آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگوں سے ٹکرا کر 3 تیل بردار جہازوں میں آگ لگ گئی: ایرانی پاسدارانِ انقلاب

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگوں سے ٹکرا کر 3 تیل بردار جہازوں میں آگ لگ گئی: ایرانی پاسدارانِ انقلاب"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق ایرانی بحریہ کا کہنا ہے کہ جہاز آبنائے ہرمز کے غیر مجاز جنوبی راستے سے گزر رہے تھے اور آگ لگنے کے بعد انہیں آبنائے ہرمز کے جنوبی ساحل کے قریب چھوڑ دیا گیا۔
- ایرانی خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق جہازوں نے اپنے ریڈار اور نیویگیشن سسٹمز بند کر رکھے تھے اور ایرانی بحریہ کی وارننگ نظر انداز کرتے ہوئے غیر مجاز راستے سے نکلنے کی کوشش کر رہے تھے۔
- برطانوی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز کے مطابق ایک دوسرے جہاز کے کپتان نے سمندر میں ایک بحری جہاز کو آگ کی لپیٹ میں دیکھا۔
دی اردو پوسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک): پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے 3 تیل بردار جہاز بارودی سرنگوں سے ٹکرا کر آگ کی لپیٹ میں آ گئے۔
ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق ایرانی بحریہ کا کہنا ہے کہ جہاز آبنائے ہرمز کے غیر مجاز جنوبی راستے سے گزر رہے تھے اور آگ لگنے کے بعد انہیں آبنائے ہرمز کے جنوبی ساحل کے قریب چھوڑ دیا گیا۔
ایرانی خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق جہازوں نے اپنے ریڈار اور نیویگیشن سسٹمز بند کر رکھے تھے اور ایرانی بحریہ کی وارننگ نظر انداز کرتے ہوئے غیر مجاز راستے سے نکلنے کی کوشش کر رہے تھے۔
برطانوی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز کے مطابق ایک دوسرے جہاز کے کپتان نے سمندر میں ایک بحری جہاز کو آگ کی لپیٹ میں دیکھا۔
پاسدارانِ انقلاب نے خبردار کیا ہے کہ جہازوں میں آگ لگنے سے ماحولیاتی آلودگی پیدا ہوئی ہے جس کی ذمے داری ان کے مالکان اور عملے پر عائد ہوتی۔
ایرانی بحریہ نے بحری جہازوں کے منتظمین کو امریکی سینٹرل کمانڈ کے آن لائن بیانات پر توجہ نہ دینے کی ہدایت کی ہے۔تے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی اشتعال انگیز اقدام کا فیصلہ کن جواب دیا جائے۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
ڈاکٹر عاصم رضا
ایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی اموردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





