آبنائے ہرمز میں 7 آئل ٹینکروں پر حملے کا ایرانی دعویٰ، امریکا کو فوجی اڈوں پر حملوں کی دھمکی

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "آبنائے ہرمز میں 7 آئل ٹینکروں پر حملے کا ایرانی دعویٰ، امریکا کو فوجی اڈوں پر حملوں کی دھمکی"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- facebook --> twitter --> whatsup --> mail MORE (3) Messenger Whatsapp --> googletag.cmd.push(function () { googletag.display('div-gpt-story-1'); }); ایران نے دعویٰ کیا۔
- دوسری جانب امریکا نے ایرانی دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ تہران امریکی انتخابات سے پہلے تیل کی قیمتیں بڑھانے کی کوشش کر رہا۔
- ایران کے مطابق باقی تین جہاز بارودی سرنگوں سے ٹکرانے کے باعث ناکارہ ہوئے۔
دی اردو پوسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک): تہران امریکی انتخابات سے پہلے تیل کی قیمتیں بڑھانے کی کوشش کر رہا ہے، امریکا نے ایرانی دعوے مسترد کردیئے
facebook --> twitter --> whatsup --> mail MORE (3) Messenger Whatsapp --> googletag.cmd.push(function () { googletag.display('div-gpt-story-1'); }); ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں سات آئل ٹینکروں کو نشانہ بنایا گیا ہے، جن میں سے بعض کو نقصان پہنچا اور آگ لگ گئی، جبکہ دیگر جہاز بارودی سرنگوں سے ٹکرانے کے بعد ناکارہ ہوگئے۔
دوسری جانب امریکا نے ایرانی دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ تہران امریکی انتخابات سے پہلے تیل کی قیمتیں بڑھانے کی کوشش کر رہا ہے۔
الجزیرہ، اے ایف پی اور ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے بیان میں کہا کہ نشانہ بننے والے سات جہازوں میں سے چار تیل کی منتقلی میں مصروف تھے اور انہیں رات کے وقت حملوں کا نشانہ بنایا گیا، جس کے بعد ان میں آگ بھڑک اٹھی۔ ایران کے مطابق باقی تین جہاز بارودی سرنگوں سے ٹکرانے کے باعث ناکارہ ہوئے۔
تاہم، ان دعوؤں کی آزادانہ تصدیق نہیں ہوسکی اور رپورٹ میں ممکنہ جانی نقصان یا متاثرہ جہازوں کے ممالک کے بارے میں تفصیلات نہیں دی گئیں۔
پاسدارانِ انقلاب نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا آبنائے ہرمز کے دیگر حصوں میں جہازوں کی آمدورفت میں مدد جاری رکھتا ہے تو ایران مشرقِ وسطیٰ میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنا سکتا ہے۔
ایرانی ادارے نے اپنے بیان میں کہا کہ اگر موجودہ صورت حال جاری رہی تو تنازع خطے میں امریکی اڈوں تک پھیل سکتا ہے۔ اس نے اس بیان کو امریکا کے لیے سنجیدہ انتباہ قرار دیا۔
آبنائے ہرمز عالمی توانائی کی ترسیل کے لیے انتہائی اہم سمندری راستہ ہے۔ جنگ شروع ہونے سے پہلے دنیا کی تقریباً پانچویں حصے کی تیل کی رسد اسی راستے سے گزرتی تھی۔ ایران اس آبی گزرگاہ پر اپنا کنٹرول ظاہر کرتا رہا ہے اور اس کی اجازت کے بغیر گزرنے کی کوشش کرنے والے جہازوں پر حملوں کی اطلاعات بھی سامنے آتی رہی ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کو کہا کہ ایران امریکی وسط مدتی انتخابات سے پہلے تیل کی قیمتیں بڑھانے کی کوشش کر رہا ہے۔ اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر بیان میں انہوں نے ایرانی حملوں، بارودی سرنگوں اور جہازوں کو پہنچنے والے نقصان سے متعلق دعوؤں کو من گھڑت قرار دیا۔
امریکی سینٹرل کمانڈ کے ایک ترجمان نے بھی الجزیرہ سے گفتگو میں ایران کے بارودی سرنگوں سے متعلق دعووں کو غلط قرار دیا۔ ترجمان کے مطابق امریکی افواج بین الاقوامی بحری راستوں سے بارودی سرنگیں صاف کرچکی ہیں اور ایران میزائلوں اور ڈرونز کا استعمال کر رہا ہے۔
