انسپکٹر جاوید ابڑو قتل معاملہ، ملزمان کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "انسپکٹر جاوید ابڑو قتل معاملہ، ملزمان کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- ایس ایس پی ملیر ڈاکٹر عبدالخالق نے تحقیقاتی ٹیم کا آرڈر جاری کردیا۔
- پولیس ذرائع کے مطابق شہید انسپکٹر جاوید ابڑو کے قتل میں ملوث ملزمان کا روٹ میپ تیار کرلیا گیا۔
- کیس کی تفتیش سی ٹی ڈی کرے گی۔
- ذرائع کا کہنا ہے کہ شبہ ہے ماضی میں شہید پولیس افسر کے بھائی کو بھی اسی گروپ کے کارندوں نے شہید کیا تھا۔
کراچی (معاشی و سیاسی بیورو): کراچی کے علاقے اسٹیل ٹاؤن میں فائرنگ سے شہید پولیس انسپکٹر جاوید ابڑو کے قتل میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کےلیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی۔
ایس ایس پی ملیر ڈاکٹر عبدالخالق نے تحقیقاتی ٹیم کا آرڈر جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق تحقیقاتی ٹیم روزانہ کی بنیاد پر کیس کی پیشرفت سے آگاہ کرے گی۔
پولیس ذرائع کے مطابق شہید انسپکٹر جاوید ابڑو کے قتل میں ملوث ملزمان کا روٹ میپ تیار کرلیا گیا۔
کیس کی تفتیش سی ٹی ڈی کرے گی۔ جاوید ابڑو قتل کیس کی تفتیش میں کافی پیشرفت ہوئی ہے: جاوید عالم اوڈھو۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شبہ ہے ماضی میں شہید پولیس افسر کے بھائی کو بھی اسی گروپ کے کارندوں نے شہید کیا تھا۔
ذرائع نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش میں دونوں واقعات کی کڑیاں مل رہی ہیں۔
اس سلسلے میں متعدد سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی حاصل کرلی گئیں جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہے۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
ڈاکٹر عاصم رضا
ایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی اموردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





