختیار محمود اچکزئی، راجہ ناصر عباس کے پاس ہی رکھا، انہوں نے مولانا فضل الرحمان کے ساتھ وسیع اتحاد کا پیغام بھیجا ہے۔
دی اردو پوسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک): اڈیالہ جیل میں قید بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی بیرسٹر سلمان صفدر اور لطیف کھوسہ کی ملاقات سے متعلق مزید تفصیلات سامنے آگئیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں سلمان اکرم راجہ سے متعلق بانی پی ٹی آئی کو شکایت کی گئی، اہلخانہ کی رہائی اور سیاست میں مداخلت پر مشاورت ہوئی، بانی پی ٹی آئی نے واضح کیا کہ ان کی فیملی کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، بانی پی ٹی آئی اپنی اہلیہ کی رہائی اور علاج کے لیے رضا مند تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بیرسٹر سلمان صفدر، لطیف کھوسہ کی ملاقات میں صرف قانونی، سیاسی معاملات زیر بحث آئے۔
لطیف کھوسہ کی جانب سے پارلیمانی کمیٹیوں میں واپسی پر رائے دی گئی، بانی پی ٹی آئی نے پارلیمانی کمیٹیوں میں واپسی کی تجویز کو مسترد کیا اور کہا موجودہ حکومت اور پارلیمان میں سخت مؤقف اور بائیکاٹ رہنا چاہیے، موجودہ حکومت سے روابط یا تعاون اسے جواز فراہم کرتا ہے، لارجر اپوزیشن الائنس کیلئے پی ٹی آئی نہیں اپوزیشن قائدین فیصلے کریں، مولانا فضل الرحمان سے اپوزیشن رہنما بات کریں، اپوزیشن الائنس کے ساتھ آگے بڑھیں۔
ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے دونوں اپوزیشن رہنماؤں پر اعتماد کا اظہار کیا، بانی پی ٹی آئی نے فیصلوں کا اختیار محمود اچکزئی، راجہ ناصر عباس کے پاس ہی رکھا، انہوں نے مولانا فضل الرحمان کے ساتھ وسیع اتحاد کا پیغام بھیجا ہے۔
بانی پی ٹی آئی نے صوبوں کے حوالے سے اپنا پرانا مؤقف دہرایا ہے، بانی پی ٹی آئی نے 28ویں ترمیم پر 26ویں اور 27 ویں ترمیم والے مؤقف کا پیغام دیا۔
ذرائع کے مطابق لطیف کھوسہ آج محمود اچکزئی اور راجہ ناصر عباس کو ملاقات سے متعلق بریفنگ دیں گے۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
مریم نقوی
خصوصی نمائندہ برائے سائنس و آئی ٹیدی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