امریکی عہدیدار نے دعویٰ کیا کہ آبنائے ہرمز کھلی ہے اور تقریباً 95 فیصد جہاز اس سے گزرنے میں کامیاب ہو رہے ہیں۔ انہوں نے حملوں کو ایران پر امریکی ناکہ بندی کے دباؤ سے بھی جوڑا۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق تہران میں جنگ میں مزید شدت آنے کے خدشات ظاہر کیے جا رہے ہیں، جبکہ ایرانی فوجی قیادت نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک پہلے سے زیادہ تیار ہے اور اس کے پاس امریکا کے خلاف جنگ جاری رکھنے کے لیے کافی ہتھیار اور سازوسامان موجود ہے۔
دوسری جانب واشنگٹن سے رپورٹنگ کرتے ہوئے الجزیرہ کی صحافی کمبرلی ہالکٹ نے کہا کہ جنگ کے اخراجات، ایندھن کی بڑھتی قیمتوں اور عوامی دباؤ کے باعث امریکی حکومت کو ایران کے خلاف ممکنہ مزید فوجی کارروائی کے حق میں دلائل دینا پڑ رہے ہیں۔ ان کے مطابق جنگ کے اخراجات پر تشویش صرف حزب اختلاف تک محدود نہیں بلکہ حکمراں ریپبلکن پارٹی کے اندر بھی دباؤ موجود ہے۔
آبنائے ہرمز میں جہازوں کی سلامتی اور امریکا و ایران کے درمیان بڑھتی کشیدگی نے عالمی تیل کی ترسیل اور توانائی کی قیمتوں کے بارے میں خدشات کو مزید بڑھا دیا ہے۔
facebook --> twitter --> whatsup --> mail MORE (3) Messenger Whatsapp --> window._taboola = window._taboola || []; _taboola.push({ mode: 'thumbnails-a-5x2', container: 'taboola-below-article-thumbnails-1', placement: 'Below Article Thumbnails 1', target_type: 'mix' }); googletag.cmd.push(function() { googletag.display('div-gpt-mrec-1'); }); div#div-gpt-lb-1 { text-align: center; padding-top: 15px; }div#google_ads_iframe_\/11952262\/express-science-story-1_0__container__ { margin: 15px 0; }/* Hide Google anchor ads */ ins.adsbygoogle[data-anchor-status] { display: none !important; height: 0 !important; visibility: hidden !important; }div#google_ads_iframe_\/11952262\/express-saqafat-story-1_0__container__ Specificity: (1,0,1) { margin: 15px 0; }.google-auto-placed.ap_container { min-height: 0 !important; }@media (min-width: 1024px) { div#div-gpt-mrec-1 { position: sticky; top: 20px; background: #f1f1f1; margin-right: 10px; } }div#div-gpt-mrec-1 { height: 250px; background: #f4f4f4; width: 300px; text-align: center; margin: 0 auto; position: sticky; top: 10px; z-index: -9999; } .video-wrapper { width: 100%; max-width: 50%; margin: 20px auto; } .video-wrapper video { width: 100%; height: auto; display: block; } متعلقہ مصر کی پارلیمنٹ نے سعودی عرب کو حوثیوں کیخلاف فوجی مدد فراہم کرنے کی منظوری دیدی
امریکا صرف اپنی بات منوانا چاہتا ہے،دو طرفہ مذاکرات میں سنجیدہ نہیں؛ ایران
مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورت حال؛ قطر ثالثی کیلیے متحرک؛ سعودیہ اور مصر سے اہم رابطہ
امریکی فوج 96 گھنٹوں میں ایران کے خلاف بڑی کارروائی کے لیے تیار ہے، سی این این کا دعویٰ
سالٹ رینج میں اڑیال کی آبادی میں اضافہ، اچھالی جھیل پر فلیمنگوز کی تعداد 60 سے تجاوز
سوڈان: آر ایس ایف کے 5 بجلی گھروں پر ڈرون حملہ، بڑے پیمانے پر بجلی بند
express.pk خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ ہیں۔
" + $("#comment2839841").val() + "
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
ڈاکٹر عاصم رضا
ایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی اموردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





