اسرائیل میں انتخابات کے لیے پولنگ کا وقت ختم، ووٹوں کی گنتی جاری

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "اسرائیل میں انتخابات کے لیے پولنگ کا وقت ختم، ووٹوں کی گنتی جاری"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- اسرائیل میں انتخابات کے لیے پولنگ کا وقت ختم ہوگیا، اس وقت ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری۔
- اسرائیلی چینل 12 کے ایگزٹ پول کے مطابق اسرائیلی انتخابات میں کوئی واضح فاتح نہیں ہوگا، نیتن یاہو کی لیکوڈ پارٹی اسرائیلی پارلیمنٹ میں سب سے بڑی جماعت ہوگی۔
- لیکوڈ پارٹی اسرائیلی پارلیمنٹ کی 120 میں سے 24 نشستیں حاصل کرے گی جبکہ نیتن یاہو کے حریف اور سابق فوجی سربراہ گادی آئزن کوٹ کی قیادت والی پارٹ 22 نشستیں حاصل کرے۔
اسرائیل میں انتخابات کے لیے پولنگ کا وقت ختم ہوگیا، اس وقت ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری۔
اسرائیلی چینل 12 کے ایگزٹ پول کے مطابق اسرائیلی انتخابات میں کوئی واضح فاتح نہیں ہوگا، نیتن یاہو کی لیکوڈ پارٹی اسرائیلی پارلیمنٹ میں سب سے بڑی جماعت ہوگی۔
لیکوڈ پارٹی اسرائیلی پارلیمنٹ کی 120 میں سے 24 نشستیں حاصل کرے گی جبکہ نیتن یاہو کے حریف اور سابق فوجی سربراہ گادی آئزن کوٹ کی قیادت والی پارٹ 22 نشستیں حاصل کرے۔
نیتن یاہو کی پارٹی نے مبینہ طور پر ہزاروں متحرک کارکنوں کو ان علاقوں میں بھیجا ہے: رپورٹ۔
ادھر اسرائیلی چینل 11 کے ایگزٹ پول کے مطابق آئزن کوٹ کی قیادت والا بلاک نیتن یاہو کی قیادت والے بلاک سے بڑا ہونے کا امکان۔
آئزن کوٹ نے ایگزٹ پولز کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسرائیلیوں کو نیتن یاہو پر بالکل بھی اعتماد نہیں۔
اسرائیلی پارلیمنٹ کی 120 نشستوں پر حکومت بنانے کے لیے کم از کم 61 نشستوں کی اکثریت درکار ہوگی۔
خبر ایجنسی کے مطابق ایگزٹ پولز نے ظاہر کیا کہ نہ تو وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو اور نہ ہی حریف آئزن کوٹ کو حکومت سازی کے لیے اکثریت حاصل ہوسکے۔
حتمی نتائج میں کئی دن لگ سکتے ہیں، حکومت سازی میں طویل وقت لگ سکتا ہے اور یہ تعطل نیتن یاہو کے حق میں کام کرسکتا ہے جس سے وزیر اعظم کو نگراں کی حیثیت سے اقتدار میں رہنے کی اجازت ملتی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی انتخابات میں ووٹر ٹرن آؤٹ کا نیا ریکارڈ بن گیا، شام چار بجے تک 55.7 فیصد ووٹرز نے حقِ رائے دہی استعمال کیا۔ یہ 1973 کے بعد کی بلند ترین شرح۔
عرب اکثریتی علاقوں میں ووٹرز کی بڑی تعداد میں شرکت پر نیتن یاہو پریشان ہوگئے اور انہوں نے سوشل میڈیا پیغامات میں یہودی ووٹرز سے گھروں سے نکلنے اور ووٹ ڈالنے کی اپیل۔
نیتن یاہو نے کہا کہ یہودی ریاست کا مستقبل داؤ پر ہے یہودیوں نے ووٹ نہ ڈالے تو عرب جماعتوں کی حکومت بن جائے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نیتن یاہو کو اپنی سیاسی بقا اور اقتدار برقرار رکھنے کے لیے سخت ترین چیلنجز اور مشکلات کا سامنا ہے۔ طویل جنگ اور اندرونی مسائل نے ان کی پوزیشن کو کمزور کردیا۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
ڈاکٹر عاصم رضا
ایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی اموردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





